مندرجات کا رخ کریں

خواجہ احمد عباس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
خواجہ احمد عباس
پیدائش7 جون 1914(1914-06-07)ء
پانی پت، برطانوی ہندوستان
وفات1 جون 1987(1987-06-01)ء
بمبئی، بھارت
قلمی نامخواجہ احمد عباس
پیشہمصنف، فلمی ہدایتکار، ناول نگار، افسانہ نگار
زباناردو، ہندی
شہریتبھارت کا پرچمبھارتی
مادر علمیعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی
اصنافافسانہ، ناول، صحافت
نمایاں کامسونے چاندی کے بٹ
زعفران کے پھول
پاؤں میں پھول

خواجہ احمد عباس (پیدائش: 7 جون 1914ء - وفات: یکم جون 1987ء) ہندوستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور و معروف افسانہ نگار، فلمی ہدایتکار، صحافی اور فلمی کہانی کار تھے۔

حالات زندگی

[ترمیم]

خواجہ احمد عباس 7 جون 1914ء میں پانی پت ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ علی گڑھ میں تعلیم پائی۔ صحافت کا شوق میدان صحافت میں لے آیا۔ بمبئی کرانیکل کے سب ایڈیٹر مقرر ہوئے۔ 1936ء میں پہلی تصنیف محمد علی شائع ہوئی۔ ایک لڑکی ان کا پہلا افسانوی مجموعہ تھا۔ متعدد افسانوی مجموعے زعفران کے پھول، پاؤں میں پھول، اندھیرا اجالا، کہتے ہیں جس کو عشق اور ڈرامے زبیدہ، یہ امرت ہے، چودہ گولیاں، انقلاب وغیرہ اور سفرنامہ مسافر کی ڈائری شائع ہو چکے ہیں۔ متعدد فلموں کے مصنف اور ڈائریکٹر بھی رہے۔

وفات

[ترمیم]

خواجہ احمد عباس یکم جون 1987ء میں 72 سال کی عمر میں بمبئی ہندوستان میں انتقال کر گئے۔

تصانیف

[ترمیم]

اداس دیواریں جمہوری پبلیکیشنز لاہور [1]

حوالہ جات

[ترمیم]