برومین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

برومین ایک کیمیائی عنصر ہے جس کی کیمیائی علامت انگریزی حرف "Br" جبکہ اس کا ایٹمی نمبر 35 ہے۔ یہ دوری جدول کے گروپ ہیلوجن سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ عنصر 1825/26 کے عرصہ میں دو مختلف کیمیاء دانوں نے انفرادی طور پر ایک دوسرے سے خود مختار طور پر دریافت کیا۔ کمرے کے درجہ حرارت پر برومین ایک سرخ رنگ کے بخارات دار مائع کے صورت میں پایا جاتا ہے جو زہریلے خواص رکھتا ہے۔ کیمیائی طور پر انتہائی متعامل ہونے کی وجہ سے یہ آذاد حالت میں نہیں پاتا جاتا۔ بلکہ یہ پانی میں حل پزیر معدنی نمک کی صورت میں ملتا ہے۔