بابی دیول
| بابی دیول | |
|---|---|
| (انگریزی میں: Bobby Deol) | |
2018ء میں بابی دیول | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 27 جنوری 1969ء[1] ممبئی، مہاراشٹر، بھارت (موجودہ ممبئی) |
| شہریت | بھارتی |
| قومیت | بھارتی قوم |
| زوجیت | تانیہ دیول |
| اولاد | 2 |
| والدین | دھرمیندر (والد) پرکاش کور (والدہ) ہیما مالنی (سوتیلی ماں) |
| والد | دھرمیندر |
| بہن/بھائی | |
| عملی زندگی | |
| مادر علمی | مٹھی بائی کالج |
| پیشہ | اداکار |
| دور فعالیت | 1977; 1995–تا حال |
| اعزازات | |
| ویب سائٹ | |
| ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
| IMDB پر صفحات | |
| درستی - ترمیم | |
بابی دیول (انگریزی: Bobby Deol) (ولادت: 27 جنوری 1969ء)[2] کا اصل نام وجے سنگھ دیول ہے۔ وہ بالی ووڈ کے اداکار ہیں جو فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار کے لیے نامزد ہو چکے ہیں۔[3]
بابی دیول نے بچپن میں دھرم ویر (1977ء) میں بچہ اداکار کے طور پر کام کیا تھا۔ بڑے ہو کر انھوں نے فلم برسات، فلم (1995ء) سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ اس فلم کے لیے انھیں فلم فیئر اعزاز برائے مبتدی اداکار دیا گیا۔ اس کے بعد انھوں کئی مشہور اور کامیاب فلموں میں کام کیا جیسے گپت (1978ء)، سولجر (1998ء)، بادل، بچھو (2000ء)، اجنبی (2001ء) اور 2002ء کی مشہور فلم ہمراز۔ ہمراز کے لیے انھیں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ انھوں نے 2007ء میں اپنے، 2001ء میں یملا پگلا دیوانہ، 1998ء میں قریب اور 1999ء میں دل لگی جیسی فلمیں بھی کی ہیں۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]بابی کی ولادت ممبئی میں ایک جاٹ خاندان میں ہوئی۔ والد بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر اور والدہ پرکاش کور ہیں۔ بابی سنی دیول کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ان کی دو بہنیں وجیاتا اور اجیتا کالیفورنیا میں رہتی ہیں۔ ہیما مالنی جو دھرمیندر کی دوری بیوی ہیں، بابی کی سوتیلی ماں ہیں۔[4] ہیما مالنی نے ان کی دو سوتیلی بہنیں ایشا دیول اور اہانہ دیول ہیں۔[5] ان کے کزن ابھے دیول بھٰی اداکار ہیں۔۔[6]
کیرئر
[ترمیم]انھوں نے بچپن میں فلم دھرم ویر میں کام کیا۔ بطور اداکار انھوں نے ٹونکل کھنہ نے ساتھ 1995ء کی فلم برسات میں بالی وڈ کیرئر کی شروعات کی۔ اس فلم کے لیے انھیں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین مبتدی اداکار دیا گیا۔[7][8] 1997ء میں انھوں نے گپت دی ہڈن ٹرتھ میں کام کیا جسے راجیو رائے نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ بابی دیول کو اسی فلم نے راتوں رات ہیرو بنا دیا۔[7] اس فلم میں انھیں منیشا کوئرالا، کاجول، پریش راول، اوم پوری اور راج ببر جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم نہایت کامیاب رہی اور خوب پیسہ کمایا۔[7] اسی سال انھیں ایشوریا رائے کے ساتھ فلم اور پیار ہوگیا میں لیا گیا جو آخر الذکر کی پہلی فلم تھی۔ یہ فلم کچھ کمال نہیں دکھا سکی۔ 1998ء میں انھوں نے ودھو ونود چوپڑا کی فلم قریب میں کام کیا۔ اسی سال عباس-مستان کی فلم سولجر میں انھیں لیا گیا جس میں راکھی گلزار پریتی زنٹا بھی تھیں۔ یہ فلم بہت کامیاب رہی اور اس کا گانا سولجر سولجر زبان زد خاس و عام تھا۔ 1999ء میں اپنے بھائی سنی دیول کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دل لگی میں کام کیا جس مین سنی خود تھے۔ دونوں بھائیوں کی ایک ساتھ یہ پہلی فلم تھی۔ اس کے بعد 23 مارچ شہید (2002ء)، اپنے (2007ء) اور یملا پگلا دیوانہ (2011ء) میں بھی دونوں ساتھ نظر آئے۔ دل لگی میں ان کے ساتھ ارمیلا ماتونڈکر بھی تھیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "BOBBY DEOL BRINGS IN HIS 48TH BIRTHDAY WITH FRIENDS AND FAMILY"۔ Mumbai Mirror۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-01-30
- ↑ "I wish I get very busy with work this year: Bobby Deol"۔ Daily News and Analysis۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-01-28
- ↑ "Dharmendra to have fun with his sons again"۔ Entertainment One India۔ 10 فروری 2010۔ 2013-12-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-03-11
- ↑ "He's like my teddy bear"۔ Hindustan Times۔ 2013-01-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-07-13
- ↑ "Sunny Deol pawan"۔ starboxoffice۔ 2011-04-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-07-13
- ↑ "Abhay Deol"۔ Entertainment One India۔ 2012-07-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-03-11
- 1 2 3 "Bobby Deol's Homepage"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-03-11
- ↑ India Today, Volume 26۔ Thomson Living Media India Ltd۔ 2001۔ ص 96
بیرونی روابط
[ترمیم]| ویکی ذخائر پر بابی دیول سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- دفتری ویب سائٹ

- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر بابی دیول
- بابی دیول پر بالی وڈ ہنگامہ
- "Bobby Deol is as cool as ever"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 5 فروری 2012۔ 2013-01-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-13
| پیش نظر صفحہ بھارتی اداکار یا اداکارہ سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |
- بھارت نامکمل سانچے
- نامکمل پیامی خانے
- 1969ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کے بھارتی مرد اداکار
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد اداکار
- بھارتی اداکار بچے
- بھارتی سکھ
- پنجابی شخصیات
- فلم فیئر فاتحین
- ممبئی کے مرد اداکار
- ہندی سنیما کے مرد اداکار
- 1967ء کی پیدائشیں
- ممبئی کی شخصیات
- آریہ سماجی شخصیات
- پنجابی نژاد شخصیات
- پنجابی ہندو
- بھارتی فلمی اداکار
- 27 جنوری کی پیدائشیں
- ممبئی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- اداکار
- بالی وڈ
- مٹھی بائی کالج کے فضلا

