گوپال کرشن گوکھلے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
گوپال کرشن گوکھلے
(ہندی میں: गोपाल कृष्ण गोखले ویکی ڈیٹا پر مقامی زبان میں نام (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
GKGokhale.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 9 مئی 1866[1][2]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رتناگری ضلع، بمبئی پریزیڈنسی  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 19 فروری 1915 (49 سال)[1][3][2]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پونے[4][5]، ممبئی  ویکی ڈیٹا پر مقام وفات (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت انڈین نیشنل کانگریس  ویکی ڈیٹا پر سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی الفنسٹن کالج  ویکی ڈیٹا پر تعلیم از (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان، ماہر معاشیات، فلسفی، مصنف، انقلابی  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان مراٹھی[6]  ویکی ڈیٹا پر زبانیں (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک تحریک آزادی ہند  ویکی ڈیٹا پر تحریک (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
کمپینین آف دی آرڈر آف دی انڈین ایمپائر  ویکی ڈیٹا پر وصول کردہ اعزازات (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

گوپال کرشن گوکھلے اس آڈیو کے متعلق pronunciation (انگریزی: Gopal Krishna Gokhale، ہندی=गोपाल कृष्ण गोखले)، (پیدائش: 9 مئی، 1866ء - وفات: 19 فروری، 1915ء) ہندوستان کے مشہور انقلابی سیاست دان، فلسفی، مصنف، اعتدال پسند سیاسی رہنما، معلم، سرونٹس آف انڈیا سوسائٹی کے بانی، کانگریس کے رہنما اور تحریک آزادی ہند کے ممتاز مجاہد تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

گوپال کرشن گوکھلے 9 مئی 1866ء کو رتناگری ضلع کے ایک گاؤں، بمبئی پریزیڈنسی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 15 سال کی عمر میں 1881ء میں ہائی اسکول کا امتحان پاس کیا، انٹرمیڈیٹ کی تعلیم راجا رام کالج کولہاپور سے حاصل کی اور 1884ء میں ایلفنسٹن کالج بمبئی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ کچھ عرصہ کے لیے انہوں نے فرگوسن کالج پونا میں بحیثیت انگریزی اور ریاضی کے لیکچرار کے طور پر خدمات بھی انجام دیں۔ 1889ء میں انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہوئے اور اپنا پورا وقت اور ذاتی قابلیت کو قومی فلاح کے کاموں میں صرف کرنا شروع کر دیا۔ 1899ء میں بمبئی لیجسلیٹو کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔ 20 دسمبر 1901ء میں گورنر جنرل ہند کی امپیریل کونسل کے ارکان منتخب ہوئے۔ 1902ء میں بنارس کے انڈین نیشنل کانگریس کے اجلاس میں خطبہ صدارت پڑھا جس میں انہوں نے برطانوی حکومت کے مقاصد اور اس کے اعلیٰ افسران کے رویہ پر تنقید کی۔ انہوں نے کئی بار انگلستان کا دورہ کیا۔ جب وہ 1906ء میں وہاں گئے تو لارڈ مارلے سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات کی اور ہندوستان کا نظریہ آزادی پیش کیا۔ گوکھلے ہندوستانی سیاست کے اعتدال پسند لیڈروں میں بہت اونچا مقام رکھتے تھے۔ انہیں انگریز حکومت کی عدل گستری پر کامل اعتماد تھا۔ ان کا عقیدہ تھا کہ اگر حکومت وقت کو صحیح حالات سے واقف رکھا جائے اور صائب مشورے دیے جائیں تو خرابیوں کی اصلاح ممکن ہے۔ چنانچہ تحریر و تقریر کے ذریعہ ایک طرف وہ حکومت تک عوام کی شکایات پہنچاتے اور دوسری طرف عوام کو امن عامہ قائم رکھنے کی تلقین کیا کرتے ۔ انہوں نے سماجی تعلیمی اور سیاسی اصلاحات کے لیے اپنے آپ کو وقف کرد دیا تھا۔ 18 برس تک فرگوسن کالج میں درس دیتے رہے اور اس کے سماجی برائیوں کو دور کرنے کا پروپیگنڈہ جاری رکھا۔ ابتدائی تعلیم کی ترویج و اشاعت، سرکاری مصارف میں کمی، سمندر پار ہندوستانی مزدوروں کے حقوق، محصولِ نمک کی برخاستگی، ہندو مسلم اتحاد نیز ملازمتوں میں ہندوستانیوں کی مناسب بھرتی جیسے اہم مسائل کے لیے وہ کونسل کے اندر اور باہر اور کانگریس کے پلیٹ فارم سے برابر جدوجہد کرتے رہے۔ علاوہ ازیں حکومت میں خاطر خواہ سیاسی نمائندگی اور سیاسی اصلاحات کے لیے بھی کوشاں رہے۔ بال گنگا دھر تلک کے بر عکس گوکھلے سماجی اصلاحات کے حامی اور سیاست میں اعتدال کے قائل تھے۔ جب 1906ء میں کانگریس میں اعتدال پسندوں اور انتہا پسندوں میں ٹکراؤ ہوا تو گوکھلے کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے ان کی شہرت بھی کافی متاثر ہوئی۔ لیکن ان کی وطن پرستی، ایثار، خلوص اور قابلیت کا مخالفین کو بھی اعتراف رہا۔[7][8]

وفات[ترمیم]

گوپال کرشن گوکھلے 19 فروری، 1915ء کو بمبئی میں انتقال کر گئے۔[8]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb122116079 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w64p2nsw — بنام: Gopal Krishna Gokhale — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. http://runeberg.org/nfcp/0026.html — باب: Gokhale, Gopal Krisjna — جلد: 36
  4. http://runeberg.org/nfcp/0026.html — باب: Gokhale, Gopal Krisjna — جلد: 36
  5. http://runeberg.org/nfcp/0026.html — اخذ شدہ بتاریخ: 25 فروری 2017 — مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Гокхале Гопал Кришна — ناشر: Great Russian Entsiklopedia, JSC
  6. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb122116079 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  7. جامع اردو انسائکلوپیڈیا (جلد 2، تاریخ)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 2000ء، ص 330
  8. ^ ا ب گوپال کرشن گوکھلے، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن