عاشق حسین بٹالوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
عاشق حسین بٹالوی
پیدائش عاشق حسین
1903
بٹالہ، ضلع گرداسپور، برطانوی ہندوستان
وفات 17 جولائی 1989(1989-07-17)لندن ، برطانیہ
آخری آرام گاہ لاہور، پاکستان
قلمی نام عاشق حسین بٹالوی
پیشہ مورخ، افسانہ نگار، ماہرِ اقبالیات
زبان اردو
قومیت Flag of پاکستانپاکستان
تعلیم پی ایچ ڈی
مادر علمی لندن یونیورسٹی
اصناف افسانہ، تاریخ، اقبالیات، تحریک پاکستان
نمایاں کام اقبال کے آخری دو سال
چند یادیں چند تاثرات
اہم اعزازات صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی (1967ء)

ڈاکٹرعاشق حسین بٹالوی (پیدائش: 1903ء- وفات: 17 جولائی 1989ء) پاکستان کے نامور مورخ، افسانہ نگار اور تحریک پاکستان کے کارکن تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

ڈاکٹرعاشق حسین بٹالوی 1903ء میں بٹالہ، ضلع گرداسپور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1]۔ انھوں نے لندن یونیورسٹی کے اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی تصانیف میں ہماری قومی جدوجہد، اقبال کے آخری دو سال، چند یادیں چند تاثرات، تاریخ اور افسانہ، راہ گزر اور شاخسار کے نام شامل ہیں۔[2]

تصانیف[ترمیم]

اقبالیات[ترمیم]

  • اقبال کے آخری دو سال
  • اقبال اور تحریک پاکستان

آپ بیتی[ترمیم]

  • چند یادیں چند تاثرات

تاریخ[ترمیم]

  • ہماری قومی جدوجہد

افسانہ[ترمیم]

  • سوزِناتمام
  • رہگذر
  • شاخسار

کلیات[ترمیم]

مجموعہ عاشق حسین بٹالوی (تاریخ اور افسانہ)

اعزازات[ترمیم]

وفات[ترمیم]

ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی 17 جولائی 1989ء کو لندن ، برطانیہ میں وفات پاگئے[1]۔ وہ لاہور میں ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]