فیروز خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
فیروز خان
Feroz Khan.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 25 ستمبر 1939  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بنگلور  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 اپریل 2009 (70 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بنگلور  ویکی ڈیٹا پر مقام وفات (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجۂ وفات پھیپھڑوں کا سرطان  ویکی ڈیٹا پر وجۂ وفات (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت  ویکی ڈیٹا پر طرزِ موت (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ممبئی  ویکی ڈیٹا پر رہائش (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند
Flag of India.svg بھارت  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی بشپ کاٹن بوائز اسکول  ویکی ڈیٹا پر تعلیم از (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلم اداکار[2]، فلم ساز، فلم ہدایت کار، فلم مدیر، منظر نویس[3]، مصنف[4][5]، ٹیلی ویژن اداکار  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر مادری زبان (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر زبانیں (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
زی ساین حاصل زیست اعزاز (2008)
فلم فیئر حاصل زیست اعزاز (2001)
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکار (برائے:Aadmi Aur Insaan) (1971)  ویکی ڈیٹا پر وصول کردہ اعزازات (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بالی وڈ کے نامور اداکار۔ بنگلور میں پیدا ہوئے۔ والد تنولیپٹھان جب کہ والدہ ایرانی نسل سے تعلق رکھتی تھیں۔ بنگلور سے بمبئی آئے تاکہ فلموں میں کام کر سکیں۔

فلمی زندگی[ترمیم]

فلمی کریئر کی ابتدا دوسرے درجے کی فلموں میں بطور معاون اداکار کے شروع کی تھی لیکن فلم اونچے لوگ میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا اور انہیں اوّل درجے کی فلمیں ملنے لگیں۔ فلم آدمی اور انسان میں انہیں ان کی اداکاری کے لیے بطور معاون اداکار پہلا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔

ہدایتکاری[ترمیم]

خان نے خود کو محض اداکاری تک محدود نہیں رکھا انہوں نے فلمیں بھی پروڈیوس کیں اور ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا لیا۔ اگر یوں کہا جائے کہ بہ حیثیت ہدایت کار اور فلمساز وہ زیادہ کامیاب تھے تو یہ کچھ غلط نہیں ہو گا۔ انیس سو اسی میں انہوں نے فلم قربانی بنائی یہ فلم ان کے کرئیر کی سب سے کامیاب اور باکس آفس ہٹ فلم تھی اس میں انہوں نے پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن سے ایک گیت گوایا ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے‘ یہ نغمہ بہت ہی مقبول ہوا۔ اس فلم کے بعد انہوں نے کئی کامیاب فلمیں بنائیں۔ انیس سو چھیاسی میں انہوں نے جانباز بنائی۔ اس کے بعد فلم دیا وان جو بہت ہی مقبول ثابت ہوئی اس فلم میں انہوں نے ونود کھنہ کے ساتھ اداکاری بھی کی۔ ونود کھنہ کے ساتھ ان کی یہ دوسری کامیاب فلم تھی پہلی فلم قربانی تھی۔ لیکن ان کی فلم یلغار کے بعد انہوں نے فلمسازی سے بریک لے لیا۔

آخری عمر[ترمیم]

ہی میں انہوں نے کامیڈی فلم ' ویلکم ' میں کام کیا۔ یہ ان کی آخری فلم تھی اس کے بعد سے وہ مستقل بیمار رہنے لگے۔ ان کے آخری وقتوں میں ان کے بیٹے فردین خان برابر ان کے ساتھ رہے۔ اپنے والد کی تیمارداری کی وجہ سے فردین نے کوئی فلم سائن نہیں کی۔ فیرو خان کو فلمی صنعت میں ان کی کارکردگی کے لیے سن دو ہزار میں فلم فیئر نے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اسٹائل[ترمیم]

خان کو جانوروں سے بہت محبت تھی اور اسی لیے ان کی ہر فلم میں کوئی نہ کوئی جانور ضرور ہوتا تھا۔ خان کا اداکاری کا اپنا انداز تھا۔ جس طرح آج کل سلمان خان اپنے سٹائل کے لیے مشہور ہیں اسی طرح کسی وقت فیروز خان جانے جاتے تھے۔ خان نے اپنی پوری زندگی بہت ہی شاہانہ انداز میں گزاری۔

حوالہ جات[ترمیم]