المش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
المش
Almış
امیر وولگا بلغاریہ
نویں صدی – آغاز دسویں صدی
والدشلکی

المش ایلتیبر (Almış Elteber) اسلامی نام جعفر ابن عبد اللہ وولگا بلغاریہ کے پہلے مسلمان حکمران (امیر) تھے۔ وہ شلکی (Şilki) (جن کا اسلامی نام عبد اللہ تھا) کا بیٹا تھا۔

اس نے خلیفہ بغداد کو اپنا سفیر بھیجا۔ جس کے جواب میں عباسی خلیفہ المقتدر باللہ نے احمد بن فضلان کو سفیر کے طور پر بولغار روانہ کیا جس کے نتیجہ میں خلافت عباسیہ اور وولگا بلغاریہ اتحادی بن گئے۔