ہنگامہ خیز فلم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہنگامہ خیز فلم یا ایکشن فلم (انگریزی: Action Film) ایک صنف فلم ہے جس میں مرکزی کردار کو کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان چیلنجوں میں مار دھاڑ، گھمسان کی جنگ، جسمانی کارنامے اور ہیجان خیز تعاقب شامل ہو سکتا ہے۔ ہنگامہ خیز فلموں کا ہیرو ایسا شخص ہوتا ہے جو ہر مسئلے سے نمٹ سکتا ہے اور اسے کئی سنگین حالات کا سامنا ہوتا ہے، جن کا نتیجہ بالآخر اُس کی کامیابی کی صورت میں نکلتا ہے۔

CGI میں روز افزوں ترقی نے ہنگامہ خیز فلموں کے مناظر اور دیگر بصری اثرات کو بہت آسان اور سستا بنادیا ہے، جبکہ ماضی میں اس کے لیے ماہرین کی ضرورت پڑتی تھی۔