سردار گبر سنگھ
سردار گبر سنگھ | |
---|---|
اشاعت پوسٹر | |
ہدایت کار | کے ایس رویندر |
پروڈیوسر | پون کلیان شرتھ مرار سنیل للا |
تحریر | سئے مادھو بورا (ڈائیلاگ) شوگوپال کرشنا (ہندی سنیما) |
منظر نویس | پون کلیان |
کہانی | پون کلیان |
ستارے | پون کلیان کاجل اگروال شرد کیلکر سنجنا |
موسیقی | دیوی سری پرساد |
سنیماگرافی | آرتھر اے ولسن |
ایڈیٹر | گوتم راجو |
پروڈکشن کمپنی | |
تقسیم کار | اروس انٹرنیشنل |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 164 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
بجٹ | ₹75 کروڑ[1] |
باکس آفس | اندازاً۔ ₹90 کروڑ[1] |
سردار گبر سنگھ 2016ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز مصالحہ فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار کے ایس رویندر ہیں اور پون کلیان اور شرتھ مرار دونوں کی طرف سے پون کلیان کریٹو ورکس اور نارتھ اسٹار انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے اروس انٹرنیشنل کی حمایت سے پروڈیوس کی گئی۔ یہ فلم پون کلیان کی 2012ء کی فلم گبر سنگھ کا تسلسل (sequel) ہے اور گبر سنگھ فلم سیریز کی دوسری قسط ہے۔
فلم کی کہانی اور منظر لکھنے کے علاوہ پون کلیان اس فلم میں کاجل اگروال اور شردھ کیلکر کے ساتھ مرکزی کردار میں بھی ہیں۔ شردھ کیلکر اس فلم کے ذریعے تیلگو سنیما میں اپنے فنی سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ دیوی سری پرساد نے فلم کی موسیقی کمپوز کی اور سنیما گرافی آرتھر اے ولسن نے سنبھالی۔ فلم کا پہلے عنوان گبر سنگھ 2 تھا اور 21 فروری، 2014ء کو ہدایت کار سمپتھ نندی کے ساتھ فلم کی تیاری شروع کی گئی۔ ان کی جگہ میں بعد میں کے ایس رویندر کو چنا گیا اور ان کے ساتھ 29 مئی، 2015ء کو فلم کی شوٹنگ کی شروعات ملشیج گھاٹ، مہاراشٹر میں ہوئی۔ سردار گبر سنگھ 8 اپریل، 2016ء کو اسی عنوان کے ہندی زبان کے ڈب ورژن کے ساتھ جاری کی گئی۔ ہندی ورژن میں پون کلیان کی آواز کو گنیش دیویکر نے ڈب کیا۔
کہانی
[ترمیم]فلم کی کہانی ایک پولیس افسر سردار گبر سنگھ (پون کلیان) کے گرد گھومتی ہے، جو ایک ظالم آدمی بھیرو سنگھ (شردھ کیلکر) کے خلاف لڑتا ہے۔ اس فلم کی کہانی ہمیں یہ بھی بتاتی ہے سردار کیسے ایک خوبصورت شہزادی عرشی دیوی (کاجل اگروال) کے پیار میں گرفتار ہو جاتا ہے؟؟ اور کیسے وہ عرشی اور اور بھیرو سنگھ کی شادی رکواتا ہے؟؟
اشاعت
[ترمیم]یہ فلم 8 اپریل، 2016ء کو ہندی زبان کے ڈب ورژن کے ساتھ پوری دنیا میں جاری کی گئی۔[2][3] نظام علاقہ کی تقسیم کاری کے حقوق اندرا فلمز کے دلیپ ٹنڈون ₹200 ملین روپے میں خریدے۔[4] یہ فلم 42 ملکوں میں جاری کی گئی اور اتنے زیادہ ملکوں میں جاری ہونے والی یہ پہلی تیلگو فلم تھی۔[5]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب "'Sardar Gabbar Singh' box office collection: Pawan Kalyan starrer may not cross Rs. 100 crore mark"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2018۔
Sardar Gabbar Singh is a commercial entertainer produced on a whopping budget of Rs 75 crore ... [R]eports suggest that "Sardar Gabbar Singh" showed over 80 percent drop in its business and is estimated to have collected Rs 7 crore at the worldwide box office in its second weekend, taking its 10-day global total to Rs 90 crore.
- ↑ Shekhar H. Hooli (14 March 2016)۔ "Eros will release Pawan Kalyan's 'Sardaar Gabbar Singh' in Hindi"۔ International Business Times India۔ 14 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2016
- ↑ "Pawan Kalyan-starrer ‘Sardaar Gabbar Singh’ to release in Hindi". Indianexpress.com (14 March 2016). Retrieved on 2017-02-18.
- ↑ Suresh Kavirayani (8 February 2016)۔ "Pawan Kalyan's film sold for record price"۔ Deccan Chronicle۔ 18 فروری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2016
- ↑ The Hans India۔ "Latest News in Hyderabad, Telangana, Andhra Pradesh - THE HANS INDIA"۔ www.thehansindia.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اکتوبر 2017
بیرونی روابط
[ترمیم]- 2016ء کی فلمیں
- صفحات مع خاصیت SARDAARGABBARSINGH
- Facebook ID ویکی ڈیٹا کی طرح
- بھارتی فلمیں
- مصالحہ فلمیں
- 2010ء کی دہائی کی ایکشن فلمیں
- بھارتی ایکشن فلمیں
- 2010ء کی دہائی کی تیلگو فلمیں
- تلنگانہ میں عکس بند فلمیں
- گجرات، بھارت میں عکس بند فلمیں
- مہاراشٹر میں عکس بند فلمیں
- ہندی میں ڈب شدہ تیلگو زبان کی فلمیں
- سوئٹزرلینڈ میں عکس بند فلمیں
- تیلگو زبان کی فلمیں
- 2016ء کی مزاحیہ فلمیں
- ایک آئٹم نمبر والی فلمیں
- بھارتی پولیس فلمیں
- کان کنی کے بارے میں فلمیں
- دیوی سری پرساد کی مرتب کردہ موسیقی پر مشتمل فلمیں