مندرجات کا رخ کریں

بھگوان داس ورما

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بھگوان داس ورما
معلومات شخصیت
پیدائش 1907
صوبہ پنجاب آف برطانوی ہند
وفات 1962 (55 سال)
بمبئی، انڈیا
زوجہ پورنیما (شادی. 1954)
عملی زندگی
پیشہ
  • پروڈیوسر
  • ڈسٹری بیوٹر
  • ڈائریکٹر
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بھگوان داس ورما (1907-1962) ایک بالی ووڈ فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار تھے۔ وہ ان 6بھائیوں میں سے ایک تھے جو ورما فلمز کے بانی/ پارٹنر تھے، ایک کمپنی جو بنیادی طور پر ہندی زبان کی فلموں کی تیاری اور تقسیم سے منسلک تھی۔ 1950ء کی دہائی کے وسط میں ورما فلمز کے بینر کے ریٹائر ہونے کے بعد بھگوان داس نے دو منسلک کمپنیوں: ورما پکچرز اور وی پی پروڈکشنز کے ساتھ اپنی فلم کی تیاری اور تقسیم کی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

1954ء میں بھگوان داس نے اداکارہ پورنیما سے شادی کی جنھوں نے ورما فلمز کی پروڈیوس کردہ زیادہ تر فلموں میں کام کیا تھا۔ یہ پورنیما کی دوسری شادی تھی۔ [1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Shishir Krishna Sharma (25 March 2020)۔ "'Dil Se Bhula Do Tum Hamein'-Poornima"۔ Indian Cinema Heritage Foundation۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2021