باب:کتب/Selected article

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Selected articles

جاوید نامہ فارسی شاعری کی ایک کتاب ہے جو عظیم شاعر، فلسفی اور نظریہ پاکستان کے خالق علامہ اقبال کی تصنیف ہے اور مثنوی کی شکل میں ہے اور تقریباً دو ہزار اشعار پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب پہلی بار 1932ء میں شائع ہوئی۔ اس کتاب کا شمار علامہ اقبال کی بہترین کتب میں سے ہوتا ہے اور وہ اسے اپنی زندگی کا حاصل سمجھتے تھے۔یہ کتاب دراصل علامہ اقبال کا افلاک کا خیالی سفر نامہ ہے جس میں ان کے راہبر مولانا رومی انہیں مختلف سیاروں اور افلاک کی دوسری جانب (آں سوئے افلاک) کی سیر کرواتے ہیں۔ اقبال نے اس کتاب میں اپنے آپ کو زندہ رود کے نام سے متعارف کروایا ہے۔ اس سفر میں وہ مختلف مشاہیر اور لوگوں سے ملتے ہیں اور ان سے گفتگو کرتے ہیں اور ان کے خیالات کے بارے میں جانتے ہیں۔




قابوس نامہ (فارسی:قابوس‌نامه) کلاسک فارسی ادب کی ایک اہم کتاب ہے۔ یہ امیر کیکاؤس بن سکندر نے اپنے بیٹے کے لیے کامیاب زندگی گزارنے کے لا‏ئحہ عمل پر لکھی۔کتاب کا نام مصنف نے اپنے دادا کے نام پر "قابوس"رکھا۔ وہ اپنے بیٹے کو زندگی گزارنے کا لائحہ عمل بتانا چاہتا ہے۔ قابوس نامہ میں بادشاہ کیکاؤس نے بیٹے کر مخاطب کر کے لکھا کہ:

اس سے پہلے کہ نامہ قضا مجھ تک پہنچے میں چاہتا ہوں کہ دنیا کی تلخیوں اور نجی معاملات میں کامیابی حاصل کرنے پر نسخہ لکھ کر چھوڑ جاؤں اور تجھے اس سے بہرہ مند کروں۔



اپنے وسیع تر مفہوم میں ہر وہ تحریر جو کسی شکل میں محفوظ کی گئی ہو کتاب کہلاتی ہے۔ گویا مٹی کی تختیاں، پیپرس کے رول، اور ہڈیاں جن پر تحریر محفوظ ہے کتاب ہے؛ یہ چمڑے یا جھلی پر بھی ہو سکتی ہے اور کاغذ پر بھی۔ کتاب لکھے اور چھاپے گئے کاغذوں کے مجموعہ کو کہتے ہیں ، جن کی جلد بندی کی گئی ہواور انھیں محفوظ کرنے کے لیے جلد موجود ہو۔موجودہ دور میں طرزیات اور سائنس کی ترقی کی بدولت کتاب صرف کاغذ پر چھپی تحریر ہی نہیں رہی، بلکہ اب کتاب انٹرنیٹ اور بک ریڈر کے ذریعے ڈیجی ٹیل ہو چکی ہے۔