اظہر خان
فائل:Azher Khan.jpeg | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | گوجرانوالہ، پنجاب، پاکستان | 7 ستمبر 1955|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
واحد ٹیسٹ (کیپ 84) | 18 مارچ 1980 بمقابلہ آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: [1] |
محمد اظہر خان(پیدائش: 7 ستمبر 1955ء گوجرانوالہ، پنجاب)ایک پاکستانی کرکٹر ہے۔[1] انھوں نے ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی وہ سیدھے ہاتھ کے بلے باز اور سیدھے بازو کے سلو اف بریک باولر تھے انھوں نے پاکستان کے علاوہ حبیب بینک لمیٹیڈ،لاہور ،پالستان انٹر نیشنل ائیر لائنز، پاکستان یونیورسٹیز،اور پنجاب کی طرف سے کرکٹ مقابلوں میں حصہ لیا انھوں بعد میں بطور میچ ریفری کے طور پر بھی اپنے فرائض ادا کیے۔
فرسٹ کلاس کیرئیر
[ترمیم]اظہر خان نے 1972ء سے 1993ء تک پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔ 1974-75ء میں بہاولپور کے خلاف پاکستان یونیورسٹیز کے لیے ان کا سب سے زیادہ اسکور 209 ناٹ آؤٹ تھا۔ ایک سال بعد، بہاولپور کے خلاف بھی، اس نے لاہور اے کے لیے 203 رنز بنائے۔
اوور 50 ورلڈ کپ کی نمائندگی
[ترمیم]فروری 2020ء میں، انھیں جنوبی افریقہ میں 50 سال سے زیادہ عمر کے کھلاڑیوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل کیا گیا تاہم، ٹورنامنٹ کو تیسرے راؤنڈ کے میچوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے اسے منسوخ کر دیا گیا تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں آمد
[ترمیم]اظہر خان ایک موثر سپن آل راونڈر ہونے کے باوجود صرف ایک ٹیسٹ میں حصہ لے سکے انھیں 80-1979ء میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا انھوں نے نویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے جبکہ مجموعی طور پر انھیں 3 اوور کرنے کا موقع ملا دو اوور پہلی اننگ میں اور ایک اوور دوسری اوور میں جہاں انھوں نے ایلن بورڈر کی اکلوتی وکٹ حاصل کی
اعداد و شمار
[ترمیم]محمد اظہر خان نے 1 ٹیسٹ میچ کھیلا جن کی 1 اننگز میں انھوں نے 14 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ 14.00 کی اوسط سے بننے والے اس رنز میں 14 ان کا سب سے زیادہ سکور تھا۔ جبکہ 159 فرسٹ کلاس میچوں کی 244 اننگز میں 38 مرتبہ بغیر آئوٹ ہوئے محمد اظہر خان نے 7733 رنز 37.53 کی اوسط سے بنائے۔ 209 ناقابل شکست رنز ان کا کسی ایک اننگ کا سب سے زیادہ سکور تھا۔ 16 سنچریاں اور 42 نصف سنچریاں بھی اس میں شامل تھیں محمد اظہر نے ٹیسٹ میں ایک جبکہ فرسٹ کلاس میں 122 وکٹ حاصل کیے جس میں 6/134 ان کی بہترین کارکردگی تھی جس کے لیے انھیں 25.62 کی اوسط حاصل ہوئی تھی ۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]![]() |
ویکی ذخائر پر اظہر خان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Azhar Khan"
![]() |
پیش نظر صفحہ سوانح پاکستانی کرکٹ سے متعلق سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |
- 1955ء کی پیدائشیں
- بقید حیات شخصیات
- پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے کرکٹ کھلاڑی
- پاکستان کے کرکٹ کھلاڑی
- پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی
- پاکستانی جامعات کے کرکٹ کھلاڑی
- حبیب بینک لمیٹڈ کے کرکٹ کھلاڑی
- گوجرانوالہ کے کرکٹ کھلاڑی
- لاہور اے کے کرکٹ کھلاڑی
- لاہور سٹی کے کرکٹ کھلاڑی
- گوجرانوالہ سے کرکٹ کھلاڑی
- 7 ستمبر کی پیدائشیں