ایرک مرشد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایرک مرشد
(بنگالی میں: এরিক মোরশেদ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 22 ستمبر 1970ء (54 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سفارت کار ،  کاروباری شخصیت ،  معلم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ایرک مرشد(انگریزی: Arik Morshed)(پیدائش: 22 ستمبر 1970) بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی ایک کاروباری شخصیت [1]اور سفارتکار ہیں۔وہ بنگلہ دیش میں لاؤس کے اعزازی قونصل ہیں[2][3][4][5]۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

مرشد 22 ستمبر 1970 کو برگیڈئیر ریٹائرڈ ایس کے ابوبکر کے گھر پیدا ہوئے[6]۔ ایس کے ابوبکر نے 1966 میں پاکستانی فوج میں کمیشن حاصل کیا اور بنگلہ دیش کے قیام کے بعد بنگلا دیشی فوج میں شامل ہو گئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے سیاست کی۔ پہلے وہ بنگلہ دیش عوامی لیگ کے ایڈوائزری بورڈ کے رکن اور پھر پارلیمنٹ کے نویں سیشن کے رکن رہے۔ مرشد نے 1983 سے 1989 تک سلہٹ کیڈٹ کالج سے تعلیم حاصل کی۔1993 میں انھوں نے ہمبر کالج، کینیڈا سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن کی۔1995 میں انھوں نے لیک ہیڈ یونیورسٹی کینیڈا سے ایم بی اے کیا اور 2019 میں ورلڈ پیس یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں پی ایچ ڈی کی[7][8]۔

کیرئیر[ترمیم]

انھوں نے 1996 میں ایرو بنگال ائیرلائن میں بطور ایڈمنسٹریشن اور ایچ آر ایم کے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ 1998 میں انھوں نے امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی بنگلہ دیش میں شمولیت اختیار کی۔اس کے بعد وہ ایرو وژن بنگلہ دیش لمیٹڈ کے ایم ڈی رہے۔[9][10] 2016 سے 2019 میں وہ ورلڈ پیس یونیورسٹی میں ریسرچ فیلو رہے۔وہ لکشیپاشا آئیڈیل گرلز کالج، نارائل ضلع کے سابق چیرمین ہیں۔ وہ بنگلہ دیش عوامی لیگ کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔اس کے علاوہ آج وہ کل یونیورسٹی آف سکالرزکے ڈیپارٹمنٹ آٖف بزنس سٹڈی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔وہ پرنٹ اور آن لائن میڈیا کے لیے لکھتے بھی ہیں[11]۔

اعزازات[ترمیم]

  • 2016-2017: کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبیٹلی کے لیے ورلڈ لیڈرشپ فیڈریشن ایوارڈ[12][1][7]
  • نیشنل ڈیفنس کالج [8]
  • 2019: سال کے اثر انگیز(Impactful) سی ایس آر لیڈر کا ایشیا لیڈرشپ ایوارڈ[13]
  • 2023: فاؤنڈرز ایوارڈ، گلوبل گڈ وِل ایمبیسیڈرزفاؤنڈیشن

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "আমিরাতে পুরস্কৃত হলেন দুই বাংলাদেশ"۔ www.kalerkantho.com۔ 27 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2023 
  2. "Members, Notable"۔ کیڈٹ کالج کلب لمیٹڈ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2023 
  3. "Laos Consulate in Dhaka"۔ www.consulate-info.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2023 
  4. "CONSULATE OF LAOS IN DHAKA, BANGLADESH"۔ www.embassypages.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2023 
  5. "Laotian Honorary Consulate in Dhaka, Bangladesh | Laos Consulates General in Bangladesh."۔ visacent.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2023 
  6. "ROWA Members Directory" (PDF)۔ www.raowa.org۔ 16 فروری 2023 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2023 
  7. ^ ا ب "The International University of Scholars"۔ ius.edu.bd (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2023 
  8. ^ ا ب "About – Arik Morshed" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2023 
  9. "DSE sends BSEC 18 names for 6 independent directors"۔ www.newagebd.net (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2023 
  10. "Management | The Aero Vision" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2023 
  11. "আলুর গুদাম পুড়লেই লবণের খোঁজে ছুটবেন না, প্লিজ..."۔ দিন বদল বাংলাদেশ (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2023 
  12. "WLF Honours Over 150 Middle East Leaders from Academic and Corporate Sectors"۔ www.dubaiprnetwork.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2023 
  13. "Sharing of Success stories, ideas, experience and leadership at Asia Leadership awards"۔ 5 Dariya News۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2023