اندرا سنہا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اندرا سنہا
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1950ء (عمر 73–74 سال)[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کولابا  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی پیمبروک  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہرِ لسانیات،  مترجم،  مصنف  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی[4]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
باب ادب

اندرا سنہا 1950 میں کولابا ممبئی مہاراشٹرا بھارت میں پیدا ہوئے۔وہ ایک بھارتی نژاد برطانوی ادیب ہیں۔ انھیں بھارتی اور انگریزی نسل کا نمائندہ ادیب کہا جا سکتا ہے۔وہ ایک انڈین نیول آفیسر اور انگریزی مصنف کے بیٹے ہیں۔انھوں نے میو کالج اجمیر،راجھستان بھارت،اوخام اسکول رٹلینڈ برطانیہ،اور پیمبروک کالج کیمبرج برطانیہ سے تعلیم حاصل کی۔انھوں نے انگریزی ادب پڑھا۔وہ اور ان کی بیوی سسیکس میں رہتے ہیں۔ان کے تین جوان بچے ہیں۔

مزاج[ترمیم]

وہ کڑی محنت کرنے کے لیے مشہور ہیں اوراپنے کام سے عشق رکھتے ہیں۔

پیشہ[ترمیم]

اس کے علاوہ وہ ایمینیسٹی انٹرنیشنل اور بھوپال میڈیکل اپیل جیسے مختلف خیراتی اداروں کے لیے تشہیری مہم بھی چلاتے ہیں۔لیکن تجارتی اشتہارات نے انھیں غیر معمولی شہرت دی۔

تحریری سرگرمیاں[ترمیم]

انھوں نے لکھنے پہ توجہ مرکوز کرنے کے لیے 1995 میں ایجنسی سے ریٹائرمنٹ لے لی۔اُن کے ابتدائی کاموں میں قدیم سنسکرت کی تحریروں کا انگریزی میں ترجمہ شامل ہے۔اس کے علاوہ انٹرنیٹ کی نسل سے پہلے کی ایک غیر افسانوی یادگار"دا سائبر جپسیز"اور ایک ناول"دا ڈیتھ آف مسٹر لو"جو کے ایم ناواٹی ،مہاراشٹر سٹیٹ کے ایک کیس کی بنیاد پہ لکھا گیا ہے، بھی شامل ہیں۔ایک غیر فکشن تحریر جو 1984 میں بھوپال کے سانحہ میں بچ جانے والے لوگوں کے ساتھ جو ان کی لمبی وابستگی ان کے ناول اینیملز پیپل کی بنیاد بنی۔

اعزازات[ترمیم]

2007 میں اندرا سنہا کا ناول"اینیملز پیپل"(Animal's People) میں مین بکر پرائز کے لیے منتخب ہوا اور جنوبی ایشیا اور یورپ کے لیے 2008 کا کامن ویلتھ رائٹرز پرائز حاصل کیا۔

کتابیں[ترمیم]

1۔ 1980ء: دا لو ٹیچنگ آف کاماسترا(The Love Teachings of Kama Sutra) 2۔1993:تانترا-دا سرچ فار ایکسٹاسی (Tantra: The Search for Ecstasy) 3۔1993:دا گریٹ بک آف تانترا(The Great Book of Tantra) 4۔ 1999: دا سائبرجپسی(The Cybergypsies) 5۔ 2002: دا ڈیتھ آف مسٹر لو(The Death of Mr Love) 6۔ 2007:اینیملز پیپل(Animal's People)

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118047280 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=pna2008467218 — بنام: Indra Sinha
  3. این یو کے اے ٹی - آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=1207&url_prefix=http://nukat.edu.pl/aut/&id=n2005071176 — بنام: Indra Sinha
  4. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/130393443
  5. https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/animals-people

en:Indra Sinha

http://news.bbc.co.uk/2/hi/entertainment/6935716.stm

https://www.theguardian.com/commentisfree/2008/jun/12/india

http://www.simonandschuster.com/books/Animals-People/Indra-Sinha/9781416578796

https://www.theguardian.com/profile/indrasinha

https://literature.britishcouncil.org/writer/indra-sinhaآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ literature.britishcouncil.org (Error: unknown archive URL)

https://www.bookbrowse.com/biographies/index.cfm/author_number/1543/indra-sinha

http://www.indrasinha.com/