مندرجات کا رخ کریں

اخلاق الرحمن قدوائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اخلاق الرحمن قدوائی
ذاتی تفصیلات
پیدائشسانچہ:تاریخ پیدائش1921
وفات24 اگست 2016ء(2016-08-24) (95 سال)
زوجیتJamila Kidwai
 

اخلاق الرحمن قدوائی (1جولائی 1921ء-24 اگست 2016ء) بھارتی کیمیا دان اور سیاست دان تھے۔ وہ کئی بھارتی ریاستوں کے گورنر رہ چکے ہیں جیسے بہار، مغربی بنگال اور ہریانہ۔ وہ راجیہ سبھا کے بھی رکن رہ چکے ہیں۔ ان کو بھارت کا دوسرا بڑا اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا جا چکا ہے۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

ان کی ولادت 1920ء میں ریاست اتر پردیش کے بارہ بنكي ضلع کے بارہ گاؤں میں ہوئی،۔ ان کے والد اشفاق الرحمن قدوائی اور والدہ نسیم النساء تھیں۔ [1][2] ان کے شادی محترمہ جمیلہ قدوائی سے ہوئی جن سے دو بیٹے اور ایک بیٹی پیدا ہوئیں۔ انھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے 1940ء میں بی اے کی ڈگری لی اور یونیورسٹی آف الینوائے ایٹ اوربانا–شیمپیئن سے 1948ء میں ایم ایس سی کیا، پھر کورنیل یونیورسٹی سے 1950ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری لی۔ [2]

سیاسی زندگی

[ترمیم]

انھوں نے اپنا پروفیشنل کیریئر کا آغاز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف کیمسٹری میں بحیثیت فروفیسر سے کیا۔ بعد ازاں وہ یونین پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین بنے۔ انھوں نے یہ عہدہ 1974 تا 1977ء تک سنبھالا۔ وہ دو مرتبہ (1979ء تا 1985ء اور 1993ء تا 1998ء) بہار کے گورنر رہے اور ایک مرتبہ (1998ء تا 1999ء) مغربی بنگال کے بھی گورنر رہے۔ [1][2]

وہ 1983ء سے 1992ء تک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ کے چانسلر رہے۔ [2] قدوائی جنوری 2000ء سے جولائی 2004ء تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ اس کے بعد جولائی 2004ء سے جالوئی 2007ء تک ہریانہ کے گورنر رہے۔ جون 2007ء میں پرتیبھا پاٹل کے استعفی دینے کے بعد وہ راجستھان کے گورنر بنے ۔ [3][4]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. 1 2 Biographical information on Kidwai آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ legislativebodiesinindia.gov.in (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)، legislativebodiesinindia.gov.in
  2. 1 2 3 4 Biographical information on Kidwai آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ governor.bih.nic.in (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)، governor.bih.nic.in
  3. "Pratibha Patil`s resignation accepted"، zeenews.com, 22 جون 2007.
  4. "S.K. Singh takes oath as Governor of Rajasthan" آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ hindu.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)، PTI (The Hindu)، ستمبر 6, 2007.