مندرجات کا رخ کریں

ایلی اورام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایلی اورام
 

معلومات شخصیت
پیدائش 29 جولا‎ئی 1990ء (34 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اسٹاک ہوم   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سویڈن   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان سونسکا   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی ،  سونسکا   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ایلزبتھ اوراميدو گرانلونڈ (انگریزی:Elizabeth Avramidou Granlund) ہے۔ (پیدائش : 29 جولائی 1990ء) [1] جو اپنی فنی نام ایلی اورام (انگریزی:Elli Avram) سے جانی جاتی ہے۔ ایک یونانی سویڈش اداکارہ ہیں۔[2] اور اس وقت ممبئی بھارت میں مقیم ہیں۔ ایلی کی وجہ شہرت بالی وڈ کی فلم “ کس کس کو پیار کروں“ میں ان کا بلاک بسٹر کردار بنا۔[3] اورام بھارتی ٹیلی ویژن کے ریئالٹی شو بگ باس میں شمولیت کے بعد مرکز نگاہ بنی۔[4][5] عامر خان کے ساتھ ایلی نے کوئی جانے نا فلمی گانے ہر فن مولا میں خصوصی طور پر نظر آئیں۔[6]

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

ایلی اورام 29 جولائی 1990 کو سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں پیدا ہوئیں۔ اور تیریسو کومُن ، سٹاک ہوم میں پلی بڑھی۔[7] ان کے یونانی والد جانس اورامیدس ایک موسیقار ہے جو اس وقت سویڈن کا رہائشی ہیں۔ ایلی کی سویڈش ماں ماریہ گرانلوڈ ایک معروف اداکارہ ہیں جنھوں نے انگمار برگمین کی آسکر ایوارڈ یافتہ مزاحیہ فلم فنی اینڈ الیگزینڈر میں کام کیا۔[2] اورام نے سٹاک ہوم کے شارتاؤ ہائی اسکول ست تعلیم حاصل کی اور یہیں سے اس نے سماجی معاشیات میں گریجوئیشن کی۔ اسے بچپن سے ہی گانے، رقص اور فیگر اسکیٹنگ میں گہری دل چسپی تھی۔ اس کی ماں اور خالہ سویڈن کے ایک علاقے سکئن میں تھیٹر چلاتی ہیں جہاں سے اس نے اداکاری کی تعلیم حاصل کی۔[2] اورام کو بچپن سے ہی بھارت سے بہت انس تھا۔ سٹاک ہوم کے ایک مقامی اخبار مٹ آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس نے کہا “ میں جب صرف پانچ برس کی تھی تب سے مجھے ہندوستانی رقص اور رنگ برنگے ملبوسات مسحور کر دیتے تھے “۔ چونکہ ان کے والد ایک یونانی موسیقار ہیں ، انھیں پتا چلا کہ کچھ یونانی گانوں کا تعلق ہندوستانی دھنوں سے ہے۔[8] وہ اسٹاک ہوم کے ایک ویڈیو اسٹور پر جاتی تھی جو ہندی فلمیں فروخت کرتی تھی اور ایلی وہاں سے بالی وڈ فلمیں خریدتی تھی۔ وہ یوٹیوب پر ہندی فلمیں بھی دیکھتی تھیں۔[9]

فنی سفر

[ترمیم]

سترہ برس کی عمر میں اس نے سنڈبے برگ، سٹاک ہوم کے ایک گروپ “ پردیسی ڈانس گروپ “ میں شمولیت اختیار کر لی اور رقص کے جوہر دکھانے لگی۔ اس نے زیادہ تر رقص بالی وڈ کی فلموں کے لیے کیے۔[7][10] ایلی اورام نے سویڈن میں اداکاری کے کچھ پروجیکٹس کام کر چکی ہیں ،[11] ان میں سب سے زیادہ نمایاں دسمبر 2008 کی کرائم ڈراما رومانوی فلم ، فرجوڈین فروکٹ ہے ، جس میں انھوں نے مرکزی کردار کی نوعمر گرل فرینڈ - سیلن کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم پرتشدد جرائم کے پس منظر کے خلاف بنائی گئی ہے جس میں وہ ایک لڑکے سے پیار کرتی ہیں جو ماضی میں مجرم تھا۔[12]

2010 میں، ایلی اورام نے مس ​​یونان کے خوبصورتی مقابلے میں حصہ لیا۔[13] وہ سویڈش ٹی وی شو گومورون سویریج میں بھی نظر آئیں۔[14]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "You are hereBiggboss 7> Housemates> Elli Avram"۔ In.com India - A web18 Venture۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2013 
  2. ^ ا ب پ Pierre De Villiers۔ "Swedish actress Elli AvrRam is breaking new ground - by starring in an upcoming Bollywood film"۔ Norwegian Air Shuttle ASA۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2013 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 21 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2018 
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 03 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2018 
  5. Anders Carlsson۔ "Från Tyresö till Bollywood"۔ Mitt i Stockholm AB۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2013 
  6. "Har Funn Maula Song Out : Aamir Khan and Elli AvrRam set the floor on fire with their moves"۔ Bollywood Bubble (بزبان انگریزی)۔ 2021-03-10۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2021 
  7. ^ ا ب "Pardesi Dance Group"۔ Pardesi Dance Group on Youtube۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2013 
  8. Anders Carlsson۔ "Från Tyresö till Bollywood"۔ Mitt i Stockholm AB۔ 29 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2013 
  9. Anders Carlsson۔ "Från Tyresö till Bollywood"۔ Mitt i Stockholm AB۔ 29 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2013 
  10. "Förbjuden Frukt (2008) Official trailer. starring Elli Avram, Gguveli, Haisem Ali, Arif Karadeniz"۔ Ali Gohari۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2013 
  11. Pierre De Villiers۔ "Swedish actress Elli AvrRam is breaking new ground – by starring in an upcoming Bollywood film"۔ Norwegian Air Shuttle ASA۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2013 
  12. "Förbjuden Frukt (2008) Official trailer. starring Elli AvrRam, Gguveli, Haisem Ali, Arif Karadeniz"۔ Ali Gohari۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2013 
  13. "Katrina Kaif has a twin in Bigg Boss 7 contestant Elli AvrRam!"۔ FILMS OF INDIA۔ 23 ستمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2013 
  14. "Bollywood goes crazy over actress Elisabet Avramidou Granlund | Neos Kosmos"۔ English Edition (بزبان انگریزی)۔ Neos Kosmos۔ 28 May 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2019