اجمال ترجمہ اکمال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اجمال ترجمہ اکمال جیسا کہ نام سے ظاہر ہے خطیب تبریزی صاحبِ مشکوٰۃ المصابیح کے فن اسماء الرجال پر رسالہ اکمال کا ترجمہ ہے، جس کا اردو ترجمہ مفتی احمد یار خان نعیمی نے کیا اور اجمال نام رکھا۔ دراصل صاحبِ مشکوٰۃ المصابیح نے  احادیث مشکوٰۃ کے راویوں اورمخرجین کے علاوہ ااحادیث کے ضمن میں آنے والی شخصیات کا بھی ایک الگ کتاب میں بالاختصار تذکرہ کیا ہے  جس کا نام الاکمال فی اسماء الرجال ہے۔ مدارسِ اسلامیہ میں پڑھائے جانے والے درسی نسخہ کے آخر میں یہ کتاب مطبوع ہے۔مشکوٰۃ پڑھنے والے ہر شخص کے لیے  الاکمال فی اسماء الرجال کاپڑھنا  از حد ضروری ہے۔ اس سے اس ترجمہ کی افادیت کا اندازہ ہو سکتا ہے۔