مندرجات کا رخ کریں

عرفان خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عرفان خان
(ہندی میں: इरफ़ान ख़ान ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 7 جنوری 1967ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹونک، بھارت [1]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 29 اپریل 2020ء (53 سال)[2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی [5]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات نیرواینڈروکرائن ٹیومر [6]  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت [6]  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ سوتاپا دیویندر سکدر (شادی. 1995; وفات. 2020)
اولاد 2
والد یاسین علی خان[7]
والدہ سعیدہ بیگم[8]
عملی زندگی
مادر علمی قومی ڈراما اسکول   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ منچ اداکار ،  فلم اداکار ،  ٹیلی ویژن اداکار ،  اداکار [9]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی ،  انگریزی [10][11]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل اداکاری [12]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں ہندی میڈیم [13]،  کاروان [14]،  بلیک میل [15]،  پان سنگھ تومر ،  مداری [16]،  دی لنچ باکس ،  لائف آف پائی ،  سلم ڈاگ ملینئر ،  پیکو   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ایشیائی فلم اعزازا برائے بہترین اداکار (برائے:دی لنچ باکس ) (2014)[17]
سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ائیر (2012)
 فنون میں پدم شری   (2011)
قومی فلم اعزاز برائے بہترین اداکار   (برائے:پان سنگھ تومر )
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکار (برائے:لائف ان آ ۔ ۔ ۔ میٹرو )
فلم فئیر اعزاز برائے بہترین منفی اداکاری (برائے:حاصل )
فلم فئیر تنقیدی اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:پان سنگھ تومر )
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:ہندی میڈیم )  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عرفان خان (اصل نام صاحب زادہ عرفان علی خان) بالی ووڈ ورسٹائل اداکار تھے۔ کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا۔ نواب ہونے کے باوجود عرفان بہت کم نوابی لباس پہنے ہوئے نظر آئے۔ ان کے اندر نوابوں والا غرور بھی نہیں تھا۔ البتہ ان کی شخصیت میں ایک تمکنت اور وقار تھا جو سامنے والے کو ان کے اسپیشل ہونے کا احساس دلاتا تھا۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ لوگ انھیں ان کے پس منظر کی وجہ سے پہچانیں۔ اسی لیے انھوں نے اپنے نام کے ساتھ صاحب زادہ کا خاندانی لقب ہٹا دیا تھا۔ عرفان ”دا واریئر“، ”مقبول“، ”حاصل“، ”دا نیم سیک“، ”اے مائٹی ہرٹ“، ”سلم ڈاگ ملینیئر“، ”بلو“، ”نیو یارک“ اور ”نیو یارک: آئی لو یو“ جیسی فلموں میں کام کیا، مختلف کمرشلوں میں بھی عرفان خان نے اپنا جادو جگایا، فلم فیئر ایوارڈز اور ایک اسکرین ایکٹرگلڈ ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

ذاتى زندگى

[ترمیم]

عرفان خان، جے پور کی مسلم نواب خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ سیدہ بیگم کا تعلق بھی ایک جاگیردار خاندن سے تھا۔ عرفان خان نے لیکھک ستاپا سکدر سے شادی کی تھی، جو ”این ایس ڈی“ میں عرفان کی ہم کلاس تھیں جہاں سے عرفان نے گریجویشن کیا تھا۔ عرفان کے دو بچے بابل اور آیاس ہیں۔ عرفان خان کے دو بھائی عمران خان اور سلمان خان اور بہن رخسانہ بیگم جے پور میں ہی رہتے ہیں جہاں وہ اپنے خاندان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

اداکاری کی تربیت

[ترمیم]

عرفان خان نے اداکاری تھیٹیر کی تربیت نئی دہلی کے نیشیل اسکول آف ڈراما (NSD)سے 1989ء میں حاصل کی تھی۔

فنى سفر كا آغاز

[ترمیم]

1987ء میں عرفان ممبئی آئے تو انھوں نے یہاں پر لاتعداد ٹی وی سیریلز میں کام کیا‘ جن میں ’’چانکیا‘ سارا جہاں ہمارا‘ بنے گی اپنی بات‘ چندر کانتا‘ اسٹار بیسٹ سیلر‘ اور’’ اسپرش‘‘ جیسی سیریلز شامل ہیں، سٹار پلس کی ایک ڈراما سیریز’’ ڈر‘‘ میں عرفان خان نے ایک نفسیاتی سیریل کلر کا رول ادا کیا تھا جس نے بعد میں انھیں فلمی دنیا میں مضبوط ولن کے رولز دلوانے میں اہم کردار ادا کیا، اس کے علاوہ ٹی وی پر دوسرا مشہور رول ڈراما سیریل’’ کہکشاں‘‘ میں انقلابی اردو شاعر اور مارکشسٹ سیاسی راهنما مخدوم محی الدین کا تھا‘ اس كردار کو بھی عرفان خان نے بہ خوبی نبھایا اور اپنی اداکاری کا لوہا منوایا‘ ایک ڈراماسیریل میں عرفان نے شاپ کیپر کا کردار ادا کیا تھا اور انھیں اپنی بیوی کے بارے میں غلط فہمی ہو گئی تھی کہ وہ انھیں دھوكا دينى کی کوشش کر رہی ہے اور ایک دوسرے کردار میں عرفان نے ایک آفس اکاؤنٹنٹ کا کردار ادا کیا۔ جس میں ان کے باس نے ان کی بے عزتی کر دی تھی اور انھوں نے اس کا بدلہ یوں لیا کہ انھیں پاگل ہونے پر مجبور کر دیا تھا‘ ڈراما سیریل’’ بھنور‘‘ کی دو اقساط میں بھی عرفان کا کردار قابل ذکر رہا‘ ایک میں انھوں نے دھوكے باز کا کردار ادا کیا جو زمینوں پر قبضہ کرتا ہے اور اپنے آپ کو بعض موقعوں پر وکیل کی صورت میں پیش کرتا ہے۔

فلمى دور

[ترمیم]

تھیٹر اور ٹی وی پر عرفان خان کی جدوجہد جاری تھی کہ اسی دوران میں میرا نائر نے عرفان کو اپنی فلم’’ سلام بومبے‘‘ میں ایک چھوٹا سا کردار دیا۔ عرفان نے کیرئیر کے ابتدا ء میں’’ ایک ڈاکٹر کی موت ‘‘اور’’ سچ اے لانگ جرنی ‘‘ جیسی فلموں کے علاوہ اور بھی کئی فلموں میں کام کیا لیکن وہ کسی بڑے فلمی هدايت كار کی نظر میں نہیں آئے متعدد ناکام اور ناقابل توجہ فلموں کے بعد بالآخر قسمت عرفان کے حق میں ہوئی اور انھیں لندن پلٹ ڈائریکٹر آصف کپاڈیا نے فلم ’’دا واریئر‘‘ میں کام دے دیا‘ ایک تاریخی فلم جو صرف گیارہ ہفتوں میں مکمل ہوئی۔ ہما چل پردیش اور راجستھان کی خوب صورت لوکیشنز پر اس کی فلم بندی کی گئی تھی۔ 2001ء میں جب یہ فلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تو عرفان خان کو سب جاننے لگے۔ 2003ء میں عرفان نے رائٹر و ڈائریکٹر اسون کمار کی شارٹ فلم’’ روڈ ٹو لداخ‘ ‘ میں کام کیا اس فلم کو بھی انٹرنیشنل فیسٹیول میں پیش کیا گیا ‘بعد میں اس شارٹ فلم کو فل لینتھ فلم کی صورت میں بنایا گیا تو اس مرتبہ عرفان کا رول پہلے سے زیادہ مضبوط تھا‘ اسی سال عرفان نے ایک کامیاب فلم ’’مقبول‘‘ میں بھی کام کیا ‘اس فلم میں عرفان کا کردار مرکزی تھا اور یہ کردار شیکسپیئر کے ڈرامے میکبتھ کے مركزى کردار سے ماخوذ تھا۔ 2005ء میں فلم’’ روگ‘‘ ایسی فلم تھی جس نے بالی ووڈ میں عرفان کو ایک بار پھر نا قدین اور ناظرین کے سامنے امتحان کے لیے پیش کیا‘ اس کے بعد عرفان اور بھی کئی فلموں میں کام کرتے رہے ‘اگرچہ عرفان کو اپنے کیرئیر میں لیڈنگ رولز کم ملے ہیں‘ زیادہ تر ولن اور سپورٹنگ رولز ہی کرتے رہے ہیں لیکن انھوں نے مختصر ترین کرداروں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور اپنے آپ کو منوایا ہے۔

2004ء میں عرفان کو فلم’’ حاصل ‘‘کے لیے فلم فیئر بیسٹ ولن ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔ 2007ء میں عرفان نے ایک ہٹ فلم ’’میٹرو‘‘ کے لیے فلم فیئر بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ‘اس کے علاوہ اسی دوران میں فلم’’ دانیم سیک ‘‘ بھی عرفان کی وجہ شہرت بنی۔ ان فلموں کے ذریعے انٹرنیشنل فلموں کے لیے عرفان خان کا راستہ ہموار ہوا اور انھیں ہالی ووڈ کی فلم’’ اے مائٹی ہرٹ‘ ‘ اور ایک امریکی کامیڈی ڈرامے’’ ڈار جیلنگ لمیٹڈ ‘‘میں کام کرنے کا موقع ملا۔ بالی ووڈ میں اپنی جگہ مضبوط کرنے کے باوجود عرفان خان نے ٹی وی سے ناتا نہیں توڑا، اسٹارون کے ایک ٹی وی شو’’مانو یا نہ مانو‘ ‘ میں اپنی فلمی مصروفیات کے باوجود بطور اینکر پرسن کام کیا‘ اس کے علاوہ بطور میزبان ایک اور پروگرام’’ کیا کہیں‘‘ میں بھی کام کیا ۔2008ء میں آرٹس الائنس پروڈکشن کے تحت ایک پروگرام’’ آئڈنٹیٹی آف دى سؤل‘‘ کے لیے انھوں نے بطور نریٹر کام کیا ‘ان کی پرفارمنس کو بین الاقوامی طور پر دیکھا گیا۔

2008ء میں ہی فلم’’ سلم ڈاگ ملین ایئر‘‘ میں ان کا رول ایک پولیس انسپکٹر کا تھا‘ اس فلم کے لیے انھوں نے اور فلم کی پوری کاسٹ نے آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس کا اسکرین گلڈا ایوارڈ جیتا۔ یہ فلم بالی ووڈ کے معروف فلم ساز ادارے موشن پکچرز کے تحت بنائی گئی تھی۔ فلم’’ ایسڈ فیکٹری‘‘ میں بھی ان کے کردار کو بہت سراہا گیا‘ عرفان خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مستقبل میں زیادہ سے زیادہ ایکشن فلموں میں کام کریں‘ اس کی حالیہ مثالوں میں فلم’’ نیویارک‘‘ہے جس میں انھوں نے ایک ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار ادا کیا‘ ان کی آنے والی فلم ’’پان سنگھ تو مار‘‘ میں ان کا کردار حقیقی زندگی کے راجپوت پان سنگھ تو مارسے ملتا جلتا ہے ۔[18][19]

وفات

[ترمیم]

عرفان خان کو 28 اپریل 2020ء کو ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کیا گیا اور 29 اپریل 2020ء کو ان کی وفات ہو گئی۔[20][21] 25 اپریل 2020 کو ان کی والدہ سعیدہ بیگم کا انتقال جےپور میں ہوا تھا۔[22] عرفان خان کینسر کے مریض تھے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. https://www.hindustantimes.com/bollywood/irrfan-khan-dies-at-53/story-Hd8s2xZ6uNeqDjgV0sl7zI.html
  2. تاریخ اشاعت: 29 اپریل 2020 — Fallece Irrfan Khan, el actor indio conocido por 'La vida de Pi', a los 53 años — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اپریل 2020
  3. تاریخ اشاعت: 29 اپریل 2020 — Bollywood Mourns Irrfan Khan, Versatile Actor Who Touched Millions — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اپریل 2020
  4. تاریخ اشاعت: 29 اپریل 2020 — Irrfan Khan dies aged 53 — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اپریل 2020
  5. تاریخ اشاعت: 29 اپریل 2020 — Muere Irrfan Khan, actor de «Slumdog Millionaire» y «La vida de Pi» — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اپریل 2020
  6. ^ ا ب تاریخ اشاعت: 29 اپریل 2020 — Muere el actor Irrfan Khan (‘Slumdog Millionaire’, ‘Jurassic World’)
  7. "Irrfan Khan to make a film on his father"۔ Bangalore Mirror 
  8. "Irrfan's mother Saeeda Begum dies in Jaipur"۔ India Today 
  9. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0225292 — اخذ شدہ بتاریخ: 18 دسمبر 2022
  10. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0225292 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
  11. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/128879459
  12. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0225292 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  13. https://theworldofmovies.com/hindi-medium-movie-review/
  14. https://theworldofmovies.com/3-reasons-you-must-watch-karwaan-movie/ — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اپریل 2020
  15. https://theworldofmovies.com/bollywoods-best-movies-of-2018/
  16. https://theworldofmovies.com/madaari-movie-review/
  17. http://www.asianfilmawards.asia/nominees-and-winners/8th-afa-nominees-and-winners/8th-afa-nominees-and-winners/
  18. ""Keeping It Real""۔ ٹائم میگزین۔ 09 فروری 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  19. "I want to do more and more of action film"۔ 12 اکتوبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  20. "Irrfan Khan, actor extraordinaire and India's face in the West, dies at 53"۔ ہندوستان ٹائمز 
  21. "Irrfan Khan, Magnificent Actor, Dies In Mumbai "Surrounded By Family." He Was 53"۔ ndtv.com 
  22. "Irrfan's mother Saeeda Begum dies in Jaipur"۔ انڈیا ٹوڈے