ریتیک روشن
ریتیک روشن | |
---|---|
(انگریزی میں: Hrithik Roshan)،(انگریزی میں: Hrithik Roshan Nagrath)[1] | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Hrithik Roshanlal Nagrath)، (مجارستانی میں: Hritik Rosanlal Nagrat) |
پیدائش | ممبئی ، جوہو [1] |
10 جنوری 1974
رہائش | ممبئی جوہو [1] |
شہریت | بھارت |
عارضہ | ہکلاہٹ |
زوجہ | سوزین خان (2000–2014) |
والد | راکیش روشن |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم اداکار [2]، رقاص ، اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:کوئی۔۔۔ مل گیا ) (2004) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:Kaho Naa... Pyaar Hai ) (2001) |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
'ریتیك روشن' ( ہندی: ऋतिक रोशन، تلفظ: / rɪt̪ɪk ro:ʃən / [1] / پیدائش : 10 جنوری 1974 [3] ) ایک بھارتی اداکار ہیں جو بالی ووڈ میں کام کر رہے ہیں۔ سن 1980 میں ریتیك روشن نے ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر فلموں میں آئے اور پھر سنہ 2000ء میں بطور ہیرو فلم کہو نا پیار ہے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس فلم کو بڑی کامیابی ملی، ریتیک روشن کی بہترین اداکاری کے لیے ان کو بہترین اداکار اور بہترین نیا اداکار کے لیے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ کوئی مل گیا (2003)، كرش (2006) اور دھوم 2 (2006) جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور رہے ہیں۔ ان فلموں کے لیے وہ چار مرتبہ بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ کزان میں ان گولڈن ممبر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنا پہلا بین الاقوامی ایوارڈ اور جودھا اکبر فلم میں اداکاری کے لیے ان کو روس میں اعزاز حاصل ہوا۔ اس طرح ہندوستان میں روشن نے خود کو ایک اہم اداکار کے طور پر قائم کیا ہے ۔[4][5]
فنی سفر
[ترمیم]سن 1999 تک ابتدائی زندگی سفر
[ترمیم]سن 1980 میں جب روشن چھ سال کے تھے، تب ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر انھوں اداکاری کے شروعات، اداکار جتیندر اور رینا رائے کی فلم آشا سے کی، جس میں ان کا رول مختصر تھا اور وہ ایک گانے میں رقص کرتے نظر آئے۔ اس کے بعد آپ کے دیوانے (1980) اور بھگوان دادا (1986) جیسی فلموں میں چھوٹے کردار ادا کیے۔ ان دونوں فلموں میں ان کے والد راکیش روشن بطور ہیرو تھے۔ پھر ریتیک روشن ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنے اور اپنے والد کی فلموں کرن ارجن (1995) اور کوئلہ (1997) کی پروڈکشن میں ان کا تعاون کیا۔
کامیابی، 2000–2002
[ترمیم]سن 2000 میں ریتیک روشن لوگوں کے سامنے نئی اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ فلم کہو نا پیار ہے میں مرکزی ہیرو کے طور پر پیش ہوئے۔ یہ فلم ان کے والد کی طرف سے ہدایت کی گئی تھی، جس میں ریتیک نے دوہرا کردار ادا کیا، اس فلم نے باکس آفس میں بہت کامیابی حاصل کی، سن 2000 کی سب سے زیادہ منافع بخش فلم بنی۔[6][7] اور بہترین نیا اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔ ریتیک روشن کی کارکردگی کو اچھی طرح قبول کیا گیا اور اس فلم نے انھیں راتوں رات اسٹار بنا دیا۔[8][9] اس کردار کے لیے بالآخر انھیں بہترین نئے چہرے اور بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل ہوا۔ سن 2003 میں 102 ایوارڈ پانے والے اس اداکار کو بالی ووڈ میں سب سے زیادہ اعزاز پانےكے ليے لمکا بک ریکارڈز میں شامل کیا گیا۔[10]
اسی سال ریتیک روشن نے خالد محمد کی فلم فضا میں اہم کردار ادا کیا، حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر بہت بری رہی۔ مگر فلم میں ریتیک روشن کی اداکاری کو سراہا گیا اور اس لیے انھیں فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین اداکار کے لیے نامزد بھی کیا گیا۔ اس سال کے ریتیک روشن کی اگلی فلم مشن کشمیر تھی۔
سن 2001 میں سبھاش گھئی کی فلم 'یادیں' ان کی پہلی ریلیز تھی۔ جس کے بعد کرن جوہر کی ڈرامائی فلم کبھی خوشی کبھی غم ، جو باکس آفس پر بہت اچھی طرح ہٹ ہوئی اور سنی دیول کی فلم غدر ایک پریم کتھا کے بعد سال 2001 کی دوسری سب سے زیادہ منافع بخش فلم اور بیرون ملک سب سے زیاددہ منافع کمانے والی دلم بنی۔[11] ریتیک روشن کا کردار سراہا گیا اور انھیں مختلف ایوارڈ کی تقریب میں بہترین معاون اداکار کے لیے نامزد کیا گیا۔
سن 2002 کو ریتیک روشن کی ناکامی کا سال کہا جاتا ہے، کیونکہ ان تینوں فلمیں - مجھ سے دوستی کرو گے! ، نا تم جانو نہ ہم اور آپ مجھے اچھے لگنے لگے - نا كام رہیں اور باکس آفس کو متاثر نہ کرسکیں۔[12]
کامیابی، 2003 سے آگے
[ترمیم]سن 2003 میں انھوں نے سائنس فکشن فلم کوئی مل گیا سے کامیاب واپسی کی، جسے اس سال کی سب زیادہ منافع بخش فلم مانا گیا۔ ،[13] اس فلم میں انھوں نے ذہنی طور پر کمزور بچے کا کردار بخوبی نبھایا اور انھیں اس فلم پر دوسری بار بہترین اداکار اور بہترین اداکار (ناقدین ) کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ سن 2004 میں فرحان اختر کی فلم لکش ریتیک روشن کی اگلی ریلیز تھی، اس فلم نے باکس آفس پر کوئی اچھا اثر نہیں ڈالا ،[14] لیکن ناقدین نے اس فلم کی خوب تعریف کی۔
ریتیک روشن دو سال اداکاری سے دور رہنےكے بعد سن 2006 میں فلم کوئی مل گیا کی سیکوئل فلم كرش میں واپس آئے۔ یہ فلم ایک اہم باکس آفس ہٹ تھی اور سن 2006 کی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی۔[15]اس فلم میں ریتیک روشن کے سپر ہیرو والے کردار کو سراہا گیا، جس کے لیے انھیں ایوارڈز کی مختلف تقریبات میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسی سال کی ان کی اگلی فلم، دھوم 2 تھی جو 2004 کی فلم دھوم کا سیکوئل تھی، جس نے ریتیک روشن نے پہلی بار ایک منفی کردار ادا کیا۔ ایشوریہ رائے کے ساتھ کی گئی اس
فلم میں ریتیک روشن کی کارکردگی کو سراہا گیا اور انھیں بہترین اداکار کا تیسرا فلم فیئر ایوارڈ حاصل ہوا۔ یہ فلم سن 2006 کے سب سے زیادہ منافع بخش فلم کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کی سب سے زیادہ کامیاب فلموں میں سے ایک کامیاب فلم رہی۔[16]
سن 2008 میں، ریتیک روشن نے اشوتوش گوواريكر کی فلم 'جودھا اکبر' میں ایشوریا رائے بچن کے ساتھ کام کیا۔ انھوں نے اکبر اعظم کے تاریخی کردار کو بخوبی نبھايا فلم نے بھارت اور بیرون ملک دونوں جگہ کامیابی حاصل کی ۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ https://celewikibio.com/hrithik-roshans-wiki-bio-height-networth-movies/
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/137304501 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ / بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن
- ↑ [http: //specials.rediff.com/yearend/2006/dec/19yrsl1.htm مسٹر ٹیلنٹیڈ ریتک روشن ]
- ↑ "ریتک روشن"۔ 20 مئی 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2016
- ↑ "باکس آفس رپورٹ 2000ء"۔ 07 جولائی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولائی 2012
- ↑ "باکس آفس رپورٹ 2000ء"۔ 05 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2016
- ↑ ایک بہترین اداکار کی آمد
- ↑ بالی ووڈ ٹاپ 5 میں ریتیک روشن
- ↑ "لمکا بُک ریکارڈ کا اعزاز"۔ 29 ستمبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2016
- ↑ "باکس آفس رپورٹ 2001ء"۔ 12 جولائی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولائی 2012
- ↑ "باکس آفس رپورٹ 2002ء"۔ 08 جولائی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جولائی 2012
- ↑ "باکس آفس رپورٹ 2003ء"۔ 09 جولائی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جولائی 2012
- ↑ "باکس آفس رپورٹ 2004ء"۔ 24 مئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2012
- ↑ "باکس آفس رپورٹ 2006ء"۔ 30 جون 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2012
- ↑ "باکس آفس رپورٹ 2006ء دھوم 2"۔ 07 جولائی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولائی 2012
- ممبئی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- 1974ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کے بھارتی مرد اداکار
- بقید حیات شخصیات
- بنگالی شخصیات
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد اداکار
- بھارتی فلمی اداکار
- بھارتی مرد صوتی اداکار
- بھارتی مرد فلمی اداکار
- پنجابی شخصیات
- فلم فیئر فاتحین
- ممبئی کی شخصیات
- ممبئی کے مرد اداکار
- ہندی سنیما کے مرد اداکار
- ہندی فلمی اداکار
- مہاراشٹر کے رقاص
- بھارتی اداکار بچے
- بھارتی مرد رقاص