باب:تیلگو سنیما/Selected Biography/1

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کونیدیلا کلیان بابو، جو اپنے اسٹیج نام پوّن کلیان سے مشہور ہیں، ایک بھارتی فلم اداکار، پروڈیوسر، ہدایت کار، منظر نویس، مصنف، اور سیاست دان ہیں۔ آپ تیپگو سنیما میں کام کرتے ہیں۔ آپ مشہور اداکار اور سیاست دان چرن جیوی کے چھوٹے بھائی ہیں، جنہوں نے 2008ء میں پراجم راجیم جماعت قائم کی اور 2011ء میں اس جماعت کو انڈین نیشنل کانگریس کے ساتھ ملا دیا۔ پوّن کلیان نے اپنی اداکاری کے سفر کا آغاز 1996ء کی تیلگو فلم اکاڑا امائی اِکاڑا ابائی سے کیا۔ 1998ء میں آپ نے فلم تھولی پریما میں کام کیا، اس فلم نے نیشنل فلم اعزاز برائے بہترین تیلگو فیچر فلم جیتا۔

آپ گوکولملو سیتا، سسواگتم، تھموڈو، بدری، کوشی، جلسہ اور گبر سنگھ جیسی مشہور فلموں میں کام کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان فلموں کے لیے پوّن نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار - تیلگو جیتا۔ آپ نے فلم اترینٹکی ڈیردی میں کام کیا۔ یہ فلم سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلموں کی فہرست میں شامل ہے۔ آپ کو فوربس کی طرف سے بھارت کی سو بہترین شخصیات کی فہرست میں 2013ء میں 26ویں اور 2017ء میں 69ویں درجہ پر شمار کیا گیا۔ 2014ء کے مطابق، آپ 185 million (امریکی $2.6 ملین) کی مالیت کے مالک تھے۔ آپ انجنا پروڈکشن اور پون کلیان کریٹو ورکس کے بینر تلے فلمیں پروڈیوس کرتے ہیں۔