آشا بھوسلے
| آشا بھوسلے | |
|---|---|
| (مراٹھی میں: आशा भोसले) | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 8 ستمبر 1933ء [1] سانگلی |
| وفات | 12 اپریل 2026ء (93 سال)[2] ممبئی |
| وجہ وفات | بندش قلب |
| شہریت | |
| شوہر | آر ڈی برمن (1980–1994) |
| اولاد | ورشا بھوسلے |
| تعداد اولاد | 3 |
| والد | دیناناتھ منگیشکر |
| بہن/بھائی | |
| خاندان | منگیشکر خاندان |
| فنکارانہ زندگی | |
| نوع | فلمی ، ہندوستانی کلاسیکی موسیقی ، بھارتی کلاسیکی موسیقی ، غزل ، قوالی ، بھجن ، پاپ موسیقی |
| آلہ موسیقی | گٹار ، صوت |
| پروڈکشن کمپنی | ہز ماسٹرز وائس |
| پیشہ | اداکارہ، گلوکارہ، گٹار نواز ، نغمہ ساز ، فلم اداکارہ، پس پردہ گلوکار |
| پیشہ ورانہ زبان | مراٹھی ، جاپانی |
| اعزازات | |
100 خواتین (بی بی سی) (2015)[3] پدم وبھوشن (2008) دادا صاحب پھالکے ایوارڈ (2000) قومی فلم اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ (برائے:Mera Kuchh Saamaan ) (اپریل 1988) ایفا حاصل زیست اعزاز |
|
| اسکرپٹ نقص: فنکشن «fs» موجود نہیں ہے۔ | |
| ویب سائٹ | |
| ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
| IMDB پر صفحات | |
| درستی - ترمیم | |
آشا بھوسلے (پیدائش: 8 ستمبر 1933ء - وفات: 12 اپریل 2026ء)، اردو اور ہندی فلموں کی ایک معروف گلوکارہ تھیں۔ وہ مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن تھیں۔ اردو کے علاوہ انھوں نے 20 بھارتی و غیر ملکی زبانوں میں نغمہ سرائی کی۔ انھوں نے اپنی زندگی میں 12000 سے زیادہ گیت گائے۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]آشا بھوسلے 8 ستمبر 1933ء کو بھارتی صوبے مہاراشٹر کے سانگلی میں پیدا ہوئیں۔ آشا بھوسلے کے والد دیناناتھ منگیشکر تھیٹر کے اداکار اور گلوکار بھی تھے۔ 1942ء میں جب آشا کی عمر 9 سال تھی تو والد دِینا ناتھ منگیشکر کا انتقال ہو گیا۔ والد کے انتقال کے بعد خاندان پونے سے کولہاپور اور بعد ازاں بمبئی منتقل ہو گیا۔ بمبئی منتقلی کے بعد اپنی بڑی بہن لتا منگیشکر کے ساتھ گلوکاری جاری رکھی۔ آشا بھوسلے نے پہلا گانا 1943ء میں 10 سال کی عمر میں گایا جو (چلا چلا نَو بھلا) تھا یہ گانا ایک مراٹھی فلم مجھا بَل کا گانا تھا اور اس کی موسیقی دَتہ شنکر دَیو جے کار نے مرتب کی تھی۔ 1948ء میں ساون آیا گانا مقبول ہوا اور 1949ء میں رات کی رانی کے گانے ریکارڈ کروائے۔[4]
ذاتی زندگی
[ترمیم]آشا نے 1949ء میں 16 سال کی عمر میں 31 سالی گنپت راو بھوسلے سے بھاگ کر شادی کرلی جو ان کے ذاتی سیکرٹری تھے۔[5] یہ شادی ناکام رہی اور 1960ء میں دونوں الگ ہو گئے۔[6]
گلوکاری
[ترمیم]آشا بھوسلے کی مقبولیت اُس وقت ہوئی جب 1954ء میں راج کپور نے انھیں فلم بوٹ پالش کا ایک گانا، ننھے مُنے بچے، کے لیے سائن کیا یہ گانا آشا بھوسلے نے محمد رفیع کے ساتھ گایا جِس نے انھیں شہرت کی سیڑھی چڑھایا۔ موسیقار او پی نیئر نے 1956ء میں سی آئی ڈی کے لیے آشا بھوسلے کو سائن کیا۔ بی آر چوپڑا نے 1957ء میں فلم نیا دور کے لیے سائن کیااِس فلم کے تمام گانے ساحر لُدھیانوی کے لکھے ہوئے تھے۔ 1957ء میں نیا دور ایک پہلی فلم تھی جِس کے تمام گانے آشا بھوسلے کو دیے گئے تھے اور اِس فلم کی ہیروئن ویجنتی مالا تھیں۔[7][8][9][10]
وفات
[ترمیم]آشا بھوسلے 12 اپریل 2026ء کو ممبئی میں 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ تھکن اور پلمونری انفیکشن کی وجہ سے گذشتہ شام بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل تھیں۔[11][12][13]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/56675 — بنام: Asha Bhosle — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ناشر: دکن ہیرالڈ — Legendary singer Asha Bhosle passes away at 92 — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اپریل 2026 — سے آرکائیو اصل فی 12 اپریل 2026
- ↑ تاریخ اشاعت: 17 نومبر 2015 — BBC 100 Women 2015: Who is on the list? — اخذ شدہ بتاریخ: 19 دسمبر 2025
- ↑ "Asha, 70 years, 70 landmarks"۔ 8 ستمبر 2003۔ اخذ شدہ بتاریخ 2006-11-11
{{حوالہ ویب}}: نامعلوم پیرامیٹر|آرکائیو-تاریخ=رد کیا گیا (معاونت) وپیرامیٹر|آرکائیو یوآرایل=|آرکائیو تاریخ=درکار (معاونت) - ↑ "When Asha said she wanted to quit singing, become housewife after first marriage". ہندوستان ٹائمز (بزبان انگریزی). 8 Sep 2021.
- ↑ "When Asha said she wanted to quit singing, become housewife after first marriage". ہندوستان ٹائمز (بزبان انگریزی). 8 Sep 2021.
- ↑ Aziz Haniffa (11 جولائی 2016)۔ "'The new singers can't sing good'"۔ Rediff۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-04-12
- ↑ "Asha Bhosle on turning 92: I'm far from done. There's so much to learn, so little time"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 8 ستمبر 2025۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-04-12
- ↑ "Asha Bhosle: I sing every song like it's my first"۔ EasternEye۔ 22 فروری 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-04-12
- ↑ "The stubborn note of O P Nayyar"۔ Rediff.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-09-21
- ↑ Sana Farzeen (12 Apr 2026). "Asha Bhosle, playback icon, dies at 92 in Mumbai". India Today (بزبان انگریزی). Retrieved 2026-04-12.
- ↑ "بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں چل بسیں". سماء ٹی وی (بزبان انگریزی). 12 Apr 2026. Retrieved 2026-04-12.
- ↑ Web Desk (12 Apr 2026). "معروف بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کر گئیں". آج ٹی وی (بزبان انگریزی). Retrieved 2026-04-12.
| ویکی ذخائر پر آشا بھوسلے سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- 1933ء کی پیدائشیں
- 8 ستمبر کی پیدائشیں
- 2026ء کی وفیات
- 12 اپریل کی وفیات
- ممبئی میں وفات پانے والی شخصیات
- اردو فلمی گلوکار
- اکیسویں صدی کی ہندوستانی خواتین گلوکارائیں
- اکیسویں صدی کے بھارتی گلوکار
- انگریزی زبان کے گلوکار
- بھارتی فلمی اداکار
- بھارتی فلمی گلوکارائیں
- بھارتی کاروباری افراد
- بھارتی گٹار نواز
- بھارتی گلوکار
- بھارتی گلوکارائیں
- بالی وڈ پس پردہ گلوکار
- بنگالی زبان کے گلوکار
- بی بی سی 100 خواتین
- بیسویں صدی کی بھارتی گلوکارائیں
- بیسویں صدی کے ہندوستانی گلوکار
- پدم وبھوشن وصول کنندگان
- پنجابی زبان کے گلوکار
- تامل زبان کے گلوکار
- خواتین گٹار نواز
- دادا صاحب پھالکے اعزاز یافتگان
- روسی زبان کے گلوکار
- سانگلی کی شخصیات
- عالمی ریکارڈ گیر
- فلم ساز
- فلم فیئر حاصل زیست اعزاز یافتگان
- فلم فیئر فاتحین
- فنون میں پدم وبھوشن وصول کنندگان
- کنڑا پس پردہ کے گلوکار
- کونکنی زبان کے گلوکار
- گجراتی زبان کے گلوکار
- مراٹھی پس پردہ گلوکار
- مراٹھی زبان کے گلوکار
- مراٹھی شخصیات
- ممبئی کی شخصیات
- ممبئی کے گلوکار
- منگیشکرخاندان
- مہاراشٹر کے گلوکار
- نیپالی زبان کے گلوکار
- ہندی زبان کے گلوکار
- تمل پس پردہ گلوکار
- مہاراشٹر کی خواتین موسیقار
- بھارتی خواتین گٹار نواز
- حالیہ وفیات
- روسی زبان کے بھارتی گلوکار
- نیپالی زبان کے بھارتی گلوکار
- انگریزی زبان کے بھارتی گلوکار
- اردو زبان کے گلوکار
- بھارتی شخصیات

