کامنی کوشل
کامنی کوشل | |
---|---|
(ہندی میں: कामिनी कौशल) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 16 جنوری 1927 (96 سال) لاہور[1][2] |
شہریت | ![]() ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کنیئرڈ کالج |
پیشہ | فلم اداکارہ، ٹیلی ویژن اداکارہ، ٹی وی پروڈیوسر |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
اعزازات | |
فلم فیئر حاصل زیست اعزاز (2016) 100 خواتین (بی بی سی) (2015) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:براج باہو) (1956) |
|
نامزدگیاں | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم ![]() |
کامنی کوشل (انگریزی: Kamini Kaushal) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔[3]
حالات زندگی[ترمیم]
کامنی ایک پڑھی لکھی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ اُنکے والد پنجاب یونیورسٹی لاہور میں باٹنی کے پروفیسر تھے اور انہیں فادر آف انڈین باٹنی بھی کہا جاتا ہے۔ کامنی نے لاہور سے ہی تعلیم حاصل کی۔ اُنہوں نے انگریزی ادب میں گریجویشن کیا۔ ایک آزاد خیال لڑکی ہونے کے ناطے اُنہیں لکھنے اور تیرنے کا ہمیشہ سے شوق رہا ہے۔ فلم نیچا نگر میں اُنہیں چتن آنند نے بریک دیا اور اُنکا حقیقی نام اُما کشیپ سے بدل کر سکرین نام کامنی کوشل رکھ دیا۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ اچانک کامنی کی بڑی بہن کی وفات ہو گئی۔ اُنہوں نے اپنی مرحومہ بہن سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہمیشہ اُنکے بچوں کا خیال رکھیں گی، لہذا' اُنہوں نے اپنے بہنوئی سے شادی کر لی۔ وہ پہلی ایسی اداکارہ ہیں جو شادی کے بعد بھی لیڈنگ رول میں نظر آئیں۔ فلم شہید کے سیٹ پر اُنکی ملاقات اداکار دلیپ کمار سے ہوئی۔ ایک ساتھ کام کرتے ہوئے دونوں میں محبت ہو گئی۔ دلیپ کمار سے شادی کرنے کے لیے وہ اپنے شوہر کو بھی چھوڑنے کو تیار تھی مگر اُنکے بھائی کو یہ رشتہ منظور نہیں تھا۔ مجبوراً دونوں کو صبر کا گھونٹ بھرنا پڑا۔ عصمت چغتائی نے لکھا تھا کہ دلیپ کمار نے جتنی محبت کامنی کوشل سے کی، اتنی کسی سے نہیں کی۔ ان دونوں کی محبت پر ہدایت کار بی آر چوپڑا نے "گمراہ" نامی ایک فلم بھی بنائی تھی۔ بہت برسوں بعد ایک تقریب میں دلیپ اور کامنی کی ملاقات ہوئی مگر دلیپ صاحب سب کچھ بھول چکے تھے اور انہیں پہچان بھی نہیں سکے، جس کا کامنی کو بہت دکھ ہوا۔ کامنی کوشل حال ہی میں فلم " کبیر سنگھ " میں کبیر کی دادی کے رول میں نظر آئیں۔
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
![]() |
ویکی ذخائر پر کامنی کوشل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ Flashback: The day the sky turned red — شائع شدہ از: ڈان — شائع شدہ از: 22 اپریل 2012
- ↑ “I wasn't obsessed with the mirror” — شائع شدہ از: فلم فیئر — شائع شدہ از: 28 جنوری 2014
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین. "Kamini Kaushal".
- 1927ء کی پیدائشیں
- 16 جنوری کی پیدائشیں
- لاہور میں پیدا ہونے والی شخصیات
- برطانوی ہند کی شخصیات
- بقید حیات شخصیات
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- بھارتی ٹیلی وژن پروڈیوسرز
- بھارتی ٹیلی ویژن اداکارائیں
- پاکستانی نسب کی بھارتی شخصیات
- خواتین ٹیلی وژن پروڈیوسرز
- فضلا کنیئرڈ کالج
- فضلا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور
- فلم فیئر حاصل زیست اعزاز یافتگان
- فلم فیئر فاتحین
- قومی فلم اعزاز (بھارت) فاتحین
- لاہور کی اداکارائیں
- لاہوری شخصیات
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- بھارتی خواتین ٹیلی وژن پروڈیوسرز
- بیسویں صدی کی بھارتی خواتین
- بیسویں صدی کی بھارتی شخصیات
- بی بی سی 100 خواتین
- پنجابی شخصیات