نسیم حجازی
| نسیم حجازی | |
|---|---|
![]() |
|
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 19 مئی 1914ء ضلع گورداسپور |
| وفات | 2 مارچ 1996ء (82 سال) پاکستان |
| شہریت | |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | مصنف |
| پیشہ ورانہ زبان | اردو |
| اعزازات | |
| درستی - ترمیم | |
نسیم حجازی، اردو کے مشہور ناول نگار تھے جو تاریخی ناول نگاری کی صف میں اہم مقام رکھتے ہیں۔[1][2]
حالات زندگی
[ترمیم]ان کا اصل نام شریف حسین تھا لیکن وہ زیادہ تر اپنے قلمی نام "نسیم حجازی" سے معروف ہیں۔ وہ تقسیم ہند سے قبل پنجاب کے ضلع گرداسپور میں 1914ء میں پیدا ہوئے۔ برطانوی راج سے آزادی کے وقت ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آگیا اور باقی کی زندگی انھوں نے پاکستان میں گزاری۔[3] وہ مارچ 1996ء میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کے ناول مسلمانوں کے عروج و زوال کی تاریخ پر مبنی ہیں جنھوں نے اردو خواں طبقے کی کئی نسلوں پر اپنے اثرات چھوڑے ہیں۔ وہ صرف تاریخی واقعات بیان کر کے نہیں رہ جاتے بلکہ حالات کی ایسی منظر کشی کرتے ہیں کہ قاری خود کو کہانی کا حصہ محسوس کرنے لگتا ہے اور ناول کے کرداروں کے مکالموں سے براہ راست اثر لیتا ہے۔
عملی زندگی کا آغاز
[ترمیم]نسیم حجازی نے اپنی عملی زندگی کا آغاز صحافت کے شعبے سے کیا اور ہفت روزہ تنظیم کوئٹہ، روزنامہ حیات کراچی، روزنامہ زمانہ کراچی، روزنامہ تعمیر راولپنڈی اور روزنامہ کوہستان راولپنڈی سے وابستہ رہے۔ انھوں نے بلوچستان اور شمالی سندھ میں تحریک پاکستان کو مقبول عام بنانے میں تحریری جہاد کیا اور بلوچستان کو پاکستان کا حصہ بنانے میں فعال کردار ادا کیا۔
نسیم حجازی کی اصل وجہ شہرت ان کی تاریخی ناول نگاری ہے جن میں داستان مجاہد، انسان اور دیوتا، محمد بن قاسم، آخری چٹان[4] ، شاہین[5] ، خاک اور خون[6][7] ، یوسف بن تاشقین، آخری معرکہ، معظم علی [8][9] اور تلوار ٹوٹ گئی، قیصر و کسریٰ، قافلہ حجاز اور اندھیری رات کے مسافر کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے طنز و مزاح کے موضوع پر پورس کے ہاتھی، ثقافت کی تلاش، سفید جزیدہ اور سوسال بعد نامی کتابیں بھی تحریر کیں۔ ان کا ایک سفر نامہ پاکستان سے دیار حرم تک بھی اشاعت پزیر ہو چکا ہے۔ نسیم حجازی کی تصانیف کا کئی زبانوں میں ترجمہ ہوا اور ان پر آخری چٹان اور شاہین نامی دو ڈراما سیریل بھی نشر ہوئے جبکہ ان کے ایک اور ناول خاک اور خون پر فلم بھی بنائی گئی۔
نسیم حجازی کی تصانیف
[ترمیم]نسیم حجازی کی 21 کتابیں اردو میں مشہور ہیں، جن کی فہرست درج ذیل ہے۔ انھوں نے بنگالی زبان میں کتابیں بھی لکھیں۔
| نام | صنف | دور/واقعات | ایڈیشنز کی تعداد | تاریخ |
|---|---|---|---|---|
| خاک اور خون | ناول | برطانوی راج، تقسیم ہند، تحریک پاکستان | 5[10] | 1950[10] |
| یوسف بن تاشفین | ناول | اندلس، طوائف الملوکی کا پہلا دور، دولت مرابطین، استرداد | 7[10] | |
| آخری چٹان | ناول | – خوارزمیہ پر منگول حملہ، سقوط بغداد (خلافت عباسیہ کا خاتمہ) | 7[10] | 1963[10] |
| آخری معرکہ | ناول | محمود غزنوی کے ہندوستان پر حملوں سے متعلق | 3[10] | |
| اندھیری رات کے مسافر | ناول | استرداد، سقوط غرناطہ | 7[10] | 1988[10] |
| کلیسا اور آگ | ناول | مسلمانوں کا اندلس سے انخلاء-اندھیری رات کے مسافر کا اگلا حصہ | 5[10] | 1996[10] |
| معظم علی | ناول | برطانوی راج,، جنگ پلاسی، تیسری جنگ پانی پت، اینگلو میسور جنگیں (سلطان حیدر علی کا دورِ حکومت) | 6[10] | 1982[10] |
| اور تلوار ٹوٹ گئی | ناول | اینگلو میسور جنگیں (ٹیپو سلطان)کا دور۔ معظم علی کا اگلا حصہ | 4[10] | 1994[10] |
| داستان مجاہد | ناول | خلافت امویہ- فتح اندلس، فتح سندھ، , فتح وسط ایشیاء اور فتح المغرب۔ | 5[10] | 1994[10] |
| انسان اور دیوتا | ناول | قدیم ہندوستان-برہمن اورکھشتری ذات کے لوگوں کے شودروں پر مظالم | 3[10] | |
| محمد بن قاسم | ناول | فتح سندھ | 6[10] | 1950[10] |
| پاکستان سے دیار حرم تک | سفر نامہ | |||
| پردیسی درخت | ناول | برطانوی راج، تقسیم ہند سے چند سال قبل | 2[10] | |
| گمشدہ قافلے | ناول | برطانوی راج، تقسیم ہند، تحریک پاکستان-(پردیسی درخت سے پیوستہ) | 2[10] | |
| پورس کے ہاتھی | ڈراما | پاک بھارت جنگ 1965ء | 2[10] | |
| قافلئہ حجاز | ناول | خلافت راشدہ، فتح ایران | 4[10] | 1988[10] |
| قیصر و کسرٰی | ناول | بازنطینی ساسانی جنگ، جزیرہ نما عرب میں ترویج اسلام | 7[10] | 1926[10] |
| ثقافت کی تلاش | ڈراما، طنز و مزاح | 3[10] | ||
| شاہین | ناول | استرداد، سقوط غرناطہ اندلس کے نوجوان حریت پسند بدربن مغیرہ کی داستان | 8[10] | 1987[10] |
| سو سال بعد | ناول، طنزومزاح | 3[10] | ||
| سفید جزیرہ | ناول، طنزومزاح | 3[10] | ||
| بدر بن مغیرہ:
اندلس کا شاہین، نبیل ایس اختر (مترجم)[10] |
وفات
[ترمیم]نسیم حجازی 2 مارچ 1996ء کو راولپنڈی میں وفات پا گئے۔ وہ اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں مدفون ہیں۔[11][12][13]
مزید دیکھیے
[ترمیم]روابط
[ترمیم]نسیم حجاری کے ناولوں پر پی ایچ ڈی کا ایک مقالہآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ eprints.hec.gov.pk (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Naseem Hijazi's list of novels with their ratings"۔ goodreads.com website۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-11
- ↑ Unknown (6 ستمبر 2013)۔ "URDU ADAB: Complete List of Novels Written by Naseem Hijazi (includes his profile)"۔ urduadab4u.com website۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-11
- ↑ "Naseem Hijazi: the master of historic fiction"۔ The Nation (newspaper)۔ 13 جون 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-11
- ↑ "Naseem Hijazi: the master of historic fiction"۔ The Nation (newspaper)۔ 13 جون 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-11
- ↑ "Shaheen (Volume-1)"۔ 12 مارچ 2007۔ 2007-05-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-11
- ↑ "Free Naseem hijazi novels online read"۔ Free Books website۔ 24 اپریل 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-11
- ↑ "Naseem Hijazi: the master of historic fiction"۔ The Nation (newspaper)۔ 13 جون 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-11
- ↑ "Naseem Hijazi: the master of historic fiction"۔ The Nation (newspaper)۔ 13 جون 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-11
- ↑ "Naseem Hijazi's list of novels with their ratings"۔ goodreads.com website۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-11
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن "Naseem hijazi books List | Naseem hijazi books in Urdu pdf"۔ khanbooks۔ khanbooks۔ 9-20-2022۔ 2022-09-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 9-21-2022
{{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في:|تاریخ رسائی=و|تاریخ=(معاونت) - ↑ "Writer of Islamic historical novels Naseem Hijazi's anniversary today"۔ Samaa TV News website۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-11
- ↑ "Naseem Hijazi's list of novels with their ratings"۔ goodreads.com website۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-11
- ↑ Shahid Irfan (1 فروری 2017)۔ "Naseem Hijazi: Historic and Islamic Novel Writer"۔ theurduwriters.com website۔ 2025-05-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-11
- 1914ء کی پیدائشیں
- 19 مئی کی پیدائشیں
- 1996ء کی وفیات
- 2 مارچ کی وفیات
- پاکستان میں اموات
- ادب
- اردو تاریخی ناول نگار
- اردو سفر نامہ نگار
- اردو ناول نگار
- بیسویں صدی کے اردو مصنفین
- بیسویں صدی کے ناول نگار
- پاکستانی اردو مصنفین
- پاکستانی تاریخی ناول نگار
- پاکستانی ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- پاکستانی سفر نامہ نگار
- پاکستانی مصنفین
- پاکستانی ناول نگار
- پنجابی شخصیات
- تمغائے حسن کارکردگی وصول کنندگان
- ضلع گرداسپور کی شخصیات
- 1910ء کی دہائی کی پیدائشیں
- کارکنان تحریک پاکستان
- پاکستانی صحافی
