آسٹریلوی ڈالر
آسٹریلوی ڈالر (رمز: AUD، علامت :$) دولت مشترکہ آسٹریلیا کا زرمبادلہ (کرنسی) ہے۔ آسٹریلوی ڈالر جزیرہ کرسمس، جزائر کوکوس، جزیرہ نارفولک اور کیریب ٹی، نارو اور توالو کی آزاد ریاستوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ آسٹریلیا میں اس کرنسی کو ڈالر کے نشان $، A$ یا $AU سے پہچانا جاتا ہے۔ بعض اوقات اس کرنسی کو آسٹریلوی ڈالر کی بجائے صرف ڈالر پکارا جاتا ہے۔ ایک آسٹریلوی ڈالر کی اکائی سینٹ ہے جبکہ سو سینٹ مل کر ایک آسٹریلوی ڈالر بناتے ہیں۔
آسٹریلوی ڈالر دنیا میں چھٹے نمبر پر انتہائی مستحکم کرنسی تصور کی جاتی ہے۔ امریکی ڈالر، یورو، جاپانی ین، برطانوی پاؤنڈ اور سوئس فرانک کے بعد آسٹریلوی ڈالر عام طور پر تجارت کے واسطے استعمال ہوتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں %6 تجارت آسٹریلوی ڈالر کے عوض کی جاتی ہے۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ٹرینیل مرکزی بینک کی تحقیقی رپورٹ
- آسٹریلوی ڈالر
- آسٹریلوی ڈالر (بینک نوٹ) (انگریزی میں) (جرمن میں)
![]() |
ویکی کومنز پر آسٹریلوی ڈالر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
زمرہ جات:
- 1966ء کی متعارفات
- 1966ء میں متعارف کرنسیاں
- آسٹریلیا کی کرنسیاں
- آسٹریلیا کی معیشت
- آسٹریلیا میں 1966ء کی تاسیسات
- آیزو 4217
- اقوام کی دولت مشترکہ کی کرنسیاں
- اوقیانوسیہ کی کرنسیاں
- ایشیا کی کرنسیاں
- پاپوا نیو گنی کی کرنسیاں
- جزائر سلیمان کی کرنسیاں
- زرمبادلہ
- زمبابوے کی کرنسیاں
- کرنسی
- گردشی کرنسیاں
- ڈالر
- آیزو 4217 رمز والی کرنسیاں