مندرجات کا رخ کریں

وولٹیج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(برقی جہد سے رجوع مکرر)
برقناطیسیت
برق -- مقناطیسیت
برقی سکونیات
برقی بار
قانون کولمب
برقی میدان
قانون گاس
برقی جُہد
مقناطیسی سکونیات
قانون ایمپیئر
مقناطیسی میدان
مقناطیسی حرکات
برقی حرکیات
جار برقی
یورینٹز قوت
برحرکی قوت
برقناطیسی تحریض
قانون فیراڈے لینز
ہٹاؤ جار
میکسویل مساوات
برقناطیسی میدان
برقناطیسی اشعاع
برقی دوران
برقی ایصال
برقی مزاحمت
گنجائش
تحریضیت
مسدودیت
اصداء ساز
قائد الموج

برقی جُہد (electric potential) ، برقی جُہدی فرق (Electric Potential Difference) یا وولٹیج (voltage) کو صرف جُہدی فرق (potential difference) ( مخفف P.D) بھی کہتے ہیں اور اسے ترچھے V سے ظاہر کرتے ہیں۔ یہ وہ دباؤ ہوتا ہے جس کی وجہ سے بجلی رواں ہوتی ہے یا آسان الفاظ میں یہ وہ دھکا ہوتا ہے جو الیکٹرون کو بہنے پر مجبور کرتا ہے۔ ماضی میں اس کے لیے برقی دباؤ (electric pressure) اور ٹینشن Tension کی اصطلاح استعمال کی جا چکی ہیں۔ ٹینشن کا لفظ آج بھی کبھی کبھی استعمال ہوتا ہے جیسے ہائی ٹینشن وائرز۔

زیادہ وولٹیج سے جھٹکہ لگنے کے خطرے کی نشان دہی کرنے کی بین الا قوامی علامت

جس طرح فاصلہ ہمیشہ دو جگہوں کے درمیان ہوتا ہے اسی طرح وولٹیج بھی ہمیشہ دو جگہوں کے درمیان ہوتی ہے مثلاً دو تاروں کے درمیان یا ایک تار اور زمین کے درمیان یا بادل اور زمین کے درمیان۔ صرف ایک تار کی وولٹیج میں یہ فرض کر لیا جاتا ہے کہ دوسری جگہ زمین ہے۔
وولٹیج کو وولٹ میں ناپتے ہیں اور وولٹ کو کھڑے V سے ظاہر کرتے ہیں۔

وولٹیج ایک ملٹی میٹر کی مدد سے ناپی جا سکتی ہے.

تعریف

[ترمیم]
برقی میدان میں ابتدائی نقطے سے اختتامی نقطے تک اکائی برقی بار منتقل کرنے کے لیے درکار توانائی کو ابتدائی نقطے کے حوالے سے اختتامی نقطے کی برقی جُہدی فرق (Electric Potential Difference) کہا جاتا ہے

[1]

برقی قوتِ مُتحَرِْکہ

[ترمیم]

برقی قوتِ مُتحَرِْکہ (emf) وه قوت (فورس) هوتی ہے جو کسی برقی دور میں برقی رو (کرنٹ) کو چلاتی ہے۔ برقی قوتِ مُتحَرِْکہ (Electromotive Force) سے مراد کسی بیٹری Battery یا مولد Generator کی وہ وولٹیج ہوتی ہے جب وہ کرنٹ نہ دے رہا ہو کیونکہ کرنٹ دیتے ہی emf اندرونی برقی مزاحمت (Internal Resistance) کی وجہ سے گر جاتی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. کتاب: برقی ادوار، باب 1، صفحہ 6، مصنف: خالد خان یوسفزئی

مزید دیکھیے

[ترمیم]