اپندر ناتھ اشک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(اوپندر ناتھ اشک سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
اپندر ناتھ اشک
(ہندی میں: उपेन्द्रनाथ अश्क خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقامی زبان میں نام (P1559) ویکی ڈیٹا پر
معلومات شخصیت
پیدائش 14 دسمبر 1910[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
جالندھر[2]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 19 جنوری 1996 (86 سال)[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
الہ آباد  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of India.svg بھارت
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ مصنف،  ومصنف،  وڈراما نگار،  ونثر نگار  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان ہندی[3]،  وپنجابی،  واردو  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
اعزازات
سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وصول کردہ اعزازات (P166) ویکی ڈیٹا پر
P literature.svg باب ادب

اپندر ناتھ اشک ہندی: उपेन्द्रनाथ अश्क، (انگریزی: Upendranath Ashk)، (پیدائش:14 دسمبر، 1910ء - 19 جنوری، 1996ء) بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور ناول نگار، افسانہ نگار، شاعر اور ڈراما نویس تھے۔

حالات زندگی و تخلیقی دور[ترمیم]

اوپندر ناتھ اشک 14 دسمبر، 1910ء کو جالندھر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ 1930ء تک لاہور میں رہائش پزیر رہے، بعد ازاں برطانوی ہندوستان (موجودہ بھارتی حصہ) میں منتقل ہو گئے۔[4]

ادبی زندگی کی ابتدا پنجابی شاعری سے کی۔ بعد ازاں اردو کو ذریعۂ اظہار بنایا۔ ان کی پہلی نظم 1926ء میں شائع ہوئی۔ ان کا پہلا ہندی کہانیوں کا مجموعہ جدائی کی شام کے گیت لاہور سے شائع ہوا۔ ہندوستان میں مختلف اخبارات و رسائل کے لیے تحریریں لکھتے رہے۔ 1941ء سے 1945ء تک کا عرصہ آل انڈیا ریڈیو میں گزارا۔ بمبئی میں رہائش اختیار کرنے کے بعد فلم کی جانب راغب ہوئے اور کئی فلموں کی کہانیاں اور اسکرین پلے تحریر کیے۔ اس کے علاوہ دوستوفسکی اور اونیل کے شاہکار تراجم بھی آپ کے حصے میں آئے۔ کچھ عرصے بعد الہ آباد منتقل ہو گئے۔ وہاں نیلاب پرکاش کے نام سے اشاعتی ادارہ قائم کیا[4]۔ اوپندر ناتھ اشک اپنی تحریروں میں پنجاب کی روزمرہ دیہی زندگی کی عکاسی بڑے خوبصورت انداز میں کرتے ہیں۔ اشک افسانوں میں پاپی، کونپل، پلنگ اور ڈراموں میں 'چھٹا بیٹا، انجو دیدی اور قید بہت مشہور ہوئے۔

تصانیف[ترمیم]

افسانہ[ترمیم]

  • عورت کی فطرت
  • پلنگ
  • قفس
  • پرواہے
  • کونپل اور دوسرے افسانے

ڈرامے[ترمیم]

  • پاپی
  • چھٹا بیٹا
  • انجو دیدی
  • قید بہت
  • بھنور
  • اڑان
  • الگ الگ راستے

ناول[ترمیم]

  • گرتی دیواریں
  • ستاروں کے کھیل
  • گرم راکھ
  • بڑی بڑی آنکھ

شاعری[ترمیم]

  • دیپ جلے گا
  • چاندنی رات اور اجگر

اعزازات[ترمیم]

اوپندر ناتھ اشک کو 1965ء میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وفات[ترمیم]

اپندر ناتھ اشک 19 جنوری 1996ء کو الہ آباد، اترپردیش، ہندوستان میں 85 سال کی عمر میں وفات پا گئے[4]۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb14485498x — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Ашк Упендранатх — ناشر: Great Russian Entsiklopedia, JSC
  3. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb14485498x — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  4. ^ ا ب پ اوپندر ناتھ اشک-مصنف کا تعارف، اردو ڈائجسٹ لاہور، اپریل 2011ء