باب:چین/Selected biography/2

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مارکو پولو

مارکو پولو(1254ء-1324ء) (Marco Polo) وینس، اٹلی کا ایک تاجر اور مہم جو تھا۔ اس نے دنیا کے کئی ملکوں کا سفر کیا اور اپنے مشاہدات کو ایک کتاب میں قلم بند کیا۔

مارکو پولو سے پہلے اس کے باپ اور چچا چین تک سفر کر چکے تھے۔ مارکو پولو انکے ساتھ دوبارہ چین تک گیا۔ اس وقت چین پر چنگیز خان کے پوتے قبلائی خان کی حکومت تھی۔ قبلائی خان منگول تھا اور اسے چینیوں پر اعتبار نہیں تھا اس لیۓ اس نے مارکو پولو کو اپنی ملازمت میں رکھ لیا۔ مارکو 17 سال تک چین میں رہا اور پھر اپنے وطن واپس آگیا۔

مارکو پولو نے اپنے سفر کے دوران مشرقِ وسطی کے کئی ملکوں وسطی ایشیا کے ملکوں کا سفر کیا۔ وہ شاہراہ ریشم پر سے گزرا۔ اس کے علاوہ اسنے سمندری سفر بھی کیا۔