شان الحق حقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
شان الحق حقی
شان الحق حقی

معلومات شخصیت
پیدائش 15 دسمبر 1917  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
دہلی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 11 اکتوبر 2005 (88 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
مسس ساگا  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
قومیت پاکستانی
نسل مہاجر
عملی زندگی
صنف شاعری، لسانیات، تحقیق، تنقید
تعليم ایم اے (انگریزی ادب)
مادر علمی جامعہ علی گڑھ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ شاعر ،نقاد، محقق، ماہرِ لسانیات
P literature.svg باب ادب

شان الحق حقی (پیدائش: 15 دسمبر 1917ء– وفات: 11 اکتوبر 2005ء) اردو زبان کے ممتاز ماہر لسانیات، محقق، نقاد، مترجم اور مدیر تھے۔

حالات زندگی و تعلیم[ترمیم]

شان الحق حقی 15 دسمبر 1917ء کو ہندوستان کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم دہلی میں حاصل کی، علی گڑھ یونیورسٹی سے بی اے اور سینٹ اسٹیفنر کالج (دہلی یونیورسٹی) سے ایم اے (انگریزی ادب) کی ڈگریاں حاصل کیں۔ تقسیم ہند کے بعد ہجرت کر کے کراچی آ گئے۔

ادبی خدمات[ترمیم]

آپ مختلف علمی رسائل و جرائد کے مدیر رہے، نیز قومی محکمۂ اطلاعات، اشتہارات و مطبوعات و فلم سازی سے منسلک رہے۔ اردو لغت بورڈ (کراچی) اور مقتدرہ قومی زبان کے لیے گراں قدر علمی خدمات انجام دیں۔ آپ کثیراللسان محقق تھے اور اردو، عربی، فارسی، انگریزی، ہندی، سنسکرت، ترکی اور فرانسیسی زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔ جدیدآکسفورڈ اردو انگریزی ڈکشنری آپ ہی کی مرتب کردہ ہے۔

تخلیقات[ترمیم]

تارِ پیراہن (منظومات)، نکتۂ راز (مضامین)، افسانہ در افسانہ (خودنوشت)، خیابانِ پاک، نشیدِ حریت، ارتھ شاستر (ترجمہ) اور انجان راہی آپ کی اہم کاوش ہیں۔

وفات[ترمیم]

11اکتوبر2005ء کو آپ کا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انتقال ہوا۔

حوالہ جات[ترمیم]