ایران ایئر پرواز 655

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ایران ایئر پرواز 655
An Airbus A300 similar to the aircraft involved in the incident, EP-IBT
Incident کا خلاصہ
تاریخ حادثہ 3 July 1988
قسم Shot down by یو ایس ایس Vincennes
بمقام آبنائے ہرمز، خلیج فارس
مسافروں کی تعداد 274
عملہ 16
اموات 290 (all)
نجات یافتگان 0
طرز جہاز Airbus A300B2-203
مشتغل ہوا پیمائی ملی ایران
رجسٹریشن نمبر EP-IBU
مقام پرواز Mehrabad International Airport
تہران, Iran
مقام سقوط Bandar Abbas International Airport
بندر عباس، ایران
منزل دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈا
دبئی، متحدہ عرب امارات
نقشہ جس میں پرواز 655 کا راستہ اور اسے گرائے جانے کا مقام دکھایا گیا ہے

ہوا پیمائی ایران پرواز 655 (آئی آر 655) ایک تجارتی پرواز تھی جو ہوا پیمائی ملی ایران کے تحت بندر عباس، ایران سے دبئی، متحدہ عرب امارات کے درمیان چلائی جاتی تھی۔ اتوار 3 جولائی 1988ء کو ایران عراق جنگ کے آخری ایام میں اس مسافر ہوائی جہاز کو آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے میزائل بردار بحری جہاز یو ایس ایس ونسینس نے مار گرایا جس سے جہاز میں سوار تمام 290 مسافر اور عملے کے اراکین جاں بحق ہوئے۔ ہلاک شدگان میں 38 غیر ملکی، 66 بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھیں۔

امریکی حکومت نے جو عذر لنگ پیش کیا وہ یہ تھا کہ اس مسافر جہاز کو غلطی سے ایف 14 ٹام کیٹ لڑاکا طیارہ سمجھ کر میزائل کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ایرانی حکومت کا موقف یہ ہے کہ میزائل بردار بحری جہاز نے جان بوجھ کر اس مسافر طیارے کو نشانہ بنایا۔ پرواز نمبر آئی آر 655 اب بھی تہران سے بذریعہ بندر عباس دبئی جانے والی ہوا پیمائی ایران کی پرواز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]