سچترا سین
سچترا سین | |
---|---|
(بنگالی میں: সুচিত্রা সেন) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (بنگالی میں: রমা দাশগুপ্ত)، (انگریزی میں: Roma Dasgupta) |
پیدائش | 6 اپریل 1931ء [1][2][3] پبنا |
وفات | 17 جنوری 2014ء (83 سال)[4][1][3] کولکاتا [4] |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت |
اولاد | مون مون سین |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، بنگلہ ، انگریزی |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
بنگالی اور ہندی فلموں کی اداکارہ .سچترا سین کی تاریخ پیدائش بعض لوگ 1931ء بتاتے ہیں اور بعض 1934ء۔ مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے ایک گاؤں پنا میں ان کی پیدائش ہوئی جو اب بنگلہ دیش کا ایک حصہ ہے۔ وہ تین بھائیوں اور پانچ بہنوں میں پانچویں بیٹی تھیں۔ ان کا اصلی نام اوما تھا۔ ہائی اسکول میں تعلیم کے بعد ہی 1947ء میں کلکتہ کے ایک نوجوان دیباناتھ سین سے ان کی شادی کردی گئی۔ سچترا سین کا شمار ان ہیروئینوں میں ہوتا ہے جو فلمی دنیا میں داخل ہونے سے پہلے شادی شدہ تھیں اور ایک بچی کی ماں بھی۔
فلمی کیرئیر
[ترمیم]سچترا سین کے شوہر ان کے فن کارانہ رجحان سے واقف تھے۔ جب انھیں ایک بنگالی فلم ”سات نمبر قیدی“ میں ہیروئن کے رول کے لیے چنا گیا تو ان کے شوہر نے فوراً اجازت دے دی۔ جلد ہی ان کا شمار بنگالی اسکرین کی مقبولِ عام اداکارؤں میں ہونے لگا۔ ہندی فلموں سے ان کا تعارف مشہور بنگالی ہدایت کار بمل رائے کی فلم ”دیوداس“ سے ہوا۔ بمل رائے اس فلم میں پاروتی (پارو) کے رول کے لیے مینا کماری کو لینا چاہتے تھے لیکن وہ اس فلم کے لیے وقت نہیں نکال سکیں۔ پھر مدھوبالا کا نام زیر غور رہا لیکن ان دنوں مدھو بالا اور دلیپ کمار کے تعلقات کشیدہ ہو چکے تھے۔ اس لیے قرعہٴ فال سچترا سین کے نام نکلا۔ 1955ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”دیوداس“ باکس آفس پر اتنی کامیاب نہیں رہی لیکن آج تک اسے ایک کلاسک فلم تسلیم کیا جاتا ہے۔ دیوداس“ کے بعد سچترا سین نے کئی ہندی فلموں میں کام کیا جیسے، مسافر، چمپا کلی، سرحد، بمبئی کا بابو، ممتا اور آندھی، وغیرہ اور ہر فلم میں اپنی خوبصورتی اور موثر اداکاری کے نقوش چھوڑے۔
کنارہ کشی
[ترمیم]اپنی غیر معمولی مقبولیت کے دور میں اچانک 1978ء میں فلموں اور عوامی زندگی سے انھوں نے کنارہ کشی اختیار کرلی، حتیٰ کہ انھوں نے صحافت کو انٹرویو دینے بھی چھوڑ دے دیے۔ بعد میں مکمل طور پر رام کرشنا مشن سے وابستگی اختیار کرلی۔ سچترا سین اپنی مقبولیت کے عروج میں ہی اپنے شوہر سے علاحدہ ہو گئی تھیں ان کے ساتھ ان کی اکلوتی بیٹی، مون مون سین تھیں اور آج تک بھی وہ اپنی بیٹی اور ان کی دو بیٹیوں ریاس سین اور ریما سین کے ساتھ ہی رہتی ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0784042/ — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اکتوبر 2015
- ↑ http://www.nytimes.com/2014/01/19/movies/suchitra-sen-actress-famed-in-bengali-cinema-dies-at-82.html
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/123609692 — بنام: Suchitra Sen — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب http://www.bbc.co.uk/news/world-asia-india-25648140
- 1931ء کی پیدائشیں
- 6 اپریل کی پیدائشیں
- 2014ء کی وفیات
- 17 جنوری کی وفیات
- فنون میں پدم شری وصول کنندگان
- بنگالی شخصیات
- بنگالی ہندو
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بھارتی صوتی اداکارائیں
- بھارتی فلمی اداکار
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- پدم شری وصول کنندگان
- وفیات بسبب دورہ قلب
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- ضلع پبنا کی شخصیات
- بنگالی سنیما کی اداکارائیں
- بنگلہ دیشی ہندو
- بھارتی ہندو
- ضلع سراج گنج کی شخصیات