وحید قریشی
وحید قریشی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 فروری 1925ء میانوالی ، برطانوی پنجاب |
وفات | 17 اکتوبر 2009ء (84 سال) لاہور ، پاکستان |
مدفن | سمن آباد ، لاہور |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور |
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی ، ڈاکٹر آف لیٹرز |
پیشہ | ماہرِ لسانیات ، ادبی نقاد ، شاعر |
پیشہ ورانہ زبان | اردو [1] |
شعبۂ عمل | اردو ادب ، ادبی تنقید ، لسانيات ، غالبیات ، سوانح |
ملازمت | اورینٹل کالج لاہور ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ، اقبال اکادمی پاکستان ، ادارہ فروغ قومی زبان |
اعزازات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
پروفیسر ڈاکٹر وحید قریشی (پیدائش: 14 فروری، 1925ء - وفات: 17 اکتوبر، 2009ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور نقاد، محقق، شاعر، ماہرِ لسانیات، معلم، ماہرِ اقبالیات اور پروفیسر ایمریطس تھے۔
حالات زندگی
[ترمیم]ڈاکٹر وحید قریشی 14 فروری، 1925ء کو میانوالی، برطانوی ہندوستان موجودہ پاکستان میں پیدا ہوئے۔[2][3] ان کا پیدائشی نام عبد الوحید تھا۔ انھوں نے ساہیوال، گوجرانوالہ اور لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی۔ فارسی اور تاریخ میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں۔ کلاسیکی فارسی نثر میں پی ایچ ڈی اور میر حسن اور ان کی شاعری کے عنوان سے مقالہ لکھ کر ڈی لٹ کی ڈگری حاصل کی۔[4]
ملازمت
[ترمیم]1963ء میں جامعہ پنجاب کے اورینٹل کالج لاہور میں لیکچرار مقرر ہوئے۔ 1983ء میں مقتدرہ قومی زبان (موجودہ ادارہ فروغ قومی زبان) مقرر ہوئے۔ اس کے علاوہ اقبال اکادمی، بزمِ اقبال اور مغربی پاکستان اردو اکیڈمی سے بھی وابستہ رہے۔ستمبر 2003ء سے اپنی وفات تک وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پروفیسر ایمریطس کے فرائض انجام دیتے رہے۔[4]
تصانیف
[ترمیم]ڈاکٹر وحید قریشی نے تحقیق، تنقید، اقبالیات، لسانیات اور شاعری میں تصانیف یادگار چھوڑیں۔ ان کی تصانیف کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:
- انشائی ادب
- 1965ء کے بہترین مقالے
- پنجاب میں اُردو (مرتب)
- قرآن حکیم کی روشنی مین تعلیم
- تعلیم کے بنیادی مباحث
- اقبال اور نظریہ وطنیت
- اساسیات ِ اقبال
- نقد ِجاں (شاعری)
- مطالعہ حالی
- میر حسن اور ان کا زمانہ
- کلاسیکی اَدب کا تحقیقی مطالعہ
- تنقیدی مطالعے
- جدیدیت کی تلاش میں
- افسانوی اَدب
- شبلی کی حیات ِ معاشقہ
- اُردو کا بہترین انشائی ادب
- یارنامہ
- افسانوی ادب
- ادب پارے
- باغ و بہار:ایک تجزیہ
- نذر ِ غالب
- اُردو نثر کے میلانات
- منتخب مقالات:اقبال ریویو
- مطالعہ ادبیات فارسی
- پاکستانی قومیت کی تشکیلِ نو
- الواح (شاعری)
- ڈھلتی عمر کے نوحے (شاعری)
- اردو ادب کا ارتقا:ایک جائزه
- مقدمہ شعر و شاعری (مرتب)
- پاکستان کی نظریاتی بنیادیں
- قائد اعظم اور تحریک ِ پاکستان
- دیوان ِ سودا (مرتب)
- انتخاب دیوان سودا
- مثنوی سحرالبیان
- دیوان آتش: تجزیہ اور تنقید
- مثنویات میر حسن
- دیوان جہاندار
- مقالاتِ تحقیق
- نامۂ عشق
- ارمغانِ ایران
- ارمغانِ لاہور
- عمل صالح
- صحیفہ غالب
- توضیحی کتابیاِ ابلاغیات
- علامہ اقبال کی تاریخِ ولادت (ایک مطالعہ)
- دربارِ ملی
- ثواقب المناقب
- قواعد و انشا
ڈاکٹر وحید قریشی کے فن اور شخصیت پرتحقیقی مقالات
[ترمیم]ڈاکٹر وحید قریشی کی ادبی و تحقیقی خدمات (پی ایچ ڈی مقالہ)، روبینہ ناز، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد، 2008ء
اعزازات
[ترمیم]حکومت پاکستان نے ڈاکٹر وحید قرشی کی ادبی و تعلیمی خدمات کے اعتراف طور پر صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[3]
وفات
[ترمیم]ڈاکٹر وحید قریشی 17 اکتوبر، 2009ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور کے سمن آباد کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[2][3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/125375948 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 مارچ 2020
- ^ ا ب ڈاکٹر وحید قریشی، بائیو ببلوگرافی ڈاٹ کام، پاکستان
- ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 1039
- ^ ا ب وحید قریشی اور حنیف فوق خاموشی سے گذر گئے، ڈاکٹر رؤف پاریکھ، روزنامہ ڈان، پاکستان، 26 اکتوبر 2009ء
ماقبل | ناظم اقبال اکادمی 1993–1997 |
مابعد محمد سہیل عمر- 1997- تاحال
|
- 1925ء کی پیدائشیں
- 14 فروری کی پیدائشیں
- 2009ء کی وفیات
- 17 اکتوبر کی وفیات
- لاہور میں وفات پانے والی شخصیات
- پاکستان میں اموات
- تمغائے حسن کارکردگی وصول کنندگان
- مقام و منصب سانچے
- اردو ادبی ناقد
- اردو محققین
- بیسویں صدی کے پاکستانی شعرا
- پاکستانی ادبی نقاد
- پاکستانی اردو شعرا
- پاکستانی ماہر لسانیات
- پاکستانی ماہرین تعلیم
- پاکستانی محققین
- پاکستانی مسلم شخصیات
- پاکستانی مصنفین
- جامعہ پنجاب کا تدریسی عملہ
- فضلا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور
- لاہور کے شعرا
- ماہرین اقبالیات
- ناظمین اقبال اکادمی
- بیسویں صدی کے ماہرین لسانیات
- اردو مصنفین