ہند یورپی زبانیں
| ہند۔یورپی زبانیں | |
|---|---|
| جغرافیائی تقسیم | سولہویں صدی سے پہلے: یورپ، مغربی، وسط اور جنوبی ایشیاء؛ آج کل: عالمگیر |
| لسانی درجہ بندی | دنیا کے سب سے بڑے لسانی خاندانوں میں سے ایک |
| ماقبل زبان | پروٹو ہند۔یورپی |
| ذیلی تقسیمیں |
|
| رموزِ زبان | |
| آیزو 639-2 / 5 | ine |
| گلوٹولاگ | indo1319 |
اپنے آبائی علاقوں میں ہند یورپی زبانوں کی تقسیم
غیر ہند یورپی زبانیں
Dotted/striped areas indicate where کثیراللسانیت is common | |
ہند۔ یورپی زبانیں (Indo-European Languages) دنیا کا ایک اہم خاندان زبان ہے۔ اس لسانی گروہ میں آج کی سب سے زیادہ بولے جانے والی زبانیں شامل ہیں۔ یہ ساڑھے چار سو سے کچھ زیادہ زبانوں کا ایک خاندان ہے۔ انھیں ایک خاندان میں ان کی خصوصیات کی بنا پر رکھا گیا ہے۔ ہند۔ یورپی زبانوں کے خاندان کے بولنے والوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی اور زبانوں کے خاندان کے بولنے والوں سے زیادہ ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے بھی زبانوں کا یہ خاندان دنیا کے ایک وسیع رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔[1]
اس خاندان کی اہم زبانیں بلوچی، اردو، بنگالی، ہندی، پنجابی، پشتو، فارسی، کردی، روسی، آلمانی، فرانسیسی، ڈینسک، ولندیزی اور انگریزی ہیں۔
ہند۔ یورپی زبانوں کی فہرست
[ترمیم]ہند۔ یورپی زبانوں کی فہرست درج ذیل ہے۔ اس میں ایتھنولوگ کی خاندان بندی کو مدِنظر رکھا گیا ہے[1] مگر اناطولیائی زبانوں اور تخارستانی زبانوں کا اضافہ کیا گیا ہے جو اب ناپید ہیں اور ایتھنولوگ میں ان کا ذکر نہیں ہے۔