اندرائن
| اندرائن | |
|---|---|
| Citrullus colocynthis from Koehler's Medicinal-Plants (1887). | |
| سائنسی درجہ بندی | |
| Missing taxonomy template (اصلاح کریں): | Superrosids |
| فرع: | Rosids |
| فصیلہ: | Cucurbitales |
| خاندان: | Cucurbitaceae |
| جنس: | Citrullus |
| نوع: | C. colocynthis
|
| دہرا نام | |
| Citrullus colocynthis | |
| ہم نام[1] | |
| |
اندرائن (انگریزی: Citrullus colocynthis) جسے عربی میں حنظل اور پنجابی میں کوڑتمہ کہتے ہیں خربوزے کی شکل کا ایک پھل جو دیکھنے میں خوبصورت اورذائقے میں بہت کڑواہوتاہے۔
اس کی بیل تربوز کی بیل جیسی ہوتی ہے اور پھل گول مالٹے کی طرح ہوتا ہے خودرو پودا ہے پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں پایا جاتا ہے
حدیث میں اس کا ذکر ہے۔
ابوموسی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن پڑھنے والے مومن کی مثال سنگترہ کی سی ہے کہ اس کا مزہ بھی عمدہ اور خوشبوبھی عمدہ اور قرآن نہ پڑھنے والے کی مثال اس کھجور کی طرح ہے جس کا مزہ تو اچھا ہے لیکن خوشبو نہیں اور اس فاسق کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے گل ریحان کی طرح ہے کہ اس کی خوشبو اچھی ہے اور مزہ کچھ نہیں اور اس فاسق کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا اندرائن کے پھل کی سی ہے، جس کا مزہ بھی کڑوا ہے اور بو بھی خراب۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "The Plant List: A Working List of All Plant Species"۔ 2019-04-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-13
- ↑ صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 12