مندرجات کا رخ کریں

منموہن سنگھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
منموہن سنگھ
(پنجابی میں: ਮਨਮੋਹਨ ਸਿੰਘ)  ویکی ڈیٹا پر  (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
آر بی آئی گورنر (15  )
برسر عہدہ
15 ستمبر 1982  – 15 جنوری 1985 
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن
برسر عہدہ
15 جنوری 1985  – 31 اگست 1987 
 
پی شیو شنکر  
وزیر خزانہ (22  )
برسر عہدہ
21 جون 1991  – 16 مئی 1996 
یشونت سنہا  
جسونت سنگھ  
رکن راجیہ سبھا
برسر عہدہ
1 اکتوبر 1991  – 14 جون 2019 
قائد حزب اختلاف، راجیہ سبھا (13  )
برسر عہدہ
21 مارچ 1998  – 21 مئی 2004 
سکندر بخت  
جسونت سنگھ  
وزیر اعظم بھارت (13  )
برسر عہدہ
22 مئی 2004  – 26 مئی 2014 
اٹل بہاری واجپائی  
نریندر مودی  
وزیر خارجہ بھارت
برسر عہدہ
6 دسمبر 2005  – 24 اکتوبر 2006 
کے نٹور سنگھ  
پرنب مکھرجی  
وزیر ثقافت
برسر عہدہ
23 مئی 2009  – 19 جنوری 2011 
رکن راجیہ سبھا
برسر عہدہ
19 اگست 2019  – 3 اپریل 2024 
معلومات شخصیت
پیدائش 26 ستمبر 1932ء [1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر  (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گاہ، پاکستان   ویکی ڈیٹا پر  (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 26 دسمبر 2024ء (92 سال)[5]  ویکی ڈیٹا پر  (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، دہلی   ویکی ڈیٹا پر  (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش 7، لوک کلیان مرگ (22 مئی 2004–26 مئی 2014)  ویکی ڈیٹا پر  (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (1932–1947)
بھارت (1947–2024)  ویکی ڈیٹا پر  (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت انڈین نیشنل کانگریس   ویکی ڈیٹا پر  (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجیت گورشرن کور (1958–2024)  ویکی ڈیٹا پر  (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد اپیندر سنگھ ،  دامن سنگھ ،  امرت سنگھ   ویکی ڈیٹا پر  (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 3   ویکی ڈیٹا پر  (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی نفیلڈ کالج، اوکسفرڈ (1960–2024)
سینٹ جانز کالج (1956–1957)
پنجاب یونیورسٹی (1952–1954)  ویکی ڈیٹا پر  (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم معاشیات   ویکی ڈیٹا پر  (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد پی ایچ ڈی ،بی اے ،بی اے اور ایم اے   ویکی ڈیٹا پر  (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہر معاشیات [6]،  سیاست دان [7][6]،  بینکار ،  سرکاری ملازم ،  استاد جامعہ [6]  ویکی ڈیٹا پر  (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان پنجابی [8]  ویکی ڈیٹا پر  (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [9]،  ہندی [10]،  اردو [10]،  پنجابی [10]  ویکی ڈیٹا پر  (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت دہلی یونیورسٹی ،  پنجاب یونیورسٹی ،  اقوام متحدہ کانفرنس برائے تجارت و ترقی ،  وزارت مالیات، حکومت ہند ،  ریزرو بینک آف انڈیا ،  یونیورسٹی گرانٹ کمیشن   ویکی ڈیٹا پر  (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ائیر   (2006)
نمایاں ماہرِ پارلیمانی امور اعزاز   (2002)
بانگا بیبھوشن   (2002)
پدم وبھوشن   (1987)
ایڈم سمتھ انعام   (1956)
نشان عبد العزیز السعود  
آرڈر آف دی رائزنگ سن    ویکی ڈیٹا پر  (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات،  IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر  (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

منموہن سنگھ (26 ستمبر 1932ء - 26 دسمبر 2024ء) ایک بھارتی سیاست دان اور سابق وزیر اعظم تھے۔ انھوں نے پنجاب یونیورسٹی کے بعد برطانیہ کی ممتاز آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں سے علم معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔ وہ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رہ چکے ہیں۔ انھوں نے آئی- ایم -ایف اور اے ڈی بی کے لیے بھی کام کیا۔ وہ 1991ء میں آسام سے راجیہ سبھا کے رکن بنے اور نرسمہا راؤ حکومت میں وزیرخزانہ بنے۔ 1999ء میں من موہن سنگھ نے لوک سبھا انتخاب لڑے لیکن ہار گئے۔ 2004ء میں کانگریس پارٹی کے اتحاد کو جب حکومت بنانے کا موقع ملا تو پارٹی سربراہ سونیا گاندھی نے وزیر اعظم کا منصب قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی رائے سے من موہن سنگھ وزیر اعظم بنے۔ 2009ء میں ہونے والے انتخابات میں کانگریس اور اس کی اتحادیوں کو انتخابات میں فتح ہوئی۔ اس طرح من موہن سنگھ دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ انھیں ملک میں معاشی بہتری کا روح رواں مانا جاتا ہے۔ ان کا شمار کانگریس صدر سونیا گاندھی کے معتمدوں میں ہوتا ہے۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

منموہن سنگھ کی پیدائش 26 ستمبر، 1932ء کو برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) کے پنجاب کے گاہ میں ہوئی تھی۔[11][12] ان کی والدہ کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ بہت چھوٹے تھے۔[13][14] ان کی والدہ کا نام امرت کور اور والد کا نام گرمكھ سنگھ ہے۔ ملک کی تقسیم کے بعد ان کا خاندان بھارت آ گیا۔ یہاں پنجاب یونیورسٹی سے انھوں نے گریجویشن اور پوسٹ گریجویٹ سطح کی تعلیم مکمل کی۔ کیمبرج یونیورسٹی سے انھوں نے پی۔ ایچ۔ ڈی کی اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈی فل کیا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے معاشیات کے استاد کے طور پر کافی شہرت حاصل کی۔ وہ جامعہ پنجاب اور بعد میں دہلی اسکول آف اكنامكس میں پروفیسر رہے۔ اسی درمیان وہ اقوام متحدہ تجارت اور ترقی کانفرنس سیکرٹریٹ میں مشیر رہے اور 1987ء اور 1990ء میں جنیوا میں ساؤتھ کمیشن میں سیکرٹری بھی رہے۔ 1971ء میں ڈاکٹر سنگھ بھارت کے کامرس اینڈ انڈسٹری منسٹری میں اقتصادی مشیر کے طور پر مقرر کیے گئے۔ 1972ء میں انھیں وزارت خزانہ میں اہم اقتصادی مشیر بنایا گیا۔ اس کے بعد کئی برسوں تک وہ منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر، ریزرو بینک کے گورنر، وزیر اعظم کے اقتصادی مشیر اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے صدر بھی رہے ہیں۔ بھارت کے اقتصادی تاریخ میں حالیہ برسوں میں سب سے اہم موڑ اس وقت آیا جب ڈاکٹر سنگھ 1991ء سے 1996ء تک ہندوستان کے وزیر خزانہ رہے۔

ذاتی زندگی

[ترمیم]

ڈاکٹر سنگھ کے خاندان میں ان کی بیوی محترمہ گرچرن کور اور تین بیٹیاں ہیں۔

وفات

[ترمیم]

26 دسمبر 2024ء کو سنگھ کو دل کی بیماری اور بڑھاپے سے متعلق مسائل کی وجہ سے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، نئی دہلی کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا۔ سنگھ 92 سال کی عمر میں اسپتال میں داخل ہونے کے چند گھنٹے بعد انتقال کر گئے۔[15][16][17]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. عنوان : Gemeinsame Normdatei — ربط: https://d-nb.info/gnd/119241374 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Manmohan-Singh — بنام: Manmohan Singh — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. عنوان : Brockhaus Enzyklopädie — Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/singh-manmohan — بنام: Manmohan Singh
  4. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000020143 — بنام: Manmohan Singh — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. India's former PM Manmohan Singh dies aged 92 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 دسمبر 2024
  6. 1 2 3 عنوان : Gemeinsame Normdatei — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/119241374 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2026 — اجازت نامہ: CC0
  7. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/119241374 — اخذ شدہ بتاریخ: 29 دسمبر 2024
  8. ناشر: بزنس اسٹینڈرڈ Happy Birthday Dr Manmohan Singh; PM Modi, Rahul Gandhi extend best wishes — اخذ شدہ بتاریخ: 27 دسمبر 2024 — سے آرکائیو اصل فی 27 دسمبر 2024
  9. عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/113317999 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 مئی 2020 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  10. 1 2 3 مصنف: آزاد اجازت نامہ — مدیر: آزاد اجازت نامہ — ناشر: بزنس اسٹینڈرڈ — خالق: آزاد اجازت نامہ — اشاعت: آزاد اجازت نامہ — باب: آزاد اجازت نامہ — جلد: آزاد اجازت نامہ — صفحہ: آزاد اجازت نامہ — شمارہ: آزاد اجازت نامہ — آزاد اجازت نامہ — آزاد اجازت نامہ — آزاد اجازت نامہ — ISBN آزاد اجازت نامہ Happy Birthday Dr Manmohan Singh; PM Modi, Rahul Gandhi extend best wishes — اخذ شدہ بتاریخ: 27 دسمبر 2024 — سے آرکائیو اصل فی 27 دسمبر 2024 — اقتباس: آزاد اجازت نامہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  11. Vinod K. Jose (1 اکتوبر 2011)۔ "Manmohan Singh at the centre of the storm"۔ The Caravan۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-26
  12. "Detailed Profile: Dr. Manmohan Singh"۔ 2011-12-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-12-18

  13. "PM Manmohan Singh celebrates 77th birthday on board Aircraft"۔ The Economic Times۔ 26 ستمبر 2009۔ ISSN:0013-0389۔ 2024-06-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-06-07
  14. Debanish Achom (26 دسمبر 2024)۔ "Manmohan Singh, 2-Time PM And Architect Of India's Economic Reforms, Dies At 92"۔ NDTV۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-26

  15. "India's former PM Manmohan Singh dies aged 92"۔ Reuters۔ 26 دسمبر 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-26