اوم پوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
اوم پوری
OmPuriSept10TIFF.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (پنجابی میں: ਓਮ ਪ੍ਰਕਾਸ਼ ਪੁਰੀ خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیدائشی نام (P1477) ویکی ڈیٹا پر
پیدائش 18 اکتوبر 1950[1][2][3][4]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
انبالہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 6 جنوری 2017 (67 سال)[5][2][3][4]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
وجۂ وفات دل کا دورہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وجۂ وفات (P509) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of India.svg بھارت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
قد 1.75 میٹر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں قد (P2048) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
مادر علمی فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا
قومی ڈراما اسکول  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ فلم اداکار  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان ہندی،  انگریزی[6]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
اعزازات
فلم فیئر اعزاز 
IND Padma Shri BAR.png فنون میں پدم شری   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وصول کردہ اعزازات (P166) ویکی ڈیٹا پر
ویب سائٹ
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

ہندوستانی آرٹ سینما کے مشہور اداکار۔ جنہوں نے بہت سی انگریزی فلموں میں کام کیا۔ 18 اکتوبر 1950ء کو ہریانہ میں پیدا ہوائے۔

ابتدائی حالات[ترمیم]

بچپن انتہائی کسمپرسی میں گزارا اور چھ سال کی عمر میں گزر اوقات کے لیے انبالہ میں چائے کے کھوکھے پہ کام کرتے رہے۔۔ انہو ں نے لوکل تھیٹر میں چھوٹے موٹے رول کرنے شروع کردیے۔ اسی دوران میں پنجابی تھیٹر کی ایک مہان ایکٹر اور ڈائریکٹر نیلم مان سنگھ کی نظر پڑی۔ وہ ان کو دلی میں نیشنل اسکول آف ڈراما ( این ایس ڈی )لے گئی اور بھارتی تھیٹر کے مہان گرو ابراہیم القاضی کے سامنے پیش کر دیا ’’اس بچے میں دم ہے۔ داخلہ مل جائے تو مایوس نہیں کرے گا ‘‘ یوں 1973ء میں این ایس ڈی میں داخلہ ہو گیا۔ اس کلاس میں نصیر الدین شاہ بھی تھے ۔

فلم[ترمیم]

1976ء سے فلموں میں کام کرنا شروع کیا اور ان کی پہلی فلم گھاسی رام کوتوال تھی۔ اس کے بعد سے انہوں نے اب تک ستر سے زائد فلموں، ٹی وی سیریلز اور ڈراموں میں کام کیا ہے۔

ہندی اور دوسری ہندوستانی زبانوں کے علاوہ انہوں نے سات سے زائد انگریزی فلموں میں بھی کام کیا جن میں گاندھی، سٹی آف جوائے، دی پیرول آفیسر، ہیپی ناؤ، دی زو کیپر، گھوسٹ اینڈ ڈارکنس اور گاندھی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایسٹ از ایسٹ، وائٹ ٹیتھ،اور کنٹربری ٹیل جیسے انگریزی ٹی وی سیریلز میں بھی نمایاں اداکار کے طور پر کام کیا۔ پاکستان فلم انڈسٹری سے بھی ان کو بہت لگاؤ تھا۔ جس کا ثبوت ان کی فلم ایکٹر ان لا ہے

برطانوی فلمیں[ترمیم]

اداکار کے طور پر برطانیہ سے ان کا تعلق 1980ء میں فلم ’جویل ان دی کراؤن‘ سے شروع ہوا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’برادر ان ٹربل‘، ’مائی سن اے فیناٹک‘ اور شیکسپیئر کے ڈرامے ’کنگ لیئر‘ کی نئی شکل میں بھی کام کیا ہے۔ 2004ء میں ملکۂ برطانیہ نے ’آرڈر آف برٹش ایمپائر‘ کے اعزاز سے نوازا ۔

آخری ایام[ترمیم]

بھارت میں پاکستانی اداکاروں کی مخالفت کے ماحول میں انہوں نے ان کا دفاع کیا۔ جس پر انہیں ان کے اپنے ملک میں تنقید کا سامنا رہا اور وہ دل برداشتہ ہوئے۔ 6 جنوری 2017ء کو ان کا انتقال ہو گیا ۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اجازت نامہ: CC0
  2. ^ ا ب دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Om-Puri — بنام: Om Puri — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  3. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/cgi-bin/fg.cgi?page=gr&GRid=174917718 — بنام: Om Puri — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب بنام: Om Puri — فلم پورٹل آئی ڈی: http://www.filmportal.de/df5efda1f6d6444d936377ef82ef9559 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. Om Puri passes away after a massive heart attack, funeral at 6 pm — اخذ شدہ بتاریخ: 6 جنوری 2017
  6. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb142179771 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ