مندرجات کا رخ کریں

رجنی کانت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رجنی کانت
(تمل میں: ரசினிகாந்த்)  ویکی ڈیٹا پر  (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رجنی کانت

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Shivaji Rao Gaekwad)  ویکی ڈیٹا پر  (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش (1950-12-12) 12 دسمبر 1950ء (75 سال)
بنگلور, میسورریاست (now کرناٹک), India
رہائش چینائی, تامل ناڈو, بھارت
قومیت بھارتی
زوجیت لتھا رجنی کانت (1981 – حال)
اولاد
رشتے دار دھنش (داماد)
عملی زندگی
مادر علمی ادیار فلم انسی ٹیوٹ   ویکی ڈیٹا پر  (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ
  • سکرین رائٹر
  • اداکار
  • پروڈیوسر
  • سیاست دان
پیشہ ورانہ زبان ملیالم ،  کنڑ زبان ،  مراٹھی ،  انگریزی ،  تیلگو ،  تمل   ویکی ڈیٹا پر  (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1975 – حال
اعزازات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر  (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شیواجی راؤ گائیکواڑ المعروف رجنی کانت (پیدائش: 12 دسمبر 1950ء) ایک تمل اور ہندی فلم اداکار ہیں۔ آپ کا تعلق تمل ناڈو ریاست سے ہے۔ رجنی کانت کا جنم بینگلور میں ایک مراٹھا هیندرے پاٹل (مراٹھی خاندان) میں ہوا، رجنی کانت کا اصل نام شیواجی راؤ گائیکواڑ ہے اور ان کے والد کا نام راموجی راؤ اور ماں کا نام جیجابائی گائیکواڑ ہے۔

رجنی کانت نے بطور اداکار کیرئیر کا آغاز نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ فلم اپورو راگنگل (1957) سے کیا، جس کے ڈائریکٹر کے بال چندر تھے، جنھیں رجنی كانت اپنا گرو مانتے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں مختلف کردار ادا کرنے کے بعد (تمل فلموں میں)، وہ آہستہ آہستہ ایک اسٹار کی طرح اُبھرے۔ اور اپنی فلمی زندگی کے چند سالوں میں وہ تامل سنیما کے سپر اسٹار بن گئے اور تب سے ہندوستان کی مقبول ثقافت میں ایک لیجنڈ بنے ہوئے ہیں۔ ان مخصوص اسٹائل اور بات چیت بولنے کا خاص انداز ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ ہیں۔ دیگر بھارتی علاقائی فلم انڈسٹریوں میں کام کرنے کے علاوہ وہ غیر ملکی کی فلموں میں بھی نظر آئے جن انگریزی فلمیں بھی شامل ہیں۔

رجنی کانت کو شیواجی فلم میں اداکاری کے لیے جب 26 کروڑ روپے ادا کیے گئے تو وہ جیکی چین کے بعد ایشیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے۔ رجنی کانت کو سن 2000 میں ہندوستان کی حکومت نے فن کے شعبہ میں پدم بھوشن سے نوازا تھا۔

اہم فلمیں

[ترمیم]
کلید
یہ ظاہر کرتا ہے کہ فلم ابھی جاری نہیں ہوئی
سال فلم کا نام (ترجمہ) کردار کا نام ساتھی فنکار/ ایوارڈ حوالہ
1976مندرو مودیچو (تین الجھنیں)پرسادکمل ہاسن، سری دیوی
1977گائتریراجا رتھنمسری دیوی
1978پریاگنیشسری دیوی
1978مولوم مالاروم (کانٹے پھول)کالی( اسپیشل ایوارڈ بہترین اداکار)
1980رام رابرٹ رحیم(امر اکبر انتھونی کا ری میک)رامکرشنا، سری دیوی
1983اندھا قانون (پہلی ہندی فلم )وجے کمار سنگھامیتابھ بچن، ہیما مالنی
1984میری عدالتانسپکٹر اشوکزینت امان
1984گنگواگنگواشبانہ اعظمی، ساریکا
1984نالوانوکو نالوان(اچھے کے لیے اچھا)مانکام(فلم فئیر ایوارڈ اور سینما ایکسپریس ایوارڈ بہترین اداکار)
1984جون جانی جناردھنجون /جانی /جناردھنرتی اگنی ہوتری، پونم ڈھلون
1985شری رگھویندرارگھویندرا سوامی(سینما ایکسپریس ایوارڈ بہترین اداکار )
1985بے وفائیاشوک ناتھراجیش کھنہ، پدمنی کولہ پوری
1985وفاداررنگاپدمنی کولہ پوری
1985مہاگرووجےراکیش روشن، میناکشی
1985گرفتار(مہمان کردار)انورامیتابھ بچن، کمل ہاسن
1986بھکوان دادابھگوان داداراکیش روشن، ہرتھک روشن
1986اصلی نقلیبرجو استادشتروگھن سنہا
1986دوستی دشمنیانسپکٹر رنجیتجتیندر، رشی کپور
1986ماویران(فلم مرد کا ری میک)راجا(بطور پروڈیوسر)
1987انصاف کون کرے گاانسپکٹر وکرم سنگھدھرمیندر، جیاپرادھا
1987اتر دکشن (شمال جنوب)شنکرنجیکی شیروف، مادھوری
1988طمانچہوکرم پرتاب سنگھجتیندر، کمی کاٹکر
1988بلڈ اسٹون(انگریزی فلم)شیام سابُو-
1989غیرقانونیاحمد خان(مہمان کردار)گووندا، سری دیوی
1989بھرشٹاچار(کرپشن)عبد الستار (مہمان کردار)متھن چکرورتی، ریکھا
1989چالبازجگّوسنی دیول، سری دیوی
1991ہمکمار ملہوتراامیتابھ بچن، گووندا
1991فرشتےانسپکٹر ارجن ٹانگےدھرمیندر، ونودکھنہ، سری دیوی
1991خون کا قرضکشنونود کھنہ، سنجے دت
1991پھول بنے انگارےانسپکٹر یشونت سنگھریکھا
1991تھلاپتھی(کمانڈر، ہندی ڈب:دلاپتھی)سوریا(سینما ایکسپریس ایوارڈ بہترین اداکار )
1992تیاگیشنکر /دادھو دیالجیاپرادھا
1992اننامالی اننامالی(سینما ایکسپریس ایوارڈ بہترین اداکار )
1993انصاف کے دیوتابوسراج کمار، ونود کھنہ
1995باشا (ہندی ڈب: مانک باشا)(سینما ایکسپریس ایوارڈ بہترین اداکار )
1995آتنک ہی آتنک (تباہی ہی تباہی)مُنّاعامر خان،جوہی چاولہ
1995مٹھو(ہندی ڈب: مٹھو مہاراجا)مٹھو/ مہاراجا( تامل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ اور سینما ایکسپریس ایوارڈ بہترین اداکار )
1999پڈئیپاپڈئیپا(تامل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ بہترین اداکار )
2002بابا (بطور مصنف)بابامنیشا کوئرالہ
2005چندر مکھی(چاند سے چہرے والی)ساراوننری میک: بھول بھلیاں (اکشے کمار)
2007شیواجیشیواجیارومگمشریا سرن
(تامل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ بہترین اداکاراور وجے ایوارڈ پسندیدہ ہیرو)
2008کسیلناشوک کمارخصوصی ظہور
2010اینتھرن (ہندی: روبوٹ)ڈاکٹر وسی گرن/ چٹی (روبوٹ)ایشوریا رائے، ڈینی ڈینزونگپا
2011را ونچٹی (روبوٹ)خصوصی ظہور
شاہ رخ خان، کرینہ کپور
2014کوچادیاں(لمبی چوڑٹی والا بادشاہ)کوچادیاں/ رانا/ سینادیپیکا پڈوکون
2014لنگاراجا لنگیشورن/ کنگیشورن( وجے ایوارڈ پسندیدہ ہیرو ) سوناکشی سنہا، انوشکا شیٹی
2016کبالیکبالی سورنرادھیکا اپٹے
2018کالاکالی کرن (کالا)نانا پاٹیکر، ہما قریشی
20182.0ڈاکٹر وسی گرن/ چٹی (روبوٹ)اکشے کمار، ایمی جیکسن
2019ء پیٹا پیٹا ویلن (کالی) نواز الدین صدیقی، ٹرشا کرشنن، وجے سیتھوپتی [2]
2020ء دربار آدتیہ ارناچلم سنیل شیٹی، نین تارا، نویدا تھامس

حوالہ جات

[ترمیم]

َ

  1. "Rajinikanth gets Padma Vibhushan; Padma Shri for Priyanka, Ajay Devgn"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ New Delhi۔ 26 جنوری 2014۔ 2016-10-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-08 {{حوالہ خبر}}: نامعلوم پیرامیٹر |deadurl= رد کیا گیا (معاونت)
  2. Raja Sekar (7 ستمبر 2018)۔ "Rajinikanth's upcoming film with Karthik Subbaraj titled Petta, likely to target summer 2019 release"۔ فرسٹ پوسٹ۔ 2018-09-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-07 {{حوالہ خبر}}: نامعلوم پیرامیٹر |deadurl= رد کیا گیا (معاونت)