صنف فلم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

فلمی نظریے میں، صنف (انگریزی: genre) (یا اصنافِ فلم) سے مراد ایسے طریقے ہیں جو فلمی بیانیے میں مشترک ہوتے ہیں اور اُن پر فلموں کی بنیاد ہوتی ہے۔ اصنافِ فلم کے بیشتر نظریات اصناف ادب ہی سے مستعار لیے گئے ہیں۔ افسانوی اور دستاویزی نوعیت کے بنیادی امتیاز کے علاوہ بھی، اصنافِ فلم کو متعدد زمروں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

فلم کے پس منظر (سیٹنگ) سے مراد وہ ماحول ہوتا ہے جس کے تحت فلم کی کہانی اور ایکشن وقوع پزیر ہوتا ہے (مثلاً، جنگی فلم، مغربی فلم، وغیرہ)۔ فلم کی تھیم یا موضوع سے مراد وہ نکات، مسائل یا تصورات ہوتے ہیں، جن کے گرد فلم گھومتی ہے (مثلاً: سائنس فکشن فلم، فحش فلم، یا جرائم فلم، وغیرہ)۔ موڈ سے مراد فلم کے اتار چڑھاؤ کی کیفیت اور انداز ہوتا ہے (مثلاً: مزاحیہ فلم، ڈراؤنی فلم، وغیرہ)۔ فلم کے فارمیٹ سے مراد فلمائے جانے (مثلاً: بڑے پردے کے لیے) یا پیش کش کا انداز (مثلاً: 35 ایم ایم، 16 ایم ایم، وغیرہ) ہوتا ہے۔ اصنافِ فلم کو مزید زمروں میں بھی تقسیم کیا جاسکتا ہے، جیساکہ بلحاظ ہدف ناظرین (مثلاً: فلم اطفال، فلم نوجوانان، یا نسوانی فلم) یا بلحاظ پروڈکشن کے انداز (بی مووی، سستی بجٹ فلم وغیرہ۔

اصنافِ فلم کی اکثر مزید ضمنی اصناف بھی ہوتی ہیں، جیسا عدالتی کارروائیوں یا مقدمے بازی پر مشتمل ڈراما فلموں کی ضمنی صنف قانونی ڈراما فلم کہلاتی ہے۔ بعض اوقات ایسی اصناف جو آپس میں بے ربط اور بے جوڑ دکھائی دیتی ہیں، مل کر ایک نئی صنف تخلیق کرلیتی ہیں، جیسے ایول ڈیڈ فلموں میں خوف اور مزاح کا امتزاج ہے۔ ایسی دیگر معروف اصناف میں رومانوی مزاحیہ اور مزاحیہ ہیجان خیز فلم شامل ہیں۔

Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔