مندرجات کا رخ کریں

امیر بائی کرناٹکی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
امیر بائی کرناٹکی
ذاتی معلومات
مقامی نامಅಮೀರಬಾಯಿ ಕರ್ನಾಟಕಿ
پیدائش1906بیجاپور (اب وجے پورہکرناٹک، بھارت
وفات3 مارچ 1965(1965-03-03)بھارت
اصنافپس پردہ گلوکار
پیشےگلوکارہ، اداکارہ
آلاتگلوکارہ
سالہائے فعالیت1935–1961

امیر بائی کرناٹکی (انگریزی: Amirbai Karnataki) (ولادت: 1906ء - وفات: 3 مارچ 1965ء)[1] ابتدائی ہندی سنیما کی مشہور اداکارہ / گلوکارہ اور پس پردہ گلوکارہ تھیں۔ امیر بائی، کنڑا کوکیلا کے نام سے بھی مشہور تھیں۔مہاتما گاندھی بھی امیر بائی کے بھجن ویشنو جان تو کے مداح تھے۔[2] امیر بائی کرناٹکی کنڑا کی ابتدائی گلوکاروں اور اداکاراؤں میں سے ایک تھیں جنھوں نے ہندی سنیما میں خوب نام کمایا۔ انھوں نے 150 کنڑاور ہندی فلموں میں 380 گانے گائے۔[1] 1930ء کی دہائی کے دوران وہ ثریا، شمشاد بیگم، نور جہاں اور زہرہ بائی انبالے والی جیسے ستاروں کے ساتھ ایک نمایاں نام تھیں۔[1]

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

امیر بائی کرناٹک کے ضلع باگلکوٹ کے بلگی قصبے میں ایک متوسط ​​طبقے کے گھرانے میں پیدا ہوئیں تھیں۔[3] انھوں نے اپنے پانچوں بہنوں میں سے، امیربائی اور ان کی بڑی بہن، گوہر بائی نے شہرت اور دولت حاصل کی۔ امیر بائی نے میٹرک کی تعلیم مکمل کیا اور پندرہ سال کی عمر میں بمبئی چلی آئیں۔

ذاتی زندگی

[ترمیم]

امیر بائی کی شادی شدہ زندگی اتار چڑھاؤ سے بھری ہوئی تھی۔ ان کی پہلی شادی فلمی اداکار ہمالیہ ولا کے ساتھ ہوئی تھی۔ وہ فلموں میں ھلنایک کردار ادا کرنے کے لیے ایک مشہور اداکار تھے۔ وہ شادی کے بعد امیر بائی کو کثرت سے پیٹا کرتے تھے اور اپنی زیادہ تر کمائی اپنی ذاتی تفریح ​​کے لیے صرف کرتے تھے۔ امیر بائی نے دوسری بار شادی پارس کے مدیر بدری کانچ والا سے کی، جو ایک بہتر شوہر تھے۔[2]

وفات

[ترمیم]

امیر بائی پر 1965ء میں فالج کا حملہ ہوا، صرف چار دن بعد ان کی موت ہو گئی اور انھیں آبائی قصبے میں دفن کیا گیا۔ ایک سنیما ہال اب بھی ان کے اہل خانہ کے ذریعہ وجے پورہ شہر میں "عامر ٹاکیز" کے نام سے چل رہا ہے۔

بیرونی روابط

[ترمیم]

کتابیات

[ترمیم]
  • Amirbai Karnataki written in Kannada by Rahamat Tarikere[4]
  • Amirbai Karnataki (translation by Prashant Kulkarni)۔ Granthali۔ 2014۔ 04 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2021 

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ "She was the love song"۔ دی ہندو 
  2. ^ ا ب Deepa Ganesh (2015-02-27)۔ "She was the love song"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ ISSN 0971-751X۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2018 
  3. Profile of Amirbai Karnataki on womenonrecord.com website آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ womenonrecord.com (Error: unknown archive URL) Retrieved 4 July 2019
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 13 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2021