باب:مصر/Intro

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مصر کا پرچم
Flag of the Arab Republic of Egypt
Flag of the Arab Republic of Egypt
Great Seal of the Arab Republic of Egypt
Great Seal of the Arab Republic of Egypt
Location on the world map

'عرب جمہوریہ مصر یا مصر (انگریزی:Egypt)'، جمهورية مصر العربية، بر اعظم افریقا کے شمال مغرب اور بر اعظم ایشیا کے سنائی جزیرہ نما میں واقع ایک ملک ہے۔ مصر کا رقبہ 1،001،450 مربع کلو میٹر ہے۔ مصر کی سرحدوں کو دیکھا جائے تو مغرب میں لیبیا، جنوب میں سوڈان، مشرق میں بحیرہ احمر، شمال مشرق میں فلسطین شمال میں بحیرہ روم ہیں۔ اس کے دارالحکومت کا نام قاہرہ ہے۔ مصر کی کرنسی کا نام Egyptian Pound ہے۔اقوام متحدہ کے شعبہ شماریات کے مطابق 2012 میں مصر کی آبادی 80,721,874 تھی۔

آبادی کے حساب سے مصر دنیا کا پندھرواں اور افریقہ کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ مصر کے 7 کروڑ 88 لاکھ لوگوں کی اکثریت دریائے نیل کے قریب رہتی ہے۔ اس ہی علاقے میں مصر کی قابل کاشت زمین بھی پائی جاتی ہے۔