اردو انگریزی رشتہ داری
اردو اور انگریزی زبانیں آپس میں رشتہ دار ہیں۔ ان کی یہ رشتہ داری اس وجہ سے ہے کہ یہ زبانوں کے ایک خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے خاندان کا نام انڈو یورپین زبانیں ہے۔
اردو اور انگریزی میں رشتہ داری اور ان کے خاندان میں موجود دوسری سو کے قریب زبانوں کی رشتہ داری ان زبانوں میں موجود مشترکہ الفاظ کی بدولت قائم ہوئی ہے۔ ماہرین لسانیات کے نزدیک ان زبانوں کے بولنے والے ہزاروں سال پہلے ایک ہی جگہ رہتے تھے کچھہ وجوہات کی بنا پر وہ دنیا کے مختلف علاقوں میں پھیل گئے لیکن جو الفاظ وہ آپس میں بولتے تھے ان کی خاصی تعداد ان کی موجودہ زبانوں میں موجود ہے اگرچہ ان کی شکل بدل چکی ہے لیکن یہ پھر بھی پحچانے جاتے ہیں۔ اردو انگریزی رشتہ کی سب سے بڑی وجہ ہے یہ ہے کہ اردو ہر زبان کے الفاظ کو اپنے اندر سمو لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اردو انگریزی کے مشترکہ خاندان کی چند اور زبانوں کے نام یہ ہیں : جرمن، فرانسیسی، روسی، فارسی، پشتو، پنجابی، ہندی، نیپالی، بنگالی وغیرہ۔
عربی زبان سے اردو میں بے شمار لفظ آئیں ہیں لیکن عربی زبانوں کے ایک علاحدہ گروہ سامی زبانوں سے تعلق رکھتی ہے۔ اردو زبان کے بنیادی الفاظ کا ماخذ اس کا اپنا ہی خاندان ہے۔
مشترکہ الفاظ
[ترمیم]انگریزی کا لفظ No اردو میں ناں یا نہیں کی شکل میں موجود ہے۔ جرمن میں یہ نشٹNicht ہے اور روسی میں Nyet فارسی میں یہ نیست ہے اور پشتو میں نشتہ۔
جسم سے متعلقہ الفاظ
[ترمیم]آنکھ / Eye، ناک یا ناس / Nose، منہ / Mouth، پنجابی میں اسے بوتھا بھی کہتے ہیں۔ ب اور م منہ میں سے ایک جگہ سے نکلنے والی آوازیں ہیں چنانچہ یہ آپس میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ دانت / Teeth شاید عجیب لگیں لیکن دانتوں کو کوئی مسئلہ پیش آئے تو ہم DENTist کے پاس جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اردو میں لب / Lip کوکہتے ہیں، ہاتھہ کو Hand اور انگریزی کا Paw اردو میں پا یا پاؤں ہے۔
رشتے کے چند الفاظ
[ترمیم]بابا / Papa اور ماں / Mama ہے۔ فارسی میں مادر اور جرمن میں مُٹر Mutter۔ Brother کو اردو اور فارسی میں برارد اور جرمن میں بروڈر Bruder کہتے ہیں۔ دختر / Daughter جرمن میں ٹوخٹر Tochter۔ سنت / Saint اور راجا / Rex ہے۔
جانوروں کے نام
[ترمیم]Bull کو اردو میں بیل اور پنجابی میں بلد کہتے ہیں۔ گائے یا گؤ / Cow اور ککڑ کو انگریزی میں Cock کہا جاتا ہے۔
افعال
[ترمیم]باندھنا / Bind اور جاؤ کو Go کہتے ہیں اور شمالی پنجاب میں انگریزی Go کے لیے سیدھا سیدھا لفظ گو ہے۔
گنتی
[ترمیم]دو / Two، تین یا ترے / Three، جرمن میں درائی drei اور پشتو میں یہ درے ہے۔ چار /Four، پانچ / Five، چھہ / Six، سات / Seven، آٹھہ /Eight، نو/Nine، دس / Ten۔
لاحقے
[ترمیم]ان اردو میں بے شمار الفاظ سے پہلے آتا ہے اور ان کے معنی کو الٹ کر دیتا ہے جیسے انمول، انجان، ان بن۔
یہی لاحقہ انگریزی میں Un کی شکل میں موجود ہے اور انگریزی الفاظ میں بھی شروع میں آتا ہے۔ انگریزی ميں بھی وہی کام کرتا ہے جو اردو میں کرتا ہے یعنی لفظ کے معنی الٹ دیتا ہے جیسے Unknown, unlimited, unnammed۔
پاکستان
[ترمیم]لفظ پاکستان میں ستان انگریزی میں بھی Stand لفظ کی صورت میں موجود ہے ستان کا مطلب ہے جگہ اور Stand کسی جگہ کھڑا ہونا ستان سے بنے ہوئے اور الفاظ تھاں، تھان، تھانہ اور راجستھان ہیں۔
کچھہ ملے جلے الفاظ
[ترمیم]وتر / Water، میں / Me، نام / Name، تو / You، ستارہ / Star، نیا یا نواں / New، اوپر / Upper، اندر / Under۔
انت / End
انت بھلا سو بھلا۔