اقبال ریویو
Appearance
اقبال ریویو (آئی ایس ایس این 0021-0773 ) ایک ششماہی انگریزی مجلہ ہے جو اقبال اکادمی پاکستان شائع کرتا ہے۔ اقبال ریویو کا اصل مقصد شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی زندگی اور اُن کی تصانیف یعنی آثار اقبال سے متعلق مستند مواد فراہم کرنا ہے۔
تاریخ
[ترمیم]اقبال ریویو کی اشاعت کراچی سے ماہِ اپریل 1960ء سے ہوئی۔ آخری شمارہ اپریل 2009ء میں شائع ہوا۔ کل شائع شدہ ششماہی شماروں کی تعداد 97 تھی۔ اقبال ریویو کے پہلے مدیر محمد رفیع الدین تھے۔
تقطیع
[ترمیم]1960ء میں شائع ہونے والے پہلے مجلہ کی تقطیع 9.65 انچ لمبائی اور 5.71 انچ چوڑائی تھی۔ کل صفحات کی تعداد 108 تھی۔
مقصد
[ترمیم]اِس مجلہ میں اُن تمام علوم سے متعلق مضامین و مقالہ جات شائع کیے جاتے ہیں جو دراصل علامہ محمد اقبال کی شاعری اور فکر و سوچ سے تعلق رکھتے ہیں یعنی: اسلامیات، فلسفہ، تاریخ، ادب، تقابل ادیان، آثاریات، فن، معاشریات وغیرہ۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- دفتری ویب سائٹ
- http://www.allamaiqbal.com/reviewآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ allamaiqbal.com (Error: unknown archive URL)