بھانوپریا
بھانوپریا | |
---|---|
(تیلگو میں: భానుప్రియ) | |
بھانوپریا کی تصویر
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | منگابھنو |
پیدائش | [1] رنگم پیٹا، راجامنڈری، آندھرا پردیش، بھارت |
15 جنوری 1967
رہائش | چنئی |
شہریت | بھارت |
شریک حیات | آدرش کوشل (شادی. 1998; طلاق. 2005) (وفات 2018 کو) |
اولاد | ابھینیا(پ.2003) |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ |
مادری زبان | تیلگو |
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو ، ملیالم |
اعزازات | |
نندی اعزازات |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
منگابھنو (انگریزی: Bhanupriya) (ولادت: 15 جنوری 1967ء) جو اپنے اسٹیج نام بھانوپریا سے زیادہ مشہور ہیں، ایک بھارتی فلمی اداکارہ، کوچی پوڈی رقاصہ اور آواز فنکارہ ہیں۔[2] وہ تیلگو، تمل، ملیالم، کنڑ اور ہندی فلموں میں اپنے کاموں کے لیے مشہور ہیں۔ 1983ء سے 1995ء تک ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک وہ مرکزی دھارے ٹاپ اداکاراؤں میں شامل تھیں۔ انھوں نے اپنی اداکاری کا آغاز تمل فلم میلہ پیسنگل (1983ء) سے کیا تھا۔[3]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]بھانوپریا 15 جنوری 1967ء بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر راجامنڈری کے رہائشی علاقہ رنگم پیٹا میں ایک تمل بولنے والے گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد پانڈو بابو تھے اور والدہ راگامالی تھیں۔ بھانوپریا کا پیدایشی نام منگابنو تھا۔[4][5] بعد میں ان کا خاندان تامل ناڈو کے چنئی منتقل ہو گیا۔ بھانوپریا کا ایک بڑا بھائی گوپکریشانن اور ایک چھوٹی بہن شانتی پریا ہیں، جو 1990ء کی دہائی سے فلمی اداکارہ ہیں۔[6][7]
ذاتی زندگی
[ترمیم]بھانوپریا نے 14 جون 1998ء کو کیلیفورنیا کے مالیبو میں واقع سری وینکٹیشورا مندر میں ڈیجیٹل گرافکس انجینئر ، آدرش کوشل سے شادی کی۔ اس جوڑے کی ایک بیٹی، ابھینایا ہے جو 2003ءمیں پیدا ہوئی۔[8][9]
بھانوپریا نے 2005ء میں آدرش کوشل سے طلاق لے کر ہندوستان واپس لوٹ آئیں اور اپنی اداکاری دوبارہ شروع کر دی۔ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ چنئی میں رہتی ہیں۔[10] بھانوپریا کے سابقہ شوہر آدرش کوشل اچانک دل کے دورے سے 3 فروری 2018ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔
متعلقہ روابط
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]ویکی ذخائر پر بھانوپریا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ "భానుప్రియ-వంశీ కాంబినేషన్ అంటేనే..."۔ Sakshi (بزبان تیلگو)۔ 2014-01-15۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2020
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Bhanupriya"
- ↑ S.R. Ashok Kumar (1 اکتوبر 2006)۔ "For Bhanupriya family comes first now"۔ The Hindu۔ 9 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2013
- ↑ "సితార - జనవరి 15 (సినీ చరిత్రలో ఈరోజు) - ఈరోజే"۔ సితార (بزبان تیلگو)۔ 2019-01-15۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2020
- ↑ Ramesh Chauhan (2017-01-07)۔ "నాట్య మయూరి భానుప్రియ!"۔ Mana Telangana (بزبان تیلگو)۔ 30 نومبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2020
- ↑ "An Interview with Bhanu Priya"۔ www.indolink.com۔ 23 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جولائی 2017
- ↑ "For actor Banupriya family comes first now"۔ 7 نومبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جولائی 2017
- ↑ "An Interview with Bhanu Priya"۔ www.indolink.com۔ 23 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جولائی 2017
- ↑ "For actor Banupriya family comes first now"۔ 7 نومبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جولائی 2017
- ↑ SRIREKHA PILLAI (13 ستمبر 2004)۔ "ABHINAYA, Bhanupriya's new love"۔ The Hindu۔ 21 ستمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2013
- نندی اعزاز یافتہ شخصیات
- 1960ء کی دہائی کی پیدائشیں
- 1964ء کی پیدائشیں
- 1966ء کی پیدائشیں
- 1967ء کی پیدائشیں
- آندھرا پردیش کی اداکارائیں
- آندھرا پردیش کی خواتین فنکار
- آندھرا پردیش کے رقاص
- آندھرا پردیش کے گلوکار
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بیسویں صدی کی بھارتی گلوکارائیں
- بیسویں صدی کے ہندوستانی گلوکار
- بھارتی صوتی اداکارائیں
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- تمل سنیما کی اداکارائیں
- تمل ٹیلی ویژن کی اداکارائیں
- تیلگو اداکارائیں
- تیلگو سنیما کی اداکارائیں
- تیلگو شخصیات
- تیلگو ٹیلی ویژن کی اداکارائیں
- راجامنڈری کی شخصیات
- ملیالم فلمی اداکارائیں
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- ہندی ٹیلی ویژن کی اداکارائیں
- کنڑا سنیما کی اداکارائیں