برطانوی۔مصری معاہدہ 1936ء
Appearance
قسم | دو طرفہ معاہدہ |
---|---|
دستخط | 26 اگست 1936ء |
مقام | لندن، انگلینڈ، برطانیہ |
اصل دستخط کنندگان |
|
تصدیق کنندہ |
|
سنہ 1936ء کا برطانوی۔مصری معاہدہ (باضابطہ طور پر، برطانیہ اور ہز میجسٹی، مصر کے بادشاہ کے درمیان اتحاد کا معاہدہ) برطانیہ اور مملکت مصر کے درمیان دستخط شدہ معاہدہ تھا۔
معاہدے کی شرائط کے تحت، برطانیہ کو مصر سے اپنی تمام فوجیں واپس بلانی تھیں، سوائے ان کے جو نہر سویز اور اس کے اطراف کی حفاظت کے لیے ضروری تھیں، جن کی تعداد 10,000 فوجیوں کے علاوہ معاون اہلکاروں پر مشتمل تھی۔ مزید برآں، برطانیہ مصر کی فوج کو سپلائی اور تربیت دے گا اور جنگ کی صورت میں اس کے دفاع میں مدد کرے گا۔ یہ معاہدہ 20 سال تک جاری رہنا تھا۔ اس پر ظفرانہ محل میں بات چیت ہوئی، جس پر 26 اگست، 1936ء کو لندن میں دستخط ہوئے اور 22 دسمبر کو اس کی توثیق ہوئی۔ اسے لیگ آف نیشنز کی ٹریٹی سیریز میں 6 جنوری، 1937ء کو رجسٹر کیا گیا۔ [1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ League of Nations Treaty Series, vol. 173, pp. 402–431.