انعام باری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ماہر تعلیم

پروفیسر انعام باری جامعہ کراچی میں شعبہ ابلاغ عامہ سے 25 سال سے زائد عرصے سے وابستہ رہے ان کی اعلی خدمات کے اعتراف میں حکومت نے انعام باری کو چئیرمین پیمرا کمپلین اتھارٹی بھی تعینات کیا تھا پروفیسر انعام باری ریڈیو پاکستان میں ڈپٹی پرگرام مینجر کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دیتے رہے جامعہ کراچی سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی جامعہ کراچی انتظامیہ نے ان کی خدمات حاصل کی تھیں۔ پروفیسر ڈاکٹر انعام باری پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی سندھ کی کونسل آف کمپلین کے چیئرپرسن بھی رہے،

وفات[ترمیم]

کراچی یونی ورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے سابق پروفیسر انعام باری اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں گذشتہ شب انتقال کر گئے،وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، [1] انھوں نے 28 دسمبر 2019ء کو رحلت فرمائی،

ان کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر کراچی یونیورسٹی سوسائٹی اسکیم 33 میں ادا ہوئی،۔ جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپردِ خاک کیے گئے ،

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 28 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2019 

حوالہ جات