احمد ای ایچ جعفر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

احمد ای ایچ جعفر 9 اگست 1909ء کو پونا میں پیدا ہوئے، 1934ء کو رکن مرکزی اسمبلی منتخب ہوئے، 1946ء کو بھی مسلم لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے،

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے 25 فروری 1949ء تا 27 فروری 1950ء صدر رہے، 2 فروری 1990ء کو کراچی میں وفات پاگئے

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 9 اگست 2000ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے ممتاز صنعت کار اور قائد اعظم کے ساتھی جناب احمد ای ایچ جعفر کی یاد میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جو ان کی تصویر سے مزین تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن فیضی امیر صدیقی نے بنایا تھا اور اس کی مالیت 10 روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں (Ahmed E. H. Jaffer (1909 - 1990 کے الفاظ تحریر تھے،

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات