مندرجات کا رخ کریں

پون کلیان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(پون کلیان کریٹو ورکس سے رجوع مکرر)
پوّن کلیان
(تیلگو میں: పవన్ కల్యాణ్ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پوّن کلیان

معلومات شخصیت
پیدائشی نام کونیدیلا کلیان بابو[1]
پیدائش (1971-09-02) 2 ستمبر 1971 (عمر 53 برس)[2]
باپاتلا، آندھرا پردیش، India[3]
رہائش حیدرآباد، دکن، تلنگانہ، بھارت
قومیت بھارتی
دیگر نام پاور اسٹار پوّن کلیان (پی ایس پی کے)، جناسیننی
جماعت جنا سینا جماعت
زوجہ
  • نندنی (1997ء تا 1999ء)
  • رینو دسائی (2009ء تا 2012ء)
  • انا لوژنیوا (2013ء تا حال)
تعداد اولاد 4   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
خاندان چرن جیوی خاندان دیکھیے
عملی زندگی
پیشہ اداکار، پروڈیوسر، مصنف، ہدایت کار، سیاست دان، منظر نویس
مادری زبان تیلگو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان تیلگو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1996ء تا حال
اعزازات
فلم فیئر اعزاز جنوبی (2012)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کونیدیلا کلیان بابو،[5] جو اپنے اسٹیج نام پوّن کلیان سے مشہور ہیں، ایک بھارتی فلم اداکار، پروڈیوسر، ہدایت کار، منظر نویس، مصنف اور سیاست دان ہیں۔ آپ تیپگو سنیما میں کام کرتے ہیں۔ آپ مشہور اداکار اور سیاست دان چرن جیوی کے چھوٹے بھائی ہیں، جنھوں نے 2008ء میں پراجم راجیم جماعت قائم کی اور 2011ء میں اس جماعت کو انڈین نیشنل کانگریس کے ساتھ ملا دیا۔ پوّن کلیان نے اپنی اداکاری کے سفر کا آغاز 1996ء کی تیلگو فلم اکاڑا امائی اِکاڑا ابائی سے کیا۔ 1998ء میں آپ نے فلم تھولی پریما میں کام کیا، اس فلم نے نیشنل فلم اعزاز برائے بہترین تیلگو فیچر فلم جیتا۔

آپ گوکولملو سیتا، سسواگتم، تھموڈو، بدری، کوشی، جلسہ اور گبر سنگھ جیسی مشہور فلموں میں کام کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان فلموں کے لیے پوّن نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار - تیلگو جیتا۔[6] آپ نے فلم اترینٹکی ڈیردی میں کام کیا۔ یہ فلم سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلموں کی فہرست میں شامل ہے۔[7] آپ کو فوربس کی طرف سے بھارت کی سو بہترین شخصیات کی فہرست میں 2013ء میں 26ویں اور 2017ء میں 69ویں درجہ پر شمار کیا گیا۔[8][9] 2014ء کے مطابق، آپ 185 million (امریکی $2.6 ملین) کی مالیت کے مالک تھے۔[10] آپ انجنا پروڈکشن اور پون کلیان کریٹو ورکس کے بینر تلے فلمیں پروڈیوس کرتے ہیں۔[11]

مارچ 2014ء میں، پوّن کلیان سیاست میں شامل ہو گئے اور انھوں نے اپنی جماعت جنا سینا جماعت قائم کی۔[12][13][14] اُس دوران میں پوّن کلیان گوگل سرچ پر سب سے زیادہ متلاشی بھارتی سیاسی شخصیت تھے۔[15] آپ مقبول سوفٹ ڈرنک پیپسی کی حمایت کرنے والے پہلے جنوبی ہند کے اداکار بھی تھے۔[حوالہ درکار]

ذاتی زندگی

[ترمیم]

پوّن کلیان، کونیدیلا وینکٹ راؤ اور انجنا دیوی کے ہاں باپاتلا، آندھرا پردیش میں پیدا ہوئے۔[16] آپ مشہور اداکار اور سیاست چرن جیوی اور مشہور تیلگو فلموں کے پروڈیوسر اور اداکار ناگیندرا بابو کے چھوٹے بھائی ہیں۔ آپ نے اپنی تربیت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک مارشل آرٹ پریزنٹیشن، جو آپ نے خود منعقد کروائی، کے بعد "پوّن" نام کا استعمال کرنا شروع کر دیا۔[17] آپ نے کراٹے میں ایک کالا پٹا (black belt) حاصل کیا ہوا ہے۔[18]

پوّن کلیان نے تین بار شادی کی ہے۔ 1997ء میں نندنی سے شادی کی جو 2007ء تک قائم رہی۔ 2009ء سے 2012ء تک رینو دسائی سے جن سے ان کے ہاں ایک بیٹے اکیرا اور بیٹی آدھیہ کی ہیدائش ہوئی۔ 2013ء میں انھوں نے انا لوژنیوا سے شادی کی، جن سے ان کے ہاں ایک بیٹے مارک شنکر کی پیدائش ہوئی۔[19][20]

پوّن کلیان مشہور اداکاروں رام چرن،[21] ورن تیج،[22] اللو ارجن اور سئے دھرم تیج کے چچا بھی ہیں۔[23]

فلمی سفر

[ترمیم]

پوّن کلیان نے 1996ء کی مشہور تیلگو زبان کی فلم اکاڑا امائی اِکاڑا ابائی میں کلیان کمار کا کردار نبھاتے ہوئے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ ان کی دوسری فلم 1997ء میں جاری ہونے والی فلم گوکلملو سیتا تھی، جو 1997ء کی تمل فلم گوکلاتھل سیتائی (Gokulathil Seethai) سے ماخوز تھی۔ اس فلم کو متھیلا سبئیاہ نے ہدایت دی اور جی وی جی راجو نے پروڈیوس کی۔ 1997ء میں آپ ایک اور فلم سسواگتم میں نظر آئے۔ یہ فلم 1997ء کی اداکار وجے کی تمل فلم لو ٹوڈے سے ماخوز تھی۔

1998ء میں ان کی فلم تھولی پریما (Tholi Prema) جاری کی گئی۔ اس فلم نے ایک نیشنل اعزاز اور 6 نندی اعزازات حاصل کیے۔[24] تھولی پریما کے بعد، پوّن کلیان نے فلم تھموڈومیں ایک کِک باکسر (kick boxer) کا کردار نبھایا۔ تھموڈو 15 جولائی، 1999ء کو جاری کی گئی۔ اس فلم کے ہدایت کار اور مصنف پی اے ارن پرساد تھے۔ اس کے بعد، آپ ہدایت کار پوری جگناتھ کی پہلی فلم بدری میں نظر آئے۔ 2001ء میں آپ پیپسی کے ترجمان (برانڈ ایمبیسیڈر) بنے اس وقت ان کے بھائی چرن جیوی، کوکا کولا کو پروموٹ (promote) کر رہے تھے۔[25]

2001ء میں، پوّن کلیان نے فلم کوشی میں اداکاری کی۔ یہ فلم 27 اپریل، 2001ء کو جاری کی گئی۔ اس فلم کے ہدایت کار ایس جے سوریا تھے۔ یہ فلم اس سال کی سب سے کامیاب ترین فلم رہی اور مشہور تیلگو فلموں کی فہرست میں شامل ہے۔ ان کی اگلی فلم جونی تھی، اس فلم کے ہدایت کار اور مصنف بھی پوّن کلیان تھے، یہ فلم 26 اپریل، 2003ء کو جاری کی گئی۔ اس فلم میں پوّن کلیان کے رینو دسائی نے کام کیا۔ 2004ء میں ان کی فلم گوڈمبا شنکر جاری کی گئی۔ یہ فلم ویرا شنکر نے ہدایت کی اور پوّن کلیان کے بھائی ناگیندرا بابو کی طرف سے انجنا پروڈکشن کے بینر تلے پروڈیوس کی گئی۔ اس فلم کی کہانی اور منظر، پوّن کلیان کی طرف سے لکھے گئے۔ اس کے علاوہ پوّن نے 3 گانوں کی چیریو گرافی بھی کی۔ فلم کے سب ایکشن منظروں کی چیریو گرافی بھی پوّن نے ہی کی۔[26] اسی سال جیانتھ سی پرنجی کی ہدایت میں بننے والی فلم شنکر دادا ایم بی بی ایس (Shankar Dada M.B.B.S) میں خصوصی ظہور کیا۔ اس فلم کے ستارے پوّن کلیان کے بڑے بھائی چرن جیوی تھے۔

2005ء میں، اے کارناکرن کی ہدایت کردہ فلم بالو اے بی سی ڈی ای ایف میں نظر آئے۔ یہ پوّن کلیان کی اے کارناکرن کے ساتھ تھولی پریما کے بعد دوسری فلم تھی۔ اس فلم کو سی اشونی دت نے ویجاینتھی موویز کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ 2006ء میں، آپ تمل ہدایت کار درانی کی فلم بنگارم (Bangaram) میں نظر آئے۔ 2006ء کے آخر میں آپ انناورم میں نظر آئے۔ اس فلم کے ہدایت کار بھیمنینی سرینیواس راؤ تھے۔ اس فلم میں پوّن کے ساتھ اسین اور سندھیا مرکزی کرداروں میں تھے۔ فلم کو سپرگڈ فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا۔ یہ فلم 29 دسمبر، 2006ء کو جاری کی گئی[27] اور تین ہفتوں میں 230 ملین اور 70 دنوں میں 300 million (امریکی $4.2 ملین) کی کمائی کی۔[28][29] یہ فلم تمل زبان کی فلم تھروپاچی سے ماخوز تھی۔ پوّن کلیان نے فلم کے گانے "نیولے نیولے" کی چیریو گرافی بھی کی۔ مارچ 2006ء میں، پوّن کلیان نے اپنی دوسری ہدایت کردہ فلم ستیاگراہی کا اعلان کیا۔ اس فلم کو اے ایم رتنم نے پروڈیوس کیا۔ اس فلم کے خلاف معاشرے میں باتیں بننے لگی۔ گلوکار پی سی سریرام اور اے آر رحمان کے ساتھ کچھ وقت فلم کی گلوکاری پر گزارنے کے بعد فلم کو منسوخ کر دیا گیا۔[30] 2007ء میں پوّن کلیان نے شنکر دادا ایم بی بی ایس کے تسلسل شنکر دادا زندہ باد میں خصوصی ظہور کیا۔ اس فلم کے ہدایت کار پربھو دیوا تھے اور مرکزی کردار میں پوّن کلیان کے بڑے بھائی چرن جیوی تھے۔

2008ء میں، پوّن کلیان فلم جلسہ میں نظر آئے۔ اس فلم کو تری وکرم سرینیواس نے ہدایت دی اور اللو ارویند کی طرف سے پروڈیوس کی گئی۔ یہ فلم 2 اپریل، 2008ء کو جاری ہوئی۔ اس فلم نے تیلگو سنیما کی تاریخ میں اس وقت پہلے دن میں سب سے زیادہ کمائی کی اور جنوبی ہند کی اس وقت کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک تھی۔[31] جلسہ 2008ء کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلم تھی۔[32]

2010ء میں، پوّن کلیان فلم پلی میں نظر آئے۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار ایس جے سوریا تھے۔ یہ فلم 10 ستمبر، 2010ء کو جاری ہوئی۔ اسی سال ایک باضابطہ اعلان میں یہ بتایا گیا کہ پوّن کلیان یسوع مسیح کے بارے میں، سنگیتم سرینیواس راؤ کی ہدایت میں بننے والی فلم میں ایک چھوٹا کردار ادا کریں گے۔[33]

2011ء میں، آپ 2009ء کی ہندی فلم، لو آج کل (Love Aaj Kal) کے تیلگو ری میک تین مار (Teen Maar) میں نظر آئے۔ اس فلم کے ہدایت کار جیانتھ سی پرنجی تھے۔[34] 2011ء میں آپ، ہدایت کار وشنووردھن کی جرم پر مبنی فلم پنجا میں نظر آئے۔[35][36]

2012ء میں، پوّن کلیان 2010ء کی سلمان خان کی ہندی فلم، دبنگ (Dabangg) کے ری میک گبر سنگھ میں نظر آئے۔ اس فلم کے ہدایت کار ہریش شنکر تھے۔[37] اس فلم نے کامیابی سے باکس آفس پر 100 دن مکمل کیے اور 2012ء کی تیلگو سنیما کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہوئی۔[38][39] اس فلم کے بعد، 2012ء میں آپ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ، پوری جگناتھ کی ہدایت میں بننے والی فلم کیمرا مین گنگا تھو رام بابو میں نظر آئے۔

2013ء میں آپ فلم اترینٹکی ڈیردی میں نظر آئے۔ اس فلم کے ہدایت کار تری وکرم سرینیواس تھے۔ یہ فلم 27 ستمبر، 2013ء کو جاری کی گئی۔ اس فلم کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا فلم کا آدھے سے زیادہ حصہ فلم کی اشاعت سے پہلے انٹرنیٹ پر لیک ہو گیا تھا۔[40] اس کے باوجود اترینٹکی ڈیردی 2013ء کی بلاک باسٹر فلموں کی فہرست میں شامل ہوئی۔ اس فلم نے 33 تھیٹر اسکرینوں میں 100 دن مکمل کیے اور مگادھیرا کے سارے ریکارڈ توڑ دینے کے بعد سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلموں کی فہرست میں شامل ہوئی۔[41] بعد میں آپ نے باہوبلی: آغاز کو ٹھکرا دیا۔[حوالہ درکار] پوّن کلیان کی اگلی فلم 2012ء کی ہندی فلم اوہ مائی گاڈ! کی تیلگو ری میک 2015ء کی فلم گوپالا گوپالا تھی۔ اس فلم کی شوٹنگ 19 مئی، 2014ء کو شروع ہونی تھی مگر ہیروئن نہ ملنے کی وجہ سے نہیں ہوئی، بعد میں 9 جون، 2014ء کو شروع ہوئی۔[42] یہ فلم 10 جنوری، 2015ء کو جاری کی گئی اور مثبت تجزیے حاصل کیے۔ اس فلم میں پوّن کلیان کے ساتھ وینکٹیش دگوبتی نے کام کیا۔ اس فلم کے ہدایت کار کشور کمار پرداسنی تھے۔ 2014ء میں، اسٹار انڈیا کے ایک سروے میں پوّن کلیان کو بھارت کے 5 درجہ کے ہیروز کی فہرست میں شامل کیا گیا۔[43]

2016ء میں پوّن کلیان 2012ء کی فلم گبر سنگھ کے تسلسل سردار گبر سنگھ میں نظر آئے۔ اس فلم کو کے ایس رویندر نے ہدایت کیا۔ اس فلم کو شائقین کی طرف سے برے تجزیے ملے۔

2017ء میں آپ فلم کٹامارایوڈو میں نظر آئے۔ جو 2014ء کی تمل فلم ویرم سے ماخوز تھی۔ ویرم کے ستارے اجیت کمار اور تمنا بھاٹیہ تھے جبکہ کٹامارایوڈو میں پوّن کے ساتھ شروتی ہاسن نے کام کیا۔ پہلے یہ بتایا جارہا تھا کہ اس فلم کے ہدایت کار ایس جے سوریا ہوں گے، لیکن مصروفیت کی وجہ سے انھوں نے اس منصوبہ کو منع کر دیا۔ بعد میں کشور کمار پرداسنی نے اس فلم کو ہدایت دی، جنھوں نے گوپالا گوپالا کے بعد دوسری مرتبہ پوّن کلیان کے ساتھ کام کیا۔ اس فلم کو شائقین کی طرف سے اچھے تجربے ملے۔

2018ء میں، پوّن کلیان فلم اگنیاتھواسی میں نظر آئے۔ اس فلم کے ہدایت کار تری وکرم سرینیواس تھے۔ یہ فلم پوّن کلیان کی 25ویں فلم تھی۔ اس فلم کی موسیقی تیلگو سنیما میں ڈیبیو کرنے والے تمل موسیقی ہدایت کار انی رودھ روی چندر نے سنبھالی۔ اس فلم کو شائقین کی طرف سے برے تجزیے ملے۔

پوّن کلیان نے ایک لڑکی پاولا شیاملا کو جو ایک مہلک بیماری سے گذر رہی تھی، 1 لاکھ روپے عطیہ دیا۔[44]

27 جولائی، 2013ء کو پوّن کلیان نے کھمم ضلع، تلنگانہ کے ایک مسیحی اولڈ ایج ہوم (old age home) کو 1 لاکھ روپے عطیہ دیا۔[45]

پوّن کلیان نے ایک بائیک سوار گوٹا ستیش کمار، جو ایک حادثہ میں اپنی دونوں ٹانگیں کھو چکا تھا، کو 5 لاکھ روپے دے کر مدد کی۔[46]

پوّن کلیان نے مختلف کرکٹ ٹورنامنٹوں کو 5 لاکھ روپے اور ہر ٹیم کو 1، 1 لاکھ روپے دیے۔[47]

10 اپریل، 2018ء کو پوّن کلیان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا کہ وہ وینکٹ راہول رگالا کو 10 لاکھ دیں گے۔ جنھوں دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تغمہ حاصل کیا اور ان کی ماں زمین "بھارت" کا نام فخر سے بلند کیا۔[48][49]

توثیق برانڈ

[ترمیم]

جنوری 2017ء میں، پوّن کلیان آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے ہتھ کھڈی جولاہوں کے ترجمان (برانڈ ایمبیسڈر) بنے۔ اگست 2017ء میں، ان کو آندھرا پردیش کی سرکار کی جانب سے چلائی گئی عطیہ اعضا کی مہم "جیون دان" کا ترجمان بننے کو کہا گیا۔

فلموگرافی

[ترمیم]

بطور اداکار

[ترمیم]
سال فلم کردار ہدایت کار حواشی
1996ء اکاڑا امائی اِکاڑا ابائی[50] کلیان E. V. V. Satyanarayana پہلی فلم
1997ء گوکلملو سیتا پوّن کلیان Muthyala Subbaiah کریڈٹ بطور پوّن کلیان
1998ء سسواگتم گنیش Bhimaneni Srinivasa Rao
تھولی پریما بالو A. Karunakaran
1999ء تھموڈو سبھو عرف سبھرامنیم عرف سبھاش P.A. Arun Prasad
2000ء بدری بدری ناتھ عرف بدری Puri Jagannadh
2001ء کوشی سدھارتھ رائے عرف سدھو S. J. Surya Nominated – Filmfare Award for Best Actor – Telugu
2003ء جونی جونی پون کلیان
2004ء گوڈمبا شنکر شنکر / کلیان Veera Shankar
شنکر دادا ایم بی بی ایس Jayanth C. Paranjee خصوصی ظہور
2005ء بالو اے بی سی ڈی ای ایف بالو / گھنی A. Karunakaran
2006ء بنگارم بنگارم Dharani
انناورم انناورم Bhimaneni Srinivasa Rao
2007ء شنکر دادا زندہ باد سریش Prabhu Deva خصوصی ظہور
2008ء جلسہ سنجے ساہو Trivikram Srinivas Nominated – Filmfare Award for Best Actor – Telugu
2010ء پلی کومارم پلی S. J. Surya
2011ء تین مار ارجن پلوئی / مائیکل ویلایودھم Jayanth C. Paranjee
پنجا جیدیو Vishnuvardhan
2012ء گبر سنگھ وینکٹرتنم نائڈو عرف گبر سنگھ Harish Shankar Filmfare Award for Best Actor – Telugu

Hyderabad Times Film Award for Best Actor (Male)

CineMAA Award for Best Actor – Male

SIIMA Award for Best Actor ||

کیمرا مین گنگا تھو رام بابو رام بابو Puri Jagannadh
2013ء اترینٹکی ڈیردی گوتم نندا / "سدھو" Trivikram Srinivas Santosham Film Award for Best Actor – Telugu

Margadarsi Big Telugu Entertainment Award for Best Actor (Male)

Nominated – Filmfare Award for Best Actor – Telugu

Nominated – SIIMA Award for Best Actor ||

2015ء گوپالا گوپالا بگھوان کرشنا Kishore Kumar Pardasani Nominated – Best Lead Actor (Male) – Telugu
2016ء سردار گبر سنگھ سردار گبر سنگھ عرف سردار K. S. Ravindra
2017ء کٹامارایوڈو کٹامارایوڈو Kishore Kumar Pardasani
2018ء اگنیاتھواسی ابھیشکتھا بھرگو / بال سبھرامنیم Trivikram Srinivas 25ویں فلم

بطور ہدایت کار

[ترمیم]
سال فلم حواشی
2003ء جونی[51] پون نے اس فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کیا

بطور پروڈیوسر

[ترمیم]
سال فلم ہدایت کار اداکار حواشی
1988ء ردھراوینا کے بالاچندر چرن جیوی، شوبھنا اور جیمنی گنیشن پروڈیوس بطور 'کے کلیان کمار' انجنا پروڈکشن کے بینر تلے
1988ء ترینیٹروڈو اے کوڈنڈرمی ریڈی چرن جیوی اور بھانوپریا پروڈیوس بطور 'کے کلیان کمار' انجنا پروڈکشن کے بینر تلے
1994ء مگرو مونگلو کے راگھویندر راؤ چرن جیوی، نگما، روجا اور رمیا کرشنن پروڈیوس بطور 'کے کلیان کمار' انجنا پروڈکشن کے بینر تلے
2016ء سردار گبر سنگھ کے ایس رویندر پون کلیان، کاجل اگروال شریک پروڈیوس، "پون کلیان کریٹو ورکس" کے بینر تلے
2018ء چل موہن رنگا کرشنا چیتنیا نتھن، میگھا آکاش شریک پروڈیوس، "پون کلیان کریٹو ورکس" کے بینر تلے

بطور اسٹنٹ ماسٹر

[ترمیم]
سال فلم
1999ء تھموڈو
2000ء بدری
2001ء کوشی
ڈیڈی
2003ء جونی
2004ء گوڈمبا شنکر

بطور پس پردہ گلوکار

[ترمیم]
سال فلم گانے کمپوزر
1999ء تھموڈو "تھٹی چیٹو" اور "ایم پلا" رامنا گوگلا
2001ء کوشی "بئی بئیے بنگرو رامنما" منی شرما
2003ء جونی "نوّو سارا تگٹا" اور "راوویئی ما انٹکی" رامنا گوگلا
2004ء گوڈمبا شنکر "کلی کلی"، ملک ارجن کے ساتھ منی شرما
2011ء پنجا "پپرایڈو" ہیما چندرا، ستھین اور براہمانندم کے ساتھ یوون شنکر راجا
2013ء اترینٹکی ڈیردی "کاٹما رایوڈا، کڈری ناراسمہاڈو"[52] دیوی سری پرساد
2018ء اگنیاتھواسی "کوڈکا کوٹیشور راؤ" انی رودھ روی چندر

بطور چیریو گرافر/گانے کا وزوالائیزر (Visualizer)

[ترمیم]
سال فلم گانا
2001ء کوشی "امائی سننگا" اور "گجا گلو" کے علاوہ سارے گانے
2003ء جونی سارے گانے
2004ء گوڈمبا شنکر سارے گانے
2011ء پنجا پنجا (عنوانی گانا)

بطور منظر/کہانی نویس

[ترمیم]
سال فلم کہانی منظر
2003ء جونی ہاں ہاں
2004ء گوڈمبا شنکر نہیں ہاں
2016ء سردار گبر سنگھ ہاں ہاں

اعزازت اور نامزدگیاں

[ترمیم]
سال اعزاز زمرہ فلم نتیجہ
1999ء 47ویں فلم فیئر اعزازت - جنوب فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار - تیلگو تھموڈو نامزد
2001ء 49ویں فلم فیئر اعزازت - جنوب فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار - تیلگو[53] کوشی نامزد
2008ء 56ویں فلم فیئر اعزازت - جنوب فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار - تیلگو[54] جلسہ نامزد
2012ء 60ویں فلم فیئر اعزازت - جنوب فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار - تیلگو[55] گبر سنگھ فاتح
حیدرآباد ٹائمز فلم اعزازت بہترین اداکار[56] فاتح
سینے ما اعزازات سینے ما اعزاز برائے بہترین اداکار[57] فاتح
جنوبی ہند بین الاقوامی فلم اعزازات ایس آئی آئی ایم اے اعزاز برائے بہترین اداکار[58] فاتح
2013ء 61ویں فلم فیئر اعزازت - جنوب فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار - تیلگو[59] اترینٹکی ڈیردی نامزد
سنتوشم فلم اعزازات بہترین اداکار - تیلگو[60] فاتح
مرگدرسی بڑا تیلگو انٹرٹینمنٹ اعزازات بہترین اداکار[61] فاتح
جنوبی ہند بین الاقوامی فلم اعزازات ایس آئی آئی ایم اے اعزاز برائے بہترین اداکار[62] نامزد
2015ء پہلے آئیفا اوٹسوم اعزازات - جنوب بہترین معاون اداکار - تیلگو[63] گوپالا گوپالا نامزد

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Forbes 2013 Celebrity 100: Pawan Kalyan"۔ Forbes India۔ 24 ستمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مئی 2014 
  2. "Happy birthday Pawan Kalyan: Tollywood wishes Power Star"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2018-09-02۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2018 
  3. "All you want to know about @PawanKalyan"۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2018 
  4. https://en.wikipedia.org/wiki/Pawan_Kalyan — اخذ شدہ بتاریخ: 19 جولا‎ئی 2018
  5. "IndiaGlitz – Happy Birthday Power Star Pawan Kalyan – Telugu Movie News"۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جولا‎ئی 2016 
  6. Filmfare Awards (South): The complete list of Winners آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ibnlive.in.com (Error: unknown archive URL)۔ CNN-IBN.in.com (21 جولائی 2013)۔ Retrieved 14 مئی 2014.
  7. "Nitya, Nag bag awards on star-studded night"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ 16 جون 2013۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2018 
  8. "Pawan Kalyan – Forbes India Magazine"۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2018 
  9. [1] آرکائیو شدہ 24 ستمبر 2014 بذریعہ وے بیک مشین۔ Forbesindia.com. Retrieved 14 مئی 2014.
  10. Is Pawan Kalyan worth just Rs 17.77 Crores? – The Times of India۔ The Times of India۔ (19 مارچ 2014)۔ Retrieved 14 مئی 2014.
  11. "PSPK PAWAN KALYAN PRODUCES HIS FIRST FILM WITH HIS DIE HARD FAN NITHIIN"۔ KNOW ALL 0-9 A-Z۔ 2 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 اپریل 2018 
  12. "Pawan Kalyan's political outfit named as 'Jana Sena' Party"۔ The Times of India۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2014 
  13. Shekhar (16 اگست 2013)۔ "Jana Sena – Name of Pawan Kalyan's New Political Party – Oneindia Entertainment"۔ Entertainment.oneindia.in۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2014 
  14. "Telugu Actor Pawan Kalyan Launches New Party – new indian express"۔ newindianexpress.com۔ 14 مارچ 2014۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2018 
  15. Pawan Kalyan most searched celebrity candidate on Google۔ NDTV.com (17 اپریل 2014)۔ Retrieved 14 مئی 2014.
  16. "Leaders console Chiranjeevi"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ 25 دسمبر 2007۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 دسمبر 2011 
  17. "Happy Birthday 'Power Star' Pawan Kalyan – Telugu Movie News"۔ IndiaGlitz۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2011 
  18. "Pawan Kalyan – Forbes India Magazine"۔ Forbes۔ 31 اکتوبر 2013۔ 24 ستمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2014 
  19. U. Sudhakar Reddy (29 دسمبر 2013)۔ "Pawan Kalyan is married to Russian Anna Lezhneva"۔ Deccan Chronicle۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2014 
  20. "Pawan Kalyan's son with Anna Lezhneva named Mark Shankar Pawanovich?"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2018 
  21. "Ram Charan Teja says he will campaign for uncle Pawan Kalyan in 2019"۔ 25 مئی 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2018 
  22. "Varun Tej does a Pawan Kalyan"۔ 2 ستمبر 2017۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2018 
  23. "Sai Dharam Tej credits uncle Pawan Kalyan for making him understand fan power – Times of India"۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2018 
  24. "Nandi Awards Nandi Awards – 1998"۔ Chithr.com۔ 07 جولا‎ئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2011 
  25. Staff (18 اپریل 2001)۔ "Colas take war into Telugu film home"۔ دی ہندو۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جولائی 2014 
  26. "Johnny (2003) Full Cast & Crew"۔ Internet Movie Database۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2014 
  27. "Annavaram – Power Star proves his might again"۔ indiaglitz۔ 29 دسمبر 2006۔ 09 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 اکتوبر 2012 
  28. "'Annavaram' collects Rs 23 cr in 3 weeks"۔ indiaglitz۔ 20 جنوری 2007۔ 30 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 اکتوبر 2012 
  29. "'Annavaram' gets record collections"۔ indiaglitz۔ 6 جنوری 2007۔ 14 جولا‎ئی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 اکتوبر 2012 
  30. "Satyagrahi film launch – Telugu Cinema – Pawan Kalyan"۔ www.idlebrain.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2018 
  31. "Jalsa breaks all the records"۔ indiaglitz۔ 4 اپریل 2008۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2016 
  32. "'GS 2' to Become Pawan-Devi's 4th Mega Hit!"۔ Cinejosh۔ 19 دسمبر 2013۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2016 
  33. The Guardian.Pawan Kalyan to star in Bollywood film of Christ's life
  34. "Pawan's 'LAK' remake titled 'Teenmaar' – Telugu Movie News"۔ IndiaGlitz۔ 31 اگست 2005۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 فروری 2011 
  35. Vishnuvardhan's double dhamaka – Times Of India آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ articles.timesofindia.indiatimes.com (Error: unknown archive URL)۔ The Times of India۔ (2 فروری 2011)۔ Retrieved 6 دسمبر 2011.
  36. Pawan-Vishnu flick in مارچ۔ Sify.com (1 فروری 2011)۔ Retrieved 6 دسمبر 2011.
  37. Gabbar Singh begins shoot۔ Sify.com (12 ستمبر 2011)۔ Retrieved 14 مئی 2014.
  38. Gabbar Singh completes 100 days at the box office – IBNLive آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ibnlive.in.com (Error: unknown archive URL)۔ CNN-IBN.in.com (18 اگست 2012)۔ Retrieved 14 مئی 2014.
  39. Gabbar Singh on a roll at the box office۔ Business Standard (2 جون 2012)۔ Retrieved 14 مئی 2014.
  40. Attarintiki Daredi footage leak culprit nabbed The Times of India The Times of India
  41. Pawan's Attarintiki Daredi completes 100 days – The Times of India آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ articles.timesofindia.indiatimes.com (Error: unknown archive URL) The Times of India۔ (4 جنوری 2014)۔ Retrieved 14 مئی 2014.
  42. "Pawan Kalyan and Venkatesh starrer named 'GOPALA GOPALA'"۔ Deccan-Journal۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 جون 2014 
  43. "Pawan Kalyan in Top 5 Heroes of India"۔ Deccan-Journal۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 جون 2014 
  44. "Pawan Kalyan reached demigod stature"۔ gulte.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2012 
  45. "I Stood At The Gate Of Pawan Kalyan House In Rain And He Took Me In And Donated 1 Lakh"۔ theindiantalks.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2016 
  46. "This double-amputee is on a 50,000 km bike ride across India"۔ timesofindia.indiatimes.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2017 
  47. "Pawan Kalyan donates Rs.5lakhs to T20 Cricket tournament"۔ smtv24x7.com۔ 13 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2018 
  48. "Pawan Kalyan Donates To Gold Medalist"۔ www.cinejosh.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2018 
  49. "Pawan Kalyan gifts 10 lakhs to Rahul"۔ www.sakshi.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2018 
  50. Happy Birthday Pawan Kalyan- Times of India۔ 2 ستمبر 2014. Retrieved 10 ستمبر 2014.
  51. Pawan Kalyan directed a scene in AD- Times of India۔ 17 اکتوبر 2013. Retrieved 10 ستمبر 2014.
  52. Pawan Kalyan's Kaatama Rayuda song gets great response- Times of India۔ 5 اگست 2013. Retrieved 10 ستمبر 2014.
  53. "The 49th Filmfare Awards-South"۔ The Times of India۔ 10 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اپریل 2002 
  54. "56th Filmfare Awards 2008 – South"۔ The Times of India۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولائی 2009 
  55. "List of Winners at the 60th Idea Filmfare Awards (South)"۔ filmfare۔ 25 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2013 
  56. "Hyderabad Times Film Awards 2012"۔ The Times of India۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 دسمبر 2013 
  57. "Pawan Kalyan's Gabbar Singh sweeps cine awards" 
  58. "SIIMA 2013 Winners List: Dhanush, Pawan Kalyan, Mohanlal, Shivarajkumar Bag Awards"۔ Ibitimes۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2013 
  59. "61st Filmfare Awards (South) Nominations: 'Attarintiki Daredi' Leads; Complete List of Nominees"۔ ibtimes.co.in۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جولائی 2014 
  60. "Santosham Awards 2014"۔ Aplive.net۔ 2 ستمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 ستمبر 2014 
  61. "Pawan's AD Won 4 Margadarsi Awards"۔ cineoutlook۔ 3 ستمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2013 
  62. "SIIMA 2014 Telugu Nominations: Pawan Kalyan's 'Attarintiki Daredi' Nominated in 12 categories"۔ ibtimes.co.in۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2014 
  63. "IIFA Utsavam Awards 2015–2016 Telugu Nominees & Winners"۔ updatebro.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2016 

بیرونی روابط

[ترمیم]