پریش راول
پریش راول Paresh Rawal | |
---|---|
پریش راول
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | مئی 1950 (عمر 69 سال) ممبئی |
قومیت | بھارت |
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی[1] |
زوجہ | سواروپ سمپت |
مناصب | |
رکن سولہویں لوک سبھا[2][1] | |
رکن سنہ 18 مئی 2014 |
|
پارلیمانی مدت | سولہویں لوک سبھا |
عملی زندگی | |
مادر علمی | این ایم کالج |
پیشہ | اداکار: فلم اور اسٹیج پروڈیوسر: فلم اور ٹیلی ویژن سیاستدان |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
دور فعالیت | 1984–تاحال |
تنظیم | بالی وڈ |
اعزازات | |
پدم شری اعزاز نیشنل فلم ایوارڈز |
|
IMDB پر صفحہ | |
ترمیم ![]() |
پریش راول (گجراتی: પરેશ રાવલ پیدائش مئی 1950ء ) ہندی فلموں کے ایک اداکار ہیں۔ 2014ء میں انہیں پدم شری سے نوازا گیا، 1994ء میں فلم سر کے لیے انہیں نیشنل فلم ایوارڈ بہترین معاون اداکار اور بہترین ویلن کا فلم فئیر ایوارڈ سے نوازا۔ اس کے علاوہ انہیں فلم ہیرا پھیری اور آوارہ پاگل دیوانہ کے لیے بہترین مزاحیہ اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ ان کے کیرئیر کی اہم فلم اس کیتن مہتا کی فلم سردار تھی جس میں وہ آزادی کے مجاہد ولبھ بھائی پٹیل کی مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔
ذاتی زندگی[ترمیم]
گجرات سے تعلق رکھنے والے پریش راول 30 مئی 1950ء کو ہندوستانی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے۔، ان کی شادی اداکارہ اور 1979ء میں مس انڈیا بنی سوروپ سمپت کے ساتھ ہوئی۔ ان كے دو بچے آدتیہ اور انیرودھ ہیں۔
اداکاری[ترمیم]
اپنی منفرد اداکاری سے فلم بینوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار پریش راول نے نے 1984ء میں فلم ہولی سے میں ایک معاون کردار کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز کیا لیکن انہیں شہرت 1986ء میں بننے والی فلم 'نام' سے ملی۔ اس کے بعد وہ 1980ء سے 1990ء کے وسط 100 سے زائد فلموں میں ویلن کے کردار میں نظر آئے۔ اس میں قبضہ، کنگ انکل، رام لكھن، دوڑ ،بازی اور کئی دیگر فلموں مشہور ہیں۔
90ء کی دہائی میں ’وہ چھوکری‘ کے لیے جب پریش راول نے نیشنل ایوارڈ جیتا تو سب کی نظروں میں آ گئے۔ 90ء کی دہائی کی ساری بڑی فلموں کی کاسٹ میں پریش راول کا نام شامل ہوتا تھا۔
1994ء میں وہ یہ ایک مزاحیہ فلم انداز اپنا اپنا میں پہلی بار دوہرے کردار میں نظر آئے۔ اس کے بعد ہیرو نمبر ون، چاچی 420، بڑے میاں چھوٹے میاں، تمنا وغیرہ ان کی اہم فلمیں بنیں۔ سال 2000ء میں ریلیز ہونے والی فلم 'ہیرا پھیری' نے ان کے فلمی کریئر کو ایک نیا موڑ دیا، پریش نے بابو راؤ کا کردار کچھ اس انداز سے نبھایا کہ یہ ان کی پہچان ہی بن گیا۔ اس میں ان کے کام کے لیے وہ فلم فیئر ایوارڈ (بہترین مزاحیہ ادااکار) بھی جیت چکے ہیں۔ ان بابراو کا کردار اس کے دوسرے حصہ پھر ہیرا پھیری (2006ء) میں بھی دیکھنے کو ملا، یہ فلم بھی کامیاب رہی۔ اس کے علاوہ انہوں نے نائیک، یہ تیراگھر یہ میراگھر،آوارہ پاگل دیوانہ، چور مچائے شور، فن ٹوش، ہلچل، مالامال ویکلی، چھپ چھپ کے، ڈھونڈتے رہ جاؤ گے اور ممبئی میری جان سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
نئی صدی میں بھی ان کا جلوہ کم نہیں ہوا ہے۔ ’او مائی گاڈ‘، چینی کم، اوئے لکی لکی اوئے اس کی مثال ہیں۔
سیاست مجھے شراکت[ترمیم]
بالی وڈ اداکار پریش راول بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاست دان بھی ہیں۔ و ہ احمد آباد (ایسٹ ) سے بی جے پی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں اور فی الحال احمد آباد سابق پارلیمانی حلقہ سے موجودہ ایم پی ہے۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ^ ا ب https://eci.gov.in/files/category/97-general-election-2014/
- ↑ http://164.100.47.194/Loksabha/Members/AlphabeticalList.aspx — اخذ شدہ بتاریخ: 23 جولائی 2018
- ↑ Asira Tarannum, TNN 2 August 2011, 03.14pm IST. (2 اگست 2011)۔ "'Star kids are not good actors' - Times Of India"۔ Articles.timesofindia.indiatimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جنوری 2013۔
بیرونی روابط[ترمیم]
![]() |
ویکی کومنز پر پریش راول سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- CS1 maint: Multiple names: authors list
- ممبئی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- صفحات مع خاصیت P102
- صفحات مع خاصیت P580
- صفحات مع خاصیت P345
- 1950ء کی پیدائشیں
- 1951ء کی پیدائشیں
- 1955ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان
- بقید حیات شخصیات
- بھارتی اداکار سیاست دان
- بھارتی مرد اسٹیج اداکار
- بھارتی مرد صوتی اداکار
- بھارتی مرد فلمی اداکار
- بھارتی مزاحیہ اداکار
- بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاست دان
- پدم شری وصول کنندگان
- سولہویں لوک سبھا کے اراکین
- فلم فیئر فاتحین
- فنون میں پدم شری وصول کنندگان
- قومی فلم اعزاز (بھارت) فاتحین
- گجرات (بھارت) سے لوک سبھا کے ارکان
- گجراتی تھیٹر
- گجرات، بھارت سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاست دان
- گجرات، بھارت کے مرد اداکار
- ہندی سنیما کے مرد اداکار