بھلوال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کنوّ کا درخت(میاں فارم)
بھلوال شہر کا نقشہ
نون شوگر ملز،بھلوال
شہر
ملک پاکستان
صوبہپنجاب
حکومت
 • * ممبر نیشنل اسمبلی
  • ممبر صوبائی اسمبلی
پیر امین الحسنات
ضمیر
آبادی
 • تخمینہ (2012)145,000
منطقۂ وقتپاکستان معیاری وقت (UTC+5)
کالنگ کوڈ04866
یونین کونسل4 شہری

بھلوال، ضلع سرگودھا صوبہ پنجاب کی ایک تحصیل ہے۔ یہاں کے زیادہ تر لوگ کاشتکار ہیں۔ بڑی فصلوں میں چاول، گنا اور گندم شامل ہیں۔ باغات میں ترشاوہ پھل شامل ہیں۔ بھلوال کا کنّو دنیا بھر میں مشہور ہے۔ بھلوال کو پاکستان کا کیلی فورنیا بھی کہا جاتا ہے۔

((چک نمبر 5 جنوبی)) میں واقع کنّو کا باغ

اس کے علاوہ یہاں چینی بنانے کے کارخانے اور ڈیری فارم بھی ہیں۔ اس علاقے کی مشہور شخصیت جناب ملک فیروز خان نون ہیں جو پاکستان کے وزیر اعظم رہے۔ موجودہ تحصیل ناظم امتیاز احمد بھرت ہے جو تحصیل کے ایک مشہور و معروف سیاسی گھرانہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان کا تعلق قصبہ میانی کے علاقہ بھرت سے ہے۔ بھلوال شہر گجرات سے سرگودھا کے مین روڈ پر واقع ہے بھلوال سے سرگودھا شہر کا فاصلہ 30کلو میٹر جنوب میں ہے۔یہ شہر لاہور سے اسلام آ باد موٹروے کے مغرب میں 11 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ اس تحصیل کو موٹروے کے دو انٹرچینج میسر ہیں ۔ پہلاسالم انٹر چینج جو بھلوال سے 11 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور دوسرابھیرہ انٹر چینج جو تقریباً 24 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ پاکستان ریلوے کا سرگودھا سے لالہ موسی سیکشن بھی بھلوال شہر سے ہو کر گزرتا ہے۔اس طرح ریلوے کی ایک مین لائن موجود ہونے کی وجہ سے بھلوال کا ریلوے اسٹیشن ایک اہم ریلوے اسٹیشن ہے جس پر راولپنڈی سے کراچی جانے والی اہم ٹرینیں بھی گزرتی ہیں جن میں ہزارہ ایکسپریس اور سپر ایکسپریس شامل ہیں۔بھلوال سے چند کلومیٹر کے فاصلہ پر بھی رہ روڑ پر نہر کے کنارے مونا واپڈا کالونی واقع ہے۔ یہ مشہور تو کالونی مگر یہ واپڈا ایرگیشن ٹیوب ویز کا ادارہ ہے۔ جو علاقے میں واقع سینکڑوں ٹیوب ویز کے انتظام کو چلاتا ہے۔ بھلوال میں نہری پانی کے علاوہ ٹیوب ویلز بھی ہیں جو علاقے میں سیم و زر کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ آب پاشی کی ضرورت کو بھی پورا کرتے ہیں۔ پچھلے چند سالوں میں بھلوال نے بہت ترقی کی ہے۔ لڑکیوں اور لڑکوں کا کالج بھی ہے۔بھلوال میں اب پنجاب کالج، سٹار اسکول اور اکیڈمی اور گورنمنٹ ٹیکنکل کالج بھی قائم ہو گے ہیں، قدرتی شکار گاہ جس کا نام نبی شاہ والا کی سیم (قدرتی جھیل)ہے۔ علاقے کے لوگوں کو تفریح مہیا کرتی ہے۔ سردیوں میں یہ علاقہ مرغابی اور کئی انواع کے سائبرین پرندوں کا مسکن ہوتا ہے۔سال کے زیادہ مہینے کئی اقسام کی مچھلیاں بھی شکاریوں کی دلچسپی کا باعث بنتی ہیں۔ دودھ سے بنا خالص کھویا بھلوال کے قریبی دیہات میں تیار ہوتا ہے۔ جو بڑے شہروں راولپنڈی وغیرہ بیجھا جاتا ہے۔جو مٹھائیوں کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔