تنولی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

تنولی (تنول، تانی، تنئ، تنیوال، تنوخیل) پاکستان کی شمال مغربی سرحد پر اور افغانستان میں غزنی اور صوبہ پکتیا میں آباد ہیں تنولی(تنوخیل) پٹھان شاخ بٹانی کے ایک قبیلے غلجی کی ایک شاخ کا نام ہے۔ تنولی پاکستان اور افغانستان میں بسنے والی ایک عظیم قوم ہے جو سو فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہے تنولی بہت جنگجو اور جفاکش ہیں افغانستان سے ہجرت کرکے تربیلا کے مقام پر آئے اور یہاں پر کئی اقوام کے ساتھ لڑائی کر کے انہیں شکست دے کر کر یہاں پر قبضہ کیا۔

تنولی قوم اور ہندکو زبان[ترمیم]

جب تنولی قوم سوات پر حکمرانی کے بعد ہزارہ پر حملہ آور ہوئی تو انہوں نے ساتھ ہی یہاں کی مقامی زبان جو ہندکو تھی اس کو اپنایا۔ اور جو تنولی خاندان صوابی ' مردان ' بونیر میں رہ گئے وہ آج بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پشتو زبان ہی بولتے ہیں۔


تنولی قوم کی تاریخ[ترمیم]

تنولی پشتون قبیلے بٹانی کی شاخ ہیں ۔ جو کے افغانستان سے ہجرت کر کے غوریخلجی شہابالدین غوری کے سنگ برصغیر کی سرزمین پر کئی صدیوں پہلے آئے۔جب تنولی یہاں پہنچے تو یہاں پر کئی اقوام آباد تھیں۔جن میں اکثریت ترلوں کی تھی۔انہوں نے یہاں پر آباد ساری اقوام کو شکست سے دوچار کے کچھ علاقے پر قبضہ کر لیا جس کو بعد میں ریاست امب کا نام دیا گیا۔سارے پٹھان قبیلوں میں سے کچھ قبیلے ایسے ہیں جو بہت جنگجو اور جفاکش ہیں ان میں تنولیوں کا نام سر فہرست ہے۔تنولی قبیلہ کے لوگوں نے یہاں کئی سو سال حکومت کی اور 28 جولائی 1969 کو پاکستان سے الحاق کیا۔ اس ریاست نے پاکستان کو 37 من سونا اور 50 ہزار افراد پر مشتمل فوج دی۔ آج بھی اس علاقے میں تنولی کثیر تعداد سے رہتے ہیں۔

پاکستان کے وہ علاقے جہاں تنولی آباد ہیں[ترمیم]

افغانستان کے وہ علاقے جہاں تنولی/تنیوال/تانی/تنائی آباد ہیں[ترمیم]

افغانستان میں تنولی قوم کو کی ناموں سے جانا جاتا ہے جن میں تنیوال، تانی، تنائی وغیرہ شامل ہیں ۔ تنولی افغانستان کے صوبہ غزنی، صوبہ پکتیا اور صوبہ لوگر میں کثیر تعداد میں آباد ہیں ۔

تنولی قوم کی شاخیں /خیل[ترمیم]

قوم تنولی کی شاخیں یا پھر خیلوں کے آخر میں لفظ 'ل'اور 'ی' واضح طور پر ملے گا۔

  • یروال
  • متیال/متولی خیل
  • چھریال
  • جامال
  • نواب خیل
  • مرسیال
  • پکھرال
  • لبہال /لبیال
  • لدھیال
  • نوراللہ خانی
  • ابدوال
  • اسوال
  • لکھوال
  • مرجال
  • ملوال
  • بھوجال
  • سفال
  • جودال
  • حسن زئی
  • زئیسنال
  • حبیبال
  • میرال
  • خوشحال
  • نیتال
  • پائندہ خیل
  • بدھرال
  • خان خیل
  • کگرال/کرگوال
  • سریال
  • دولت زئی
  • حبیبال/حبیب خیل
  • پجھال
  • تنی خیل
  • سرگنال
  • لالال/لال خیل
  • حیدرال/حیدر خیل
  • جہانگیر خیل
  • ہستال
  • شیرخانی
  • بےزال
  • جلوال
  • الوال
  • میردادخیل
  • کلوال
  • بوہال
  • بگیال/بیگال
  • بینکر/لسرگنال
  • چمیال
  • ٹیکرال/ٹھکرال
  • ان سال
  • صوبہ خانی
  • ڈیرال
  • بہادر خیل
  • سدہال/سدیال
  • جدہال/جدیال
  • شمس اللہ خانی
br />