برجموہن دتاتریہ کیفی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
برجموہن دتاتریہ کیفی
برجموہن دتاتریہ کیفی

معلومات شخصیت
پیدائش 13 دسمبر 1866  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
دہلی،  برطانوی ہند  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 1 نومبر 1955 (89 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
غازی آباد، بھارت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
شہریت British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند
Flag of India.svg بھارت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ شاعر،  ناول نگار،  ڈراما نگار  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان اردو  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
P literature.svg باب ادب

پنڈت برجموہن دتاتریہ کیفی دہلوی (پیدائش: 13 دسمبر 1866ء - وفات: یکم نومبر 1955ء) اردو زبان کے مشہور و معروف ادیب، قادر الکلام شاعر، ڈراما نویس، ناول نگار اور پلند پایہ انشا پرداز تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

برجموہن دتاتریہ کیفی 13 دسمبر 1866ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ فنِ شاعری میں مولانا الطاف حسین حالی پانی پتی کے شاگرد تھے۔ کیفی بے انتہا عقیدت اور محبت سے اپنے استاد کا تذکرہ کرتے تھے۔ اردو کے علاوہ ہندی، عربی، فارسی اور انگریزی کے بھی عالم تھے۔ عرصہ دراز تک لاہور میں مقیم رہے، جہاں ان کا لڑکا انگریزی اخبار دی ٹریبیون کا ایڈیٹر تھا۔ انجمن ترقی اردو میں بابائے اردو مولوی عبد الحق کے بعد آپ ہی کا درجہ تھا۔ ساری عمر نہایت خلوص کے ساتھ اردو کی خدمت کی۔ اُن کی گفتگو، تقریر اور تحریر نہایت شستہ اور شائستہ ہوتی تھی، ہر ایک سے اخلاق اور مروت سے پیش آتے تھے۔ نہایت صلح کُل شخص تھے۔ [1][2]

تصانیف[ترمیم]

  • منشورات (لیکچرز و مضامین، 1934ء)
  • واردات (شعری مجموعہ، 1941ء)
  • پریم ترنگنی (مثنوی)
  • توزک ِ قیصری (منظوم تاریخِ ہند، 1911ء )
  • خمخانۂ کیفی (1924ء)
  • راج دلاری (ڈراما، 1930ء )
  • کیفیہ (انجمن ترقی اُردو (ہند) دہلی،1942ء)
  • مراری دادا (ڈرامہ، 1918ء)
  • دریائے لطافت (انشاءاللہ خاں انشا کی کتاب کا ترجمہ، انجمن ترقی اُردواورنگ آباد، 1935ء)
  • خمسۂ کیفی (اُردو زبان سے متعلق مقالات و منظومات، انجمن ترقی اُردو (ہند) دہلی، 1939ء)
  • اُردو ہماری زبان (1936ء)
  • نہتا رانا یا رواداری (تاریخی ناول ، 1931ء)
  • جگ بیتی (مثنوی،انجمن ترقی اُردواورنگ آباد)
  • تمثیلی مشاعرہ (انتخاب) سودا، خواجہ میر درد ، میر تقی میر ، جرآت ، مصحفی ، انشاء ، آتش ، نسیم ، ناسخ ، ذوق ، مومن اور غالب کا کلام
  • چلو میں الو (ڈراما)
  • عورت اور اس کی تعلیم
  • بھارت درپن (ڈراما)
  • افسانچے (عبدالحق اکیڈمی حیدرآباد دکن، دسمبر 1944)
  • انتخاب ذوق و ظفر معہ مقدمہ (مرتبہ، بہ اشتراک شان الحق حقی،انجمن ترقی اُردو (ہند) دہلی، 1945ء)
  • ہندوستانی ڈراما کا اثر مغربی اسٹیج پر
  • آئینہ ہند
  • پریم دیوی

وفات[ترمیم]

پنڈت برجموہن دتاتریہ کیفی یکم نومبر 1955ء کو دورانِ سفر قصبہ غازی آباد میں وفات کر گئے۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب نقوش لاہور نمبر، شمارہ 92۔ فروری 1962ء، ادارہ فروغِ اردو لاہور، ص 948
  2. ^ ا ب پنڈت برجموہن دتاتریہ کیفی، بائیو ببلوگرافی ڈاٹ کام، پاکستان